{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidcj3f2ycwyz7f4v2d73efn3i5hc5t6odimhqdlcvm6afq7o5z6ai",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnnzugjzm7a2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiaezsgmww5nihjdneeivywnlmok475sialwdoqlxntnsbzqo4ghgy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90573
},
"path": "/node/186198",
"publishedAt": "2026-06-06T05:42:19.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/JL8c2d9pkI",
"June 6, 2026",
"محسن نقوی",
"تاجکستان",
"افغانستان",
"شنگھائی تعاون تنظیم",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@MOIofficialGoP"
],
"textContent": "**وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور میں تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے جمعے کو بشکیک میں ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔**\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے بشکیک میں موجود ہیں۔\n\nوزارت داخلہ سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے تاجکستان، روس، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔\n\nتاجک وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ سے ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت افغانستان میں 25 مختلف دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔‘\n\n> محسن نقوی/ 5 وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں\n> وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس۔ تاجکستان۔ ازبکستان۔ کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ کی الگ الگ ملاقاتیں\n> وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط pic.twitter.com/JL8c2d9pkI\n>\n> — Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 6, 2026\n\n**پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کا معاہدہ**\n\nدوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادی میر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔\n\nوزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک اور غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا۔\n\nاس کے علاوہ دونوں نے انسداد منشیات اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔\n\n**پاکستان، ازبک سکیورٹی اداروں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ**\n\nوزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوڡ کے درمیان ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nبیان کے مطابق: ’ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n**کرغزستان سے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق**\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔\n\nبیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر اپنے ہم منصب کو مبارک باد دی۔\n\nانہوں نے ایس سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس کے لیے شاندار انتظامات پر کرغزستان کے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔\n\n**پاکستان اور قازقستان میں تعاون بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ**\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی اور قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔\n\nبیان کے مطابق وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون بڑھانے کے لیے وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔\n\nمحسن نقوی\n\nتاجکستان\n\nافغانستان\n\nشنگھائی تعاون تنظیم\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی اور تاجک ہم منصب رمضان رحیم زادہ نے اتفاق کیا کہ ’افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہے۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 6, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پانچ جون 2026 کو بشکیک میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ سے ملاقات (تاجک وزارت داخلہ فیس بک اکاؤنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمذاکرات اور دہشت گرد حملے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے: محسن نقوی\n\nمحسن نقوی کا شنگھائی اجلاس میں خطے میں مشترکہ سکیورٹی حکمت عملی پر زور\n\nافغان طالبان ترجمان جھوٹے بیانات پر بے نقاب: پاکستان\n\nڈنکی: ’ڈونکی‘ کے نام سے مشہور خطرناک امیگریشن روٹ کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nافغانستان میں دہشت گرد کیمپس اور منشیات خطے کے لیے خطرہ:پاکستان اور تاجکستان متفق\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "افغانستان میں دہشت گرد کیمپس اور منشیات خطے کے لیے خطرہ:پاکستان اور تاجکستان متفق"
}