{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigcl2moaql7fucvzyhds6gmdyfkd27p5r7cu5w665hs6dsfa55a3e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnopygykaco2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreianvrrebew6ukqgagpclti3hdil57ellg3pcokxlcn4x7pc3xlh6m"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 63992
  },
  "path": "/node/186210",
  "publishedAt": "2026-06-07T06:16:54.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آئی پی ایل",
    "انڈین کرکٹ",
    "انڈین کرکٹ بورڈ",
    "کھیل",
    "اے ایف پی",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اتوار کو کہا ہے کہ 15 سالہ شاندار بلے باز ویبھو سوریا ونشی اپنے والدین کو ٹیم کے کے غیر ملکی دوروں پر ساتھ لے جا سکتے ہیں۔**\n\nایک روز قبل سوریا ونشی کو پہلی بار سینیئر انٹرنیشل ٹیم کے لیے طلب کیا گیا۔\n\nاس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹنگ کے اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد، سوریا ونشی کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں اور ایشین گیمز کے لیے انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔\n\nبائیں ہاتھ کے اوپنر اس وقت سہ فریقی سیریز کے لیے انڈیا اے سکواڈ کے ساتھ سری لنکا میں ہیں۔\n\nآئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے ویبھو سوریا ونشی 31 مئی 2026 کو ملنے والے انعامات کے ساتھ گراؤنڈ میں بیٹھے ہیں (آئی پی ایل)\n\n\n\n\nبورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دوجیت سائیکیا نے کہا، ’ان کے والد آج سری لنکا جا رہے ہیں۔\n\n’اس کے علاوہ، اگر ان کے والدین ان کے ساتھ انگلینڈ اور آئرلینڈ جانا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے سفر کے انتظامات کریں گے۔ وہ ان کے لیے بہترین سپورٹ سسٹم ہوں گے۔‘\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن انڈیا یکم جولائی سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی انگلینڈ سیریز سے قبل 26 اور 28 جون کو بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔\n\nایشین گیمز ستمبر اور اکتوبر میں جاپان میں ہوں گی۔\n\nسوریا ونشی کا انتخاب راجستھان رائلز کے لیے ایک شاندار آئی پی ایل مہم کے بعد ہوا ہے، جہاں انہوں نے 776 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔\n\nانہوں نے سیزن کے دوران ایک سنچری اور پانچ نصف سینچریاں بنائیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے سب سے زیادہ رنز بنانے پر اورنج کیپ، آئی پی ایل کے موسٹ ویلیوایبل پلیئر اور ایمرجنگ پلیئر کے انعامات حاصل کیے۔\n\nوہ بیٹنگ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بننے والے ہیں، جنہوں نے 1989 میں 16 سال اور 205 دن کی عمر میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔\n\nچیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا کہنا ہے کہ ’اپنی کارکردگی سے انہوں نے ہمیں خود کو منتخب کرنے پر تقریباً مجبور کر دیا ہے۔\n\n’انڈیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دیکھنے والے ہر دوسرے شخص کی طرح ہمیں بھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے خود ہی اپنی جگہ بنائی ہے۔‘\n\nآئی پی ایل\n\nانڈین کرکٹ\n\nانڈین کرکٹ بورڈ\n\nکھیل\n\nبی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا کہ ’اگر ان کے والدین ان کے ساتھ انگلینڈ اور آئرلینڈ جانا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے سفر کے انتظامات کریں گے۔ وہ ان کے لیے بہترین سپورٹ سسٹم ہوں گے۔‘\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, جون 7, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p>انڈین کرکٹر ویبھو سوریا ونشی آئی پی ایل میں 25 اپریل 2026 کو سینچری سکور کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n15 سالہ سوریہ ونشی کی دھواں دار اننگز، جسٹن لینگر بھی داد دینے پر مجبور\n\nسوریہ ونشی نے بمراہ کا سخت امتحان بہترین نمبروں سے پاس کر لیا\n\nویبھو سوریہ ونشی کا ایک اور ’چمت کار‘، 17 گیندوں میں 52 رنز\n\nگذشتہ آئی پی ایل میں ناکام بشنوی کی شان دار واپسی کیسے ہوئی؟\n\nSEO Title:\n\nویبھو سوریا ونشی غیرملکی دورے پر والدین کو لے جا سکتے ہیں: انڈین بورڈ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ویبھو سوریا ونشی غیرملکی دورے پر والدین کو لے جا سکتے ہیں: انڈین بورڈ"
}