{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidrliioi4bemkaosuxqdizjo75pxwldvahbvd7zgkvvs6cay2zmjy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnspuagdquc2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieosrolrjyszs44wkhmajv4v3ikzog2ouwcipxt57sein2pbafdwa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 144466
},
"path": "/node/186233",
"publishedAt": "2026-06-08T16:13:00.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کوئٹہ",
"خودکشی",
"بلوچستان",
"محمد عیسیٰ",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**کوئٹہ میں پیر کو ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور چار کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔**\n\nواقعے میں مجموعی طور چھ افراد جان سے گئے۔ مرنے والے بچوں کی عمریں 12،13،14 اور چھ سال بتائی گئی ہیں۔\n\nواقعہ سہ پیر تین بجے کے قریب وحدت کالونی میں پیش آیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی جو سیکرٹریٹ میں ملازم تھے۔\n\nآصف نے خود کشی اور اہل خانہ کو قتل کرنے سے قبل ایک وڈیو پیغام میں دو سرکاری ملازمین سمیت کچھ افراد کا نام لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد ان کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ مختلف طریقوں سے تنگ کر رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزیر اعلیٰ کے مشیر برائے میڈیا شاہد رند نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ پولیس نے دو مذکورہ ملازمین کو حراست میں لے لیا۔\n\nپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔\n\nآصف کے ایک رشتہ دار حاتم نے بتایا کہ آصف نے واقعے سے کچھ دیر قبل انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے انہیں تنگ کر رکھا ہے اور وہ بہت پریشان ہیں۔\n\nحاتم کے مطابق آصف نے کہا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے جا رہے ہیں جس کے بعد حاتم نے اپنے والد کو فون کیا جو کچھ دیر میں گھر پہنچے اور آصف کے دروازے نہ کھولنے پر پولیس کو مطلع کر دیا، جس نے گھر سے لاشیں برآمد کر لیں۔\n\nکوئٹہ\n\nخودکشی\n\nبلوچستان\n\nخودکشی کرنے والے شخص نے واقعے سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ کچھ لوگ ان کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کے علاوہ انہیں پریشان کر رہے ہیں۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nسوموار, جون 8, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">31 جنوری، 2023 کو پشاور میں ایمبولینس کے لیے راستہ بنایا جا رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹک ٹاکر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی: پولیس\n\nانڈین اداکارہ کی ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی\n\n’تنخواہوں کی عدم ادائیگی‘: بھارتی صحافی کی نیوز روم میں ’خود کشی‘\n\nSEO Title:\n\nکوئٹہ: سرکاری ملازم نے بیوی، 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کوئٹہ: سرکاری ملازم نے بیوی، 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی"
}