{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiflb363hdcj3evx5ixiu5het3qqbrrkd3uqlresoqent7psyukgta",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvh2kykrlw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigpk2ob3cvoplcupikndebjlfezdmgdkgel6o4fju24lc6dm6iexm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 105429
},
"path": "/node/186242",
"publishedAt": "2026-06-09T08:25:40.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"معیشت",
"بجٹ 2026",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے منگل کو بتایا کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔**\n\nطارق فضل چوہدری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 10 جون کو بلانے کے لیے سمری بھیجی گئی ہے ’امکان ہے کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔‘\n\nایک روز قبل، پیر کی شب وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت کابینہ کے اہم وزرا کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ مجوزہ بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔\n\nایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ’بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’صدر نے ہدایت کی کہ آنے والے بجٹ میں شرحِ ترقی اور عوامی فلاح کی سکیموں کو ہم آہنگ کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔‘\n\nسرکاری طور پر بجٹ تجاویز سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا البتہ اطلاعات کے مطابق حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت مالیاتی اہداف برقرار رکھتے ہوئے عوامی ریلیف کے اقدامات شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔\n\nوزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ پچاس ہزار سے دو لاکھ روپے آمدن رکھنے والے تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس میں نرمی کی تجاویز مختلف سطحوں پر زیر بحث ہیں، تاہم حتمی فیصلہ دستیاب مالی گنجائش اور محصولات کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔\n\nپاکستان\n\nمعیشت\n\nبجٹ 2026\n\nطارق فضل چوہدری کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 10 جون کو بلانے کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 9, 2026 - 13:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وفاقی بورڈ آف ریونیو کے اہلکار 10 جون 2025 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بجٹ کے بکس منتقل کر رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکتاب، کاپی اور قلم پر 80 فیصد ٹیکس، نئے بجٹ میں تعلیم بھی مہنگی ہوگی؟\n\nبجٹ سے آگے: معیشت کے بنیادی مسائل کب حل ہوں گے؟\n\nبجٹ 2026: کاروبار دوست اقدامات اٹھائے جائیں: تاجر\n\nکیا ڈیجیٹل معیشت پاکستان کو قرضوں سے نجات دلا سکتی ہے؟\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کا سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان: وفاقی وزیر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستان کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان"
}