{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigofud5nt6w7ymrxpfvnnl5ifdzxa5k2dvl5yms6klkmdok3qkucu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnpyonplhne2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifkj2e6bogumpywhlsv7vac2ia25owfugmsfyqkdy6sc5lqadwpju"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 155969
},
"path": "/node/186220",
"publishedAt": "2026-06-07T18:59:28.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بیروت",
"اسرائیل",
"ایران",
"امریکہ",
"اے پی",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**لبنان کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔**\n\nوزارت نے ایک بیان میں کہا ’اسرائیلی دشمن کے بیروت کے جنوبی مضافات کے علاقے مرئیجہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں دو شہید اور 20 زخمی ہوئے، جن میں چار بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔‘\n\nحزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کو شمالی اسرائیل میں ایک فوجی چوکی پر ڈرون حملہ کیا ہے۔\n\nاسرائیل نے تازہ حملہ واشنگٹن کی حمایت سے ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے چند دن بعد کیا۔\n\nیہ حملہ امریکی درخواست کے باوجود کیا گیا، جس میں لبنان کے دارالحکومت کو نشانہ نہ بنانے کی بات کی گئی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران نے خبردار کیا ہے کہ بیروت پر حملہ مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ کو دوبارہ بھڑکا سکتا ہے۔\n\nایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں لبنان میں جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہونا چاہیے۔\n\nایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بحری ناکہ بندی اور اسرائیل کو مبینہ گرین سگنل دینا خطے میں امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو جائز اہداف بنا دیتا ہے۔\n\nوائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، تاہم ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بیروت پر حملہ غیر متوقع نہیں تھا، البتہ امریکہ کو اس سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، اس پر وہ بات نہیں کر سکتے۔\n\nبیروت\n\nاسرائیل\n\nایران\n\nامریکہ\n\nلبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے میں دو افراد جان سے گئے اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔\n\nاے پی\n\nسوموار, جون 8, 2026 - 00:00\n\nMain image:\n\n> <p>بیروت کے جنوبی مضافات میں سات جون، 2026 کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ریسکیو اہلکار ایک رہائشی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ\n\nاسرائیلی ڈرونز نے بیروت کے لوگوں کا آسمان سے تعلق بدل دیا\n\nاسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ’چیف آف سٹاف قتل‘\n\nحزب اللہ اسرائیل فائر بندی کی نگرانی، امریکی فوجی افسر بیروت میں\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل کی سیزفائر کے باوجود بیروت کے مضافات میں بمباری، دو اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسرائیل کی سیزفائر کے باوجود بیروت کے مضافات میں بمباری، دو اموات"
}