{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidev3escrtjujmxpfe7ph5tiuuvpj7qy4y4rmbc5semhd3mjuqjhu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnpekn2x4wk2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihk6p43irihjv7r247ttmbz6jdaqu534rwjvwcmrzdamyfgd3k2gi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 101063
  },
  "path": "/node/186216",
  "publishedAt": "2026-06-07T13:42:33.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فراری",
    "چین",
    "اٹلی",
    "برقی گاڑیاں",
    "سٹیو فاولر",
    "ٹیکنالوجی",
    "video"
  ],
  "textContent": "**جب بھی فراری اپنی گاڑیوں کے ڈیزائن کے لیے بیرونی مدد حاصل کرتی ہے تو عموماً وہ اٹلی کے مشہور ڈیزائن ہاؤسز کی طرف دیکھتی ہے، جن میں سب سے نمایاں پینن فارینا ہے جبکہ برتونے اور دیگر ادارے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔**\n\nتاہم گذشتہ 16 برسوں سے فراری کی تمام گاڑیوں کا ڈیزائن اس کے اپنے سٹائلنگ سینٹر میں تیار کیا جا رہا ہے، جس کے سربراہ سابق فیئٹ اور ووکس ویگن ڈیزائن چیف فلاویو مانزونی ہیں۔\n\nاس عرصے میں فراری کی کئی مشہور گاڑیاں سامنے آئیں، جن میں سے ہر ایک اپنے پیش رو سے زیادہ خوبصورت تھی اور بانی اینزو فراری کے اس وژن پر قائم تھی کہ دنیا کی تیز ترین اور خوبصورت ترین گاڑیاں بنائی جائیں۔\n\nنئی فراری کا تصور جتنا بھی رومانوی کیوں نہ ہو، دنیا کی سب سے مشہور سپورٹس کار کمپنی بھی برقی گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے خود کو الگ نہیں رکھ سکتی۔\n\nاس سے پہلے ہم برقی طاقت سے چلنے والی فراریاں دیکھ چکے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ روایتی بھی موجود رہا جیسا کہ ایک شور مچاتا ہوا انجن، دلکش آواز اور تھوڑی سی پٹرول کی خوشبو۔\n\nفراری نے کافی عرصہ پہلے مکمل طور پر برقی ماڈل بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا، جیسا کہ تقریباً ہر بڑی آٹو کمپنی نے کیا۔\n\nمگر فراری لوچے مختلف ہونے والی تھی۔ یہ وہ گاڑی تھی جس کا ڈیزائن فراری سے باہر ایک ایسی کمپنی تیار کرنے والی تھی جس نے اس سے پہلے کبھی کوئی کار ڈیزائن نہیں کی تھی۔ ماما میا!\n\nلو فرام نامی کمپنی 2019 میں سابق ایپل ڈیزائنرز جانی آئیو اور مارک نیوزن نے قائم کی تھی۔\n\nجانی آئیو نے 23 سال تک ایپل کی تقریباً ہر بڑی پروڈکٹ کے ڈیزائن کی نگرانی کی جبکہ مارک نیوزن ایپل میں شمولیت سے بہت پہلے دنیا کے بااثر ترین صنعتی ڈیزائنرز میں شمار ہوتے تھے۔\n\nایپل میں انہوں نے ایپل واچ کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا اور ممکنہ طور پر ایپل کے ناکام کار پراجیکٹ ’ٹائٹن‘ پر بھی کام کیا۔\n\nجب یہ اعلان ہوا کہ لو فرام فراری کے سینٹرو سٹائل کے ساتھ مل کر پہلی مکمل برقی فراری تیار کرے گی تو کئی لوگوں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔\n\nتاہم جب لوچےکے اندرونی حصے کی ابتدائی تصاویر جاری ہوئیں تو بہت سے ناقدین خاموش ہو گئے۔\n\nیہ ایک نفیس، صاف ستھرا اور شاندار صنعتی ڈیزائن تھا جس میں جدید سطحیں، مکینیکل سوئچز اور واضح گرافکس شامل تھے — بالکل جانی آئیو کے انداز میں۔ مجھے یہ بہت پسند آیا لیکن ایک شرط کے ساتھ۔\n\nمیرے خیال میں یہ افسوس ناک ہے کہ وہ شخص جس نے ایپل کے ذریعے ٹیکنالوجی کو عام لوگوں تک پہنچایا، اس نے فراری کے ساتھ کام کرنا پسند کیا۔\n\nایپل میں جانی آئیو کے کام سے کتنے لوگ مستفید ہوئے؟ اربوں۔ اور فراری میں ان کے کام سے کتنے لوگ فائدہ اٹھائیں گے؟ شاید چند ہزار۔\n\nمیں ہمیشہ سوچتا تھا کہ لو فرام کو فراری کی بجائے کسی ایسی کمپنی کے ساتھ کام کرنا چاہیے تھا جیسے ووکس ویگن، حالانکہ ان کے پاس پیشکشوں کی کمی یقیناً نہیں ہوگی۔\n\nلوچے کے انٹیریر ڈیزائن نے شوق اور توقعات کو بڑھا دیا تھا لیکن جب خود گاڑی منظر عام پر آئی تو فراری کے شیئرز کی قیمت گر گئی۔\n\nکیا فراری کے روایتی خریدار مکمل برقی ماڈل کے منتظر تھے؟ شاید نہیں۔ کیا ایک نئی قسم کے خریدار، خاص طور پر مشرقی منڈیوں سے تعلق رکھنے والے، لوچے میں زیادہ دلچسپی لیں گے؟ ممکن ہے۔\n\nآئیے پہلے ڈیزائن کی بات کرتے ہیں۔ گاڑی کا اگلا حصہ کچھ عجیب سا محسوس ہوتا ہے، شیشوں کا حصہ کچھ زیادہ ابھرا ہوا ہے، اور پچھلا حصہ بھی اتنا آسانی سے ہضم نہیں ہوتا حالانکہ دعویٰ یہ ہے کہ یہ پرانی فراریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔\n\nحقیقت یہ ہے کہ مجھے یہ صنعتی ڈیزائن کے اعتبار سے ایک شاندار تخلیق لگتی ہے اور جانی آئیو اور مارک نیوزن سے اس سے کم کی توقع بھی نہیں تھی۔ لیکن یہ فراری نہیں لگتی۔\n\nاگر یہی ڈیزائن کسی نئی چینی برقی گاڑی کے برانڈ کا ہوتا یا کیا یا ہیونڈے کی نئی ڈیزائن زبان کا حصہ ہوتا تو میں اسے ایک شاندار اور ذہین تخلیق قرار دیتا۔\n\nلیکن کیا یہ اینزو فراری کے خواب کے مطابق دنیا کی خوبصورت ترین گاڑی ہے؟ ہرگز نہیں۔\n\nکیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ٹیکنالوجی مخالف یا قدامت پسند ہوں؟ بالکل نہیں۔ میں مکمل طور پر برقی فراری کے حق میں ہوں۔\n\nاس کی کارکردگی اور طاقت کی فراہمی یقیناً اسے دنیا کی تیز ترین گاڑیوں میں شامل کر سکتی ہے، جیسا کہ اینزو فراری چاہتے تھے۔ لیکن یہ ایک فراری ہے — اسے خوبصورت بھی ہونا چاہیے۔\n\nآپ کو اس کی دلکش لکیروں کو دیکھ کر حیرت ہونی چاہیے، اٹلی کی خوبصورت سڑکوں پر اس کی تصاویر دیکھ کر مسحور ہونا چاہیے اور کسی فٹ پاتھ کیفے میں ایسپریسو پیتے ہوئے تصور کرنا چاہیے کہ یہ گاڑی خاموشی سے آپ کے سامنے سے گزر رہی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمجھے یقین نہیں کہ لوچے ایسا تاثر دے پاتی ہے، خاص طور پر جب اس کا وزن 2.2 ٹن ہو۔\n\nفراری آٹو موبائل دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے اور اس کی تاریخ بے مثال ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا اور یہی کام چینی کمپنی بی وائی ڈی اپنی Yangwang U9 کے ذریعے کرنا چاہتی ہے۔\n\nیہ گاڑی اس وقت دنیا کی تیز ترین پروڈکشن کار ہونے کا اعزاز رکھتی ہے، جس نے سرکاری ٹیسٹوں میں 308 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔\n\nمیں گذشتہ ہفتے چین میں بی وائی ڈی کے ساتھ تھا، جہاں میری ملاقات کمپنی کی ایگزیکٹیو نائب صدر سٹیلا لی سے ہوئی۔ میں نے ان سے فراری لوچے کے بارے میں پوچھا۔\n\nانہوں نے جواب دیا ’یہ بہت دلچسپ ہے۔ ذاتی طور پر میرے ذوق کے مطابق، میں انٹرنیٹ پر لوگوں کے تبصروں سے کافی حد تک اتفاق کرتی ہوں۔\n\n’میں بہت سے لوگوں سے متفق ہوں۔ مجھے یہ گاڑی پسند ہے لیکن میں U9 کو ترجیح دیتی ہوں — U9 اس سے کہیں بہتر ہے۔‘\n\nشاید Yangwang U9 کے نام میں ابھی وہ وقار اور کشش نہیں جو فراری لوچے کے نام میں موجود ہے لیکن یہ اینزو فراری کے اس خواب کے زیادہ قریب دکھائی دیتی ہے کہ دنیا کی تیز ترین اور خوبصورت ترین گاڑیاں بنائی جائیں۔\n\nاور ہو سکتا ہے کہ بی وائی ڈی نے وہ برقی ’فراری‘ بنا دی ہو جو خود فراری نہ بنا سکی۔\n\nفراری\n\nچین\n\nاٹلی\n\nبرقی گاڑیاں\n\nایپل کے سابق ڈیزائنرز کی تیار کردہ نئی الیکٹرک فراری کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا یہ کمپنی کے شاندار ورثے پر پورا اترتی ہے یا نہیں۔\n\nسٹیو فاولر\n\nاتوار, جون 7, 2026 - 18:30\n\nMain image:\n\n> <p>لوگ 31 اکتوبر 2025 کو ٹوکیو میں جاپان موبیلیٹی شو کے دوران چینی ساختہ یانگ وانگ یو 9 الیکٹرک گاڑی کا مشاہدہ کر رہے ہیں (گریگ بیکر / اے ایف پی)</p>\n\nٹیکنالوجی\n\njw id:\n\nKnhgA1Md\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nلُوچے: فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک کار\n\n1962 کی فراری ریکارڈ پانچ کروڑ ڈالرز میں فروخت\n\nچار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟\n\nریاض سیزن: فراری موٹرسپورٹ فیسٹیول اختتام پذیر\n\nSEO Title:\n\nکیا چین کی الیکٹرک فراری اطالوی فراری سے بہتر ہے؟\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/cars/electric-vehicles/ferrari-luce-electric-car-china-byd-b2990545.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "کیا چین کی الیکٹرک فراری اطالوی فراری سے بہتر ہے؟"
}