{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigtc2cv2twghf5qzfo2s4bonfmvb5axl2xpl5uxr5i3qelwrg3qea",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnnztqcweta2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidjuf2iowro2rk4u5pigpaqyhoybrg5xkeq4jvgz6vfnxgok2ldma"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 143927
},
"path": "/node/186203",
"publishedAt": "2026-06-06T14:05:03.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"نریندر مودی",
"بھارتیہ جنتا پارٹی",
"روئٹرز",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا میں سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والے گروپ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے ہفتے کو انڈیا آمد کے بعد دہلی میں اپنے پہلے عوامی احتجاج کی قیادت کی۔**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 30 سالہ ابھجیت دپکے نے نئی دہلی میں وفاقی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے نوجوانوں سے خطاب کیا۔\n\nیہ آن لائن نوجوانوں کی تحریک کا پہلی بار سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں پر مظاہرہ تھا، جو وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔\n\nابھجیت دپکے، جو گذشتہ دو برس سے امریکہ میں مقیم تھے اور تحریک کے قیام کے بعد پہلی بار انڈیا آئے۔ وہ نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے احتجاجی مقام تک انڈیا کے آئین کی ایک کاپی ہاتھ میں لیے روانہ ہوئے، جہاں سینکڑوں حامی ان کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔\n\nیہ گروپ مئی کے وسط میں لانچ ہونے کے بعد انسٹاگرام پر 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد فالوورز حاصل کر چکا ہے، جو مودی کی 12 سالہ حکمرانی کے خلاف سب سے بڑی آن لائن آواز ہے۔\n\n**امتحانی پرچوں کے لیک ہونے پر غصہ**\n\nدپکے کی آمد پر چند سو مظاہرین نئی دہلی کے علاقے جنتر منتر کے قریب جمع ہوئے، جہاں پولیس نے اردگرد کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔\n\nمظاہرین نے وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا، جن پر بار بار امتحانی پرچے لیک ہونے اور مارکنگ میں غلطیوں کے الزامات ہیں، جنہوں نے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔\n\nدپکے نے احتجاجی مقام پر کہا: کاکروچ جنتا پارٹی کوئی منصوبہ بند پارٹی نہیں ہے۔ یہ ان طلبہ کی آواز ہے جو حکومت سے ناراض ہیں۔‘\n\nانہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف چند دنوں میں لاکھوں طلبہ تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔ دپکے نے مزید کہا کہ ’یہ تحریک پورے ملک میں پھیلے گی۔‘\n\nمودی حکومت نے اس تحریک کا ایکس اکاؤنٹ ملک میں بلاک کر دیا ہے، جسے گروپ نے دہلی کی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔\n\nکابینہ کے سینئر وزیر کیرن رجیجو نے گروپ پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان اور ’اینٹی انڈیا گینگ‘ سے فالوورز حاصل کر رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتاہم دپکے نے عوامی طور پر ڈیٹا شیئر کیا ہے جس کے مطابق تحریک کے انسٹاگرام فالوورز میں تقریباً 95 فیصد انڈیا میں ہیں، اس کے بعد امریکہ جیسے ممالک ہیں جہاں بڑی تعداد میں انڈین نژاد افراد رہتے ہیں۔\n\nسیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک کی مقبولیت نے مودی کی سیاست کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، حالانکہ ان کی پارٹی نے حالیہ ریاستی انتخابات میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔\n\nانڈیا میں عوامی مایوسی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں اور گیس کی قلت نے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔\n\nانڈیا میں 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 40 کروڑ افراد ہیں، اور ان کے لیے نئی اور شہری ملازمتیں پیدا کرنا حکومت کے بڑے چیلینجز میں سے ایک ہے۔\n\nاپریل میں شہری نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح تقریباً 14 فیصد رہی۔\n\nماہرینِ معاشیات کے مطابق کئی تعلیم یافتہ نوجوان کم تنخواہ یا غیر محفوظ ملازمتوں میں پھنسے ہوئے ہیں جو ان کی صلاحیتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔\n\nانڈیا\n\nنریندر مودی\n\nبھارتیہ جنتا پارٹی\n\nیہ آن لائن نوجوانوں کی تحریک کا پہلی بار سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں پر مظاہرہ تھا، جو وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار ہے۔\n\nروئٹرز\n\nہفتہ, جون 6, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یہ تصویر 6 جون 2026 کو نئی دہلی میں لی گئی ہے، جس میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دپکے (درمیان میں) ملک کے بڑے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں(تصویر: روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجین زی کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے پانچ دن میں مودی کی پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا\n\nمودی سے سوال کے بعد میٹا نے اکاؤنٹس معطل کر دیے: نارویجین صحافی\n\n’خان زندہ باد، مودی مردہ باد:‘ مراکش میں ایک پاکستانی کے تاثرات\n\nنریندر مودی کے سیاسی مخالف اروند کیجریوال کرپشن کیس میں بری\n\nSEO Title:\n\nکاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کی انڈیا آمد کے بعد پہلا عوامی احتجاج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کی انڈیا آمد کے بعد پہلا عوامی احتجاج"
}