{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifotxmxuod2paytu2z5cw723dzdk3zztcgxb5qspt3kxrkylfivhq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvgzzrz2br2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreierm5g6vuwybbsihzmi7hzduo5lxh5nxynoqpzpjlsypvhqknm54y"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 428565
  },
  "path": "/node/186248",
  "publishedAt": "2026-06-09T15:18:51.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/weXOD3WThq",
    "June 8, 2026",
    "انگلینڈ کرکٹ",
    "بین سٹوکس",
    "ٹیسٹ کپتان",
    "جھگڑا",
    "لارڈز ٹیسٹ",
    "اوول",
    "اے ایف پی",
    "کرکٹ",
    "news",
    "@TheBarmyArmy"
  ],
  "textContent": "**ایک نائٹ کلب واقعے کے بعد انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کی قیادت خطرے میں پڑ گئی ہے۔**\n\nانگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گوور نے منگل کو کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بین سٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی شاید اب ’ماضی کا حصہ‘ بن جائے کیونکہ وہ ایک نائٹ کلب میں رگبی کھلاڑی کے ساتھ پیش آنے والے جھگڑے میں ملوث پائے گئے۔\n\nسٹوکس اور بولر گس ایٹکنسن پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد پیر کی صبح ٹیم کرفیو کی خلاف ورزی پر تحقیقات جاری ہیں۔\n\nرپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑی ایک ایسے واقعے میں بھی شامل ہوئے جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا، جس میں ایک رگبی کھلاڑی بھی شامل تھا۔\n\nاس واقعے میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ موجود ایک سکیورٹی گارڈ کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔\n\nیہ انگلینڈ ٹیم کے لیے ایک اور تنازع ہے، خاص طور پر اس آسٹریلیا کے دورے کے بعد جہاں ایک چار سے ایشز سیریز ہارنے کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں میں شراب نوشی کے بڑھتے رجحان پر سوالات اٹھے تھے۔\n\n>\n>  The ECB is currently investigating a breach of team protocols following the conclusion of the first Men’s Test against New Zealand.\n>\n>  Ben Stokes and Gus Atkinson were present at a nightclub in the early hours of Monday morning when an incident took place.… pic.twitter.com/weXOD3WThq\n>\n> — England's Barmy Army (@TheBarmyArmy) June 8, 2026\n\nاگلے ہفتے اوول میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ کے اعلان میں تاخیر ہو چکی ہے اور اب یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ آیا سٹوکس کپتانی جاری رکھ سکیں گے یا نہیں۔\n\nگوور نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا: ’وہ شدید خطرے میں ہیں۔ کپتان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ درست مثال قائم کرے، اگر آپ قیادت کر رہے ہیں تو آپ کو صحیح رویہ دکھانا ہوگا۔‘\n\nگوور نے مزید کہا: ’انہیں اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے کرفیو ماننے پر اتفاق کیا ہے تو اس کی پابندی کرنا ہوگی۔‘\n\nانہوں نے کہا: ’میں بین کا بہت احترام کرتا ہوں اور گذشتہ تین سالوں میں بطور کپتان ان کی کارکردگی بھی قابل تعریف رہی ہے لیکن اب\nشاید اب مجھے ماضی کا صیغہ استعمال کرنا پڑے۔ مجھے نہیں معلوم وہ اس وقت کیا سوچ رہے ہیں، لیکن وہ یقیناً اس صورت حال پر شرمندہ ہوں گے۔‘\n\nان کے بقول: ’یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔ آپ نے خود کو ایک خراب صورت حال میں ڈال دیا اور خود کو خطرے میں بھی ڈالا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n35 سالہ سٹوکس نے گذشتہ سال انجری سے واپسی کے دوران شراب چھوڑنے کا ذکر کیا تھا، لیکن لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 115 رنز سے جیت کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ’میں تب تک حقیقی طور پر خوش نہیں ہوں گا جب تک لڑکوں کے ساتھ ایک بیئر شیئر نہ کرلوں۔‘\n\nاگر سٹوکس سے کپتانی واپس لے لی جاتی ہے تو نائب کپتان ہیری بروک، جو پہلے ہی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہیں، اوول ٹیسٹ میں قیادت کر سکتے ہیں۔\n\nیہ بروک کے لیے ایک حیران کن موڑ ہوگا کیونکہ وہ خود بھی ایک بار نائٹ کلب میں دیر رات شراب نوشی اور جھگڑے کے باعث جرمانہ اور تنبیہ کا سامنا کر چکے ہیں۔\n\nاسی واقعے کے بعد انگلینڈ ٹیم نے کھلاڑیوں اور سٹاف کے لیے آدھی رات کا کرفیو نافذ کیا تھا۔\n\nیاد رہے کہ 2017 میں بھی سٹوکس برسٹل کے ایک نائٹ کلب کے باہر ایک واقعے میں ملوث ہوئے تھے، جس پر ان پر جھگڑے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔\n\nبعد ازاں وہ 2017/18 کی ایشز سیریز سے باہر ہو گئے تھے، تاہم اگست 2018 میں برسٹل کراؤن کورٹ نے انہیں بے گناہ قرار دے دیا تھا۔\n\nانگلینڈ کرکٹ\n\nبین سٹوکس\n\nٹیسٹ کپتان\n\nجھگڑا\n\nلارڈز ٹیسٹ\n\nاوول\n\nلارڈز ٹیسٹ جیت کے بعد کرفیو کی خلاف ورزی اور نائٹ کلب میں جھگڑے کے مبینہ واقعے سے انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی کپتانی خطرے میں آ گئی۔\n\nاے ایف پی\n\nمنگل, جون 9, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p>35  سالہ سٹوکس نے گذشتہ سال انجری سے واپسی کے دوران شراب چھوڑنے کا ذکر کیا تھا (بین سٹوکس/انسٹاگرام)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبین سٹوکس کی کرکٹ میراث کا فیصلہ کن سال\n\nبین سٹوکس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا اعلان\n\nمیں بھول جاتا ہوں کہ میں بوڑھا ہو رہا ہوں: بین سٹوکس\n\nکیا بین سٹوکس کپتانی کا بوجھ اٹھا سکیں گے؟\n\nSEO Title:\n\nنائٹ کلب میں جھگڑے کے بعد سٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "نائٹ کلب میں جھگڑے کے بعد سٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں؟"
}