{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifxepbwq3evfdgy4laxeskkulubrj422wikez3iocgocpalorelo4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnspuou3a4c2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiepghgaki4f2abb63vvly6orwkgpjulyq4u2qdujpyl6qh3f2s7w4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 166693
  },
  "path": "/node/186230",
  "publishedAt": "2026-06-08T10:52:29.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "گلگت بلتستان",
    "الیکشن",
    "پاکستان پیپلز  پارٹی",
    "شہباز شریف",
    "اظہار اللہ",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**گلگلت بلتستان میں سات جون کو عام انتخابات کے بعد غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کو دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہے اور اب تک وہ نو نشستیں جیت چکی ہیں۔**\n\nریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری مختلف حلقوں کے فارم47 کے مطابق اب تک 24 میں سے 19 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی نو نشستیں جیت چکی ہیں۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایک بیان میں گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔\n\nانہوں نے بیان میں کہا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘\n\nان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے تین نشستوں پر کامیابی، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک نشست مجلس حدت المسلمین اور دو نشستیں آزاد امیدواران جیت چکی ہیں۔\n\nان انتخابات میں 24 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 396 امیدواران میدان میں تھے جن میں سب سے زیادہ 23 نشستوں پر امیدواران کھڑے کیے تھے۔\n\nپیپلز پارٹی کی طرف سے یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے فارم 45(پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹوں کی گنتی کا فارم) جاری کرنے میں تاخیر کی گئی۔\n\nجبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھی یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ان کے امیدواران جیت چکے تھے لیکن ان کو بعد میں ہرایا گیا جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے گلگلت بلتستان میں دھرنا میں شروع کیا ہے اور ان کا بھی یہی الزام ہے کہ ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔\n\nاب تک کے نتائج غیر حتمی اور فارم 47 کے مطابق ہے جبکہ الیکشن کمیشن گلگلت بلتستان کی جانب سے سرکاری طور پر حتمی بتائج بعد میں جاری کیے جائیں گی۔\n\n**گلگلت بلتستان اسمبلی کی تاریخ**\n\nسابق صدر پرویز مشرف کے دور میں قانون ساز کونسل کو قانون ساز اسمبلی میں تبدیل کر دیا گیا۔\n\n2009 میں گلگلت بلتستان ایمپاورمنٹ ایبڈ سیلف ریگولیشن گورننس آرڈر جاری کیا گیا جس میں گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے راہ ہموار ہوئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس کے بعد اسی اسمبلی کی درخواست پر 2018 میں بڑی اصلاحات کی گئیں اور گلگلت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے قانون بنایا گیا۔\n\nتاہم اس پر تنقید بھی کی گئی کیوں کہ اس آرڈر میں وزیر اعظم کو بہت زیادہ اختیارات دیے گئے تھے۔\n\nآخری عام انتخابات 2020 میں ہوئے تھے جس میں پی ٹی آئی کے خالد خورشید وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔\n\nتاہم گلگت بلتستان کی عدالت نے 2023 میں خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔\n\nاس کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض ارکان، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت قائم کی جس کی مدت 24 نومبر 2025 کو ختم ہو گئی تھی۔\n\nگلگت بلتستان\n\nالیکشن\n\nپاکستان پیپلز  پارٹی\n\nشہباز شریف\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی ہے۔\n\nاظہار اللہ\n\nسوموار, جون 8, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p>پانچ جون 2026 کو بلاول بھٹو زرداری گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں (پی پی پی میڈیا سیل)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگلگت بلتستان میں الیکشن، 24 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری\n\nگلگت بلتستان انتخابات پر انڈیا کا بیان مسترد کرتے ہیں: پاکستان\n\nگلگت بلتستان الیکشن: انتخابی مہم جاری، عوام کی بڑی امید کیا ہے؟\n\nگلگت بلتستان: تالیداس گاؤں میں ’پراسرار دھماکوں‘ کی آوازیں: معاملہ کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nگلگلت بلتستان انتخابات غیر حتمی نتائج، پی پی پی کو برتری حاصل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "گلگت بلتستان انتخابات غیر حتمی نتائج، پی پی پی کو برتری حاصل"
}