{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigkmrb3rfuahfebu57kabs3vwdlj32znzvaoop7ldqfk4tdqdws7a",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnprxwfcyet2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib4ne5rd5or4qdfega6q5tuotokmikk6hjx4z7hjtpduaxrzul2ei"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 102335
},
"path": "/node/186219",
"publishedAt": "2026-06-07T17:50:28.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈپینڈنٹ اردو",
"موسیقی",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے لندن کے مشہور رائل البرٹ ہال میں تاریخی پرفامنس دی ہے۔**\n\nان کی پرفارمنس نے پانچ ہزار حاضرین کے علاوہ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کو بھی مسحور کیا۔\n\nتقریب میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے جنہوں نے سائرہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ’مجھے خوشی ہے میں پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے یہاں موجود ہوں۔ ان کی پرفارمنس شاندار تھی۔\n\n’جس انداز سے انہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی، طبلہ اور ستار کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، وہ بے حد متاثر کن تھا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا مزید کہنا تھا ’وہ کراچی میں پیدا ہونے والی پہلی اور واحد پاکستانی اوپرا گلوکارہ ہیں جنہوں نے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کیا۔‘\n\nتقریب میں ان کے ساتھ 500 آوازوں پر مشتمل ایک عظیم الشان کوائر بھی شریک تھا، جس میں لندن کے 40 سے زائد کوائرز کے گلوکار شامل تھے۔\n\nاس پرفارمنس کے بعد وہ ان عظیم فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کیا۔\n\nان میں دی بیٹلز، کلف رچرڈ، میڈونا، دی رولنگ سٹونز، کوئین، کولڈ پلے، ایڈل اور باب ڈیلن جیسے فنکار شامل ہیں۔\n\nسائرہ سے قبل دی بیٹلز، کلف رچرڈ، میڈونا، دی رولنگ سٹونز، کوئین، کولڈ پلے، ایڈل اور باب ڈیلن جیسے عظیم فنکار رائل البرٹ ہال میں پرفارم کر چکے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 7, 2026 - 22:45\n\nMain image:\n\n> <p>سائرہ پیٹر سات جون، 2026 کو رائل البرٹ ہال میں پرفارم کر رہی ہیں (سائرہ پیٹر)</p>\n\nموسیقی\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگلوکارہ سائرہ پیٹر نے لاہور میں اوپرا سکول کا آغاز کر دیا\n\nملیے ’پہلی‘ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر سے\n\nصوفی کلام کو انگلش اوپرا میں گانے والی واحد پاکستانی\n\nگلوکارہ سارہ پیٹر کی امریکی کانگریس میں سمٹ میں شرکت\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستانی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس"
}