{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibhvlcpubfkweglto42goszj3zz57ousodka4w4n7x4eg75vw3vby",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnpry3sg3cs2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiet6xrvjglqgt2zi2jlzd2i5idpsbo3kyrhzaghx4x2yt25f7aivy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 167464
},
"path": "/node/186218",
"publishedAt": "2026-06-07T16:54:06.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"شمالی وزیرستان",
"پاکستان فوج",
"آئی ایس پی آر",
"عسکریت پسند",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان فوج نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پچھلے 72 گھنٹوں میں کارروائیوں کے دوران 27 عسکریت پسند مارے گئے۔**\n\nآئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے میران شاہ کے عمومی علاقے میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔\n\nبیان میں کہا گیا مرنے والوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔\n\nبیان کے مطابق ’یہ عناصر متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق اس گروہ کے خاتمے کے ساتھ ہی ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی بدلہ لے لیا گیا۔\n\nنامعلوم افراد نے سیف اللہ کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد درپا خیل قبیلے کے لوگوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں چھپے ہوئے باقی عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز بدستور جاری ہیں۔\n\nشمالی وزیرستان\n\nپاکستان فوج\n\nآئی ایس پی آر\n\nعسکریت پسند\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق پچھلے 72 گھنٹوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 7, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">سکیورٹی اہلکار 31 جولائی، 2023 کو باجوڑ میں بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کھڑے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخیبر پختونخوا میں 4 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج\n\nبنوں میں آپریشن، 8 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: پولیس\n\nانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 35 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے: بلوچستان حکومت\n\nبارکھان میں کارروائی کے دوران سات عسکریت پسند مارے گئے: فوج\n\nSEO Title:\n\nشمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 27 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 27 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج"
}