{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifwpwqeuntffzktp7oroeqobem2nvmexyyt4kjffltwf4bc53mtyi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvh2bql26l2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiexot266vnmlpud6lxbqtzm576pfdox43bu5tu6bqazfof25v4aqi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 118954
},
"path": "/node/186246",
"publishedAt": "2026-06-09T13:18:52.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایف آئی اے",
"امیگریشن",
"ویزا",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 کے دوران 10 ہزار سے زائد ویزوں کے غلط استعمال کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سٹڈی اور وزٹ ویزوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششیں شامل ہیں۔**\n\nیہ انکشاف منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے عثمان انور نے انسانی سمگلنگ اور مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق بریفنگ دی۔\n\nڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ دبئی، کمبوڈیا اور ملائیشیا کے راستے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچانے کا ایک منظم نیٹ ورک سرگرم ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ بعض افراد تھائی لینڈ کے وزٹ ویزے پر سفر کر کے بعد ازاں کمبوڈیا کی سرحد عبور کرتے ہیں جبکہ سائپرس میں انگریزی زبان کے کورسز کی آڑ میں جانے والے بعض طلبہ بعد میں یورپ منتقل ہو جاتے ہیں۔\n\nان کے مطابق سٹڈی ویزوں کے غلط استعمال کے باعث متعدد ممالک نے اپنی ویزا پالیسیوں پر نظرثانی شروع کر دی ہے اور بنگلہ دیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے سٹڈی ویزا پالیسی کو محدود کر دیا ہے۔\n\nبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لیبیا سے 175 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے واپس پاکستان بھجوایا گیا اور کمبوڈیا کی حکومت نے بھی پاکستانی شہریوں کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔\n\nعثمان انور نے کہا کہ گجرات اور منڈی بہاؤالدین انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں اور اس رجحان کی نگرانی کے لیے ہر 15 روز بعد صورتحال رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ 2025 کے دوران مجموعی طور پر 39 ہزار 786 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کیا گیا۔\n\nان میں سے 20 ہزار 408 مسافروں کو مطلوبہ سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر روکا گیا جبکہ 12 ہزار 673 افراد کو مشکوک سفری پیٹرن یا ہائی رسک مقامات کے باعث سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nڈی جی ایف آئی اے کے مطابق تین ہزار 450 افراد کو سٹاپ لسٹ یا انٹرپول ریکارڈ کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا، 505 مسافروں کو غلط سفری روٹ اختیار کرنے پر روکا گیا۔\n\nاسی طرح 281 افراد جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے الزام میں آف لوڈ کیے گئے، 176 مسافروں کو غیر معمولی سفری ریکارڈ کی بنیاد پر روکا گیا اور 145 کیسز میں ویزا، پروٹیکٹر اور دیگر سفری دستاویزات کی مزید تصدیق ضروری قرار دی گئی۔\n\nبریفنگ کے مطابق 258 کم عمر مسافروں کو سفری خدشات کے پیش نظر آف لوڈ کیا گیا اور 24 افراد کو وزٹ ویزے پر بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے کے شبے میں سفر سے روک دیا گیا۔\n\nاجلاس کو بتایا گیا کہ یورپی یونین اور اٹلی نے پاکستان سے غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔\n\nبریفنگ کے مطابق بیلاروس سے پولینڈ میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ کے واقعات پر بھی یورپی یونین نے تشویش ظاہر کی ہے جبکہ 580 پاکستانی شہری بیلاروس جانے کے بعد واپس نہیں لوٹے۔\n\nایف آئی اے کے مطابق برطانیہ کے لیے سٹڈی ویزے حاصل کرنے والے تقریباً 10 ہزار پاکستانیوں نے ویزوں کا غلط استعمال کیا، جس کے باعث مختلف ممالک اپنی امیگریشن اور ویزا پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔\n\nاجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی آئی ہے۔\n\nایف آئی اے\n\nامیگریشن\n\nویزا\n\nایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 کے دوران 10 ہزار سے زائد ویزوں کے غلط استعمال کے واقعات رپورٹ ہوئے۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nمنگل, جون 9, 2026 - 18:15\n\nMain image:\n\n> <p>سات مئی، 2025 کو کراچی میں تمام اندرون اور بیرونِ ملک پروازیں منسوخ ہونے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر مسافر انتظار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nEuTmaPb6\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nشناختی کارڈ سمیت دستاویزات کی رپورٹ گھر بیٹھے کیسے کریں؟\n\nپاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا معطل\n\nبرطانیہ اے ٹی ایم نہیں: غلامی کا ہرجانہ مانگنے والے ممالک کے ویزے بند کرنے کا منصوبہ\n\nبرطانیہ کے افغانستان سمیت چار ملکوں کے لیے تعلیمی ویزے بند\n\nSEO Title:\n\nپچھلے سال 10 ہزار پاکستانیوں نے سٹڈی ویزوں کا غلط استعمال کیا: ایف آئی اے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پچھلے سال 10 ہزار پاکستانیوں نے سٹڈی ویزوں کا غلط استعمال کیا: ایف آئی اے"
}