{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihuzdcxtcefo2wledcpt3e5zfwh4vdr4r2hot2auyyp754lfhhiqq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnoi3qfz2ju2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigcl2dkol33bs6zn6smibx5i6w7va2roiehkhbo6hl6qxgkwfzvny"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 115706
},
"path": "/node/186209",
"publishedAt": "2026-06-07T05:14:30.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"پاکستان کے زیر انتظام کشمیر",
"مظفر آباد",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔**\n\nحکام نے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر مظفرآباد شہر میں پیراملٹری فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھی جا سکے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے تناظر میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس جانب سفر سے گریز کریں اور جو پہلے سے ہی علاقے میں موجود ہیں انہیں فوری نکل جانے کا کہا ہے۔\n\nکشمیر کی حکومت نے جمعے کو ایک نوٹیفیکشن میں عوامی ایکشن کمیٹی نامی جماعت کو کالعدم قرار دیا تھا۔\n\nنوٹیفکیشن کے متن کے مطابق: ’تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد ہیں اور تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی۔‘\n\nاس پابندی کے بعد ہفتے کو عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ تقریباً 72 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔\n\nتاہم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے اسلام آباد انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے دوبارہ رابطے کے سوال پر کہا تھا کہ ’اگر معاملہ حل کرنا مطلوب ہے تو بات ہو سکتی ہے۔‘\n\nفیصل راٹھور نے ہفتے کو کشمیر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر انتخابات میں تاخیر سے متعلق کہا تھا کہ ’تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ حالات جس طرف جا رہے ہیں، اس میں اندیشہ کیا جا سکتا ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفر آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جو ان کے مطابق آغاز میں نو جون کی کال تھی لیکن اس پر اتوار سے ہی عمل شروع کیا جا رہا ہے۔\n\nعوامی ایکشن کمیٹی کے ایک سپورٹر راحیل خان عباسی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے اتوار کو بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال 9 جون کے لیے مقرر تھی۔ تاہم پاکستان کی حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کی نااہلی اور عوامی مسائل و خدشات کو مسلسل نظر انداز کرنے کے باعث، ہم آج ہی شٹر ڈاؤن احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’عوام متحد ہیں، مکمل طور پر تیار ہیں اور 9 جون کی کال میں بھی بھرپور شرکت کے لیے پُرعزم ہیں۔‘\n\nایک 23 سالہ طالب علم محمد المصدق کا کہنا ہے کہ ’آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔ تاہم اس فیصلے سے نہ تو کمیٹی کے عزم میں کوئی کمی آئی ہے اور نہ ہی عوامی حمایت میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے۔‘\n\nان کا کہنا ہے کہ ’کشمیر کے عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں۔ عوامی جذبات کے مطابق وہ اپنے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے لیے دستیاب تمام جمہوری اور آئینی ذرائع کے ذریعے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔‘\n\nپاکستان\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر\n\nمظفر آباد\n\nحکام نے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر مظفرآباد شہر میں پیراملٹری فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 7, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 7 جون 2026 کو احتجاج کی کال کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\npEWQvSZC\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکشمیر میں ایکشن کمیٹی مسائل حل کرنا چاہتی ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم فیصل راٹھور\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 72 گرفتاریاں، انٹرنیٹ بند، سکیورٹی سخت\n\nSEO Title:\n\nمظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال، سکیورٹی کے سخت انتظامات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "مظفرآباد: عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاج کی کال، سکیورٹی کے سخت انتظامات"
}