{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif4calokql3ius4bdpqpyb4wiqh7lnzqapd552juypcvwkgg2prkm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnnzttyaboy2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihyoaf4nia6izitkjxfb2fdgaujyxiukoqa46uqcsjlqfi6ck6xdm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 160211
},
"path": "/node/186201",
"publishedAt": "2026-06-06T08:02:23.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان کے زیر انتظام کشمیر",
"احتجاج",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے آج ’کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ تقریباً 72 افراد کو گرفتار کیا ہے۔‘**\n\nترجمان انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ابتدائی کارروائی کے دوران بعض گرفتار افراد سے اسلحہ، مواصلاتی آلات، مشتبہ دستاویزات، امنِ عامہ کو متاثر کرنے کے منصوبوں سے متعلق مواد، احتجاجی و پرتشدد سرگرمیوں کے منظم طریقہ کار/پلانز، اور غیر ملکی افراد سے مشکوک روابط کے اشارے بھی ملے ہیں، جن کی تفتیش قانون کے مطابق جاری ہے۔‘\n\nپولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ اٹھارہ گھنٹوں کے دوران امن و امان کے تحفظ اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے یہ 72 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔\n\nپولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ’وہ پُر امن رہیں، افواہوں اور اشتعال انگیز مواد پر یقین نہ کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، غیر ضروری نقل و حرکت محدود رکھیں، حساس مقامات اور غیر قانونی اجتماعات سے دور رہیں، اور کسی بھی کالعدم یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تنظیم/ادارے یا گروہ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے اجتناب کریں۔ مشکوک سرگرمی، مسلح عناصر، اشتعال انگیز منصوبہ بندی یا امنِ عامہ کو متاثر کرنے والی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ انتظامیہ کو دی جائے۔‘\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کے بعد جمعے کی شب راولاکوٹ میں تصادم کے نتیجے میں پولیس کے مطابق ایک شخص جان سے گیا اور تین زخمی ہو گئے جبکہ وادی میں گذشتہ رات سے انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔\n\nمظفرآباد سے صحافی ندیم شاہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کی جانب سے اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کشمیر بھر میں فیڈرل فورسز جن میں رینجرز اور ایف سی شامل ہیں، تعینات کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جس کے تحت فورسز کے تازہ دم دستے کشمیر پہنچ گئے ہیں۔\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے گذشتہ شب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نامی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔\n\nنوٹیفکیشن کے متن کے مطابق: ’تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے معقول شواہد ہیں اور تنظیم ریاست میں انتشار پیدا کرنے میں ملوث پائی گئی۔‘\n\nجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ 37 دیگر مطالبات کے حق میں 9 جون کو کشمیر بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال اور لانگ مارچ کی کال دی تھی۔\n\nحکومت کی جانب سے کمیٹی کے ساتھ آخری مذاکرات 30 مئی 2026 کو ہوئے تھے، جن کی ناکامی کے بعد بار بار ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کے ساتھ ساتھ مزید وقت دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nلیکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزید وقت لینے سے نکار کرتے ہوئے 9 جون کی کال برقرار رکھی تھی۔\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کی جانب سے مہاجرین کی 12 نشستوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی گئی تھی۔\n\nان نشستوں پر کسی بھی فیصلے کا اختیار قانون ساز اسمبلی کے پاس ہے۔\n\nدوسری طرف حکومت کی جانب سے 12 مہاجرین نشستوں کی آئینی حیثیت اور قانونی رائے کے لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی سپریم کورٹ سے بھی استدعا کی گئی ہے، جس پر سماعت جاری ہے۔\n\nراولا کوٹ کے علاوہ کشمیر کے دیگر اضلاع میں حالات نارمل ہیں، تاہم نو جون کی ہڑتال کی کال، لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ کے پیش نظر پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش ہے اور لوگ اشیائے خوردنوش اور دیگر سامان جمع ذخیرہ کر رہے ہیں۔\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر\n\nاحتجاج\n\nترجمان انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بعض گرفتار افراد سے اسلحہ، مواصلاتی آلات سمیت پرتشدد سرگرمیوں کے منظم طریقہ کار/پلانز، اور غیر ملکی افراد سے مشکوک روابط کے اشارے بھی ملے ہیں۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 6, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">13 مئی 2024 کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواح میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین کی جانب سے بجلی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کے دوران پاکستانی رینجرز ایک سڑک کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں (سجاد قیوم / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر: رینجرز کی تشکیل کی کابینہ سے منظوری\n\nمظفر آباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صدارتی آرڈیننس پر ہڑتال\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 72 گرفتاریاں، انٹرنیٹ بند، سکیورٹی سخت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 72 گرفتاریاں، انٹرنیٹ بند، سکیورٹی سخت"
}