{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiev2ww6tyly22tawtuqu2pkrsudjmst74h4aqtzjq3lr6ilms7ifi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnspv7stjpc2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifnngv5fljvjcqlk5j65nl6axpaknybpcctfn4xzfw2n7lrj2f47i"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 59293
  },
  "path": "/node/186226",
  "publishedAt": "2026-06-08T06:16:17.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کوئٹہ",
    "تیزاب گردی",
    "ڈاکٹر",
    "بلوچستان",
    "صالحہ فیروز خان",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے آغا خان ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاں اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔**\n\nڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا تقریباً 13 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے، تاہم دونوں آنکھوں کی اطراف میں زخم آنے کے باوجود ان کی بینائی محفوظ ہے اور ماہرین ان کی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔\n\nکوئٹہ کے سینڈیمن سول ہسپتال میں، چھ جون کو، پیش آنے والے اس واقعے سے صحت کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کی۔\n\nواقعے کے تقریباً چار گھنٹے بعد ڈاکٹر ماہ نور کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی کےآغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پلاسٹک سرجری اور امراض چشم کے ماہرین ان کا علاج کر رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان اور سندھ حکومت بھی ان کے علاج اور بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔\n\nہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کی حالت پہلے سے بہتر اور تسلی بخش ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی بینائی محفوظ ہے، جو علاج کے عمل میں ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔\n\n28 فروری، 2024 کی اس تصویر میں کوئٹہ پولیس کے اہلکار ایک سڑک پر سکیورٹی کے لیے کھڑے دکھائی دیتے ہیں(اے ایف پی)\n\n\n\n\nماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے مریضہ کا تفصیلی معائنہ مکمل کر لیا ہے، جس میں پلاسٹک سرجن اور آئی سپیشلسٹ بھی شامل ہیں۔ ابتدائی ٹیسٹ اور طبی معائنے مکمل ہونے کے بعد انہیں سپیشل کیئر یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے اور آئندہ 24 گھنٹے کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔\n\nدوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اتوار کو کراچی میں ڈاکٹر ماہ نور کی عیادت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ماہ نور کا علاج بہترین انداز میں جاری ہےاور ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔\n\nسرفراز بگٹی نے کہا کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ڈاکٹر ماہ نور کی فیشل سرجری کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک میں علاج کرایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان ان کے علاج اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔‘\n\nادھر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید بھی آغا خان اسپتال پہنچیں اور ڈاکٹر ماہ نور کی عیادت کی۔ انہوں نےانڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ’اسپتال کے ماہرین نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت پہلے سےبہتر ہے اور ان کی بینائی محفوظ ہے، تاہم چہرہ نسبتاً زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے علاج کے لیے پلاسٹک سرجری کیٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسعدیہ جاوید کے مطابق: ’ڈاکٹر ماہ نور انتہائی بہادر اور حوصلہ مند خاتون ہیں۔ پلاسٹک سرجری کے عمل میںکچھ وقت لگ سکتا ہے، تاہم ڈاکٹروں کو امید ہے کہ علاج اور سرجری کے بعد ان کے چہرے کی حالت میں نمایاں بہتریآئے گی۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کر رہی ہیں،جب کہ سندھ حکومت متاثرہ ڈاکٹر کے علاج کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرے گی۔\n\n**واقعے کا پس منظر**\n\nہفتے کو کوئٹہ کے سینڈیمن سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ایک لفٹ آپریٹر نے مبینہ طور پر ڈاکٹر ماہ نور پرتیزاب پھینکا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی تھیں۔ واقعے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کےبعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔\n\nپولیس کے مطابق تیزاب گردی میں ملوث ملزم ہمایوں شاہ واقعے کے بعد فرار ہو گئے تاہم سرچ آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہتھیار ڈالنے کی ہدایت پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کاروائی میں وہ مارے گئے۔\n\nکوئٹہ\n\nتیزاب گردی\n\nڈاکٹر\n\nبلوچستان\n\nڈاکٹروں کے مطابق دونوں آنکھوں کی اطراف میں زخم آنے کے باوجود ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے اور ماہرین ان کی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔\n\nصالحہ فیروز خان\n\nسوموار, جون 8, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">کوئٹہ میں تیزاب حملے سے متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے (تصویر: عبداللہ زہری)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nz5veMsYe\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nخاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ’پولیس مقابلے‘ میں مارا گیا\n\nتیزاب حملہ: شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی\n\nنابالغ لڑکی کے شادی سے انکار پر تیزاب پلانے والا گرفتار: ساہیوال پولیس\n\nتیزاب سے حملہ کرنے والے نے کہا ’تم میری نہیں تو کسی کی نہیں‘\n\nSEO Title:\n\nتیزاب حملے سے ڈاکٹر ماہ نور کا ’13 فیصد جسم متاثر‘، حالت میں بہتری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "تیزاب حملے سے ڈاکٹر ماہ نور کا ’13 فیصد جسم متاثر‘، حالت میں بہتری"
}