{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibgl5c464piy2tr5r2nqbjxwxlanqqtb2e4idjn7v22ym2vt6mlrq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnnztqcqyoz2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieckozo2qctv245bqafk3le63aurpvkj47dosjcespmjg3eoaw7fi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 101795
  },
  "path": "/node/186202",
  "publishedAt": "2026-06-06T11:34:55.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "بلوچستان",
    "کوئٹہ",
    "ہسپتال",
    "ڈاکٹر",
    "تیزاب گردی",
    "محمد عیسیٰ",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ سینڈیمن سول ہسپتال میں ہفتے کو لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ہمایوں شاہ پولیس سرچ آپریشن کے دوران ’ہتھیار ڈالنے کے حکم پر فائرنگ کرنے‘ کے بعد مارا گیا۔**\n\nڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ ’ملزم کو نوشکی بس سٹاپ کے قریب دیکھا گیا۔ جب پولیس نے اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم مارا گیا۔‘\n\nکوئٹہ کے سینڈیمن سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ہفتے کی دوپہر کو ایک خاتون ڈاکٹر پر لفٹ آپریٹر نے تیزاب پھینک دیا، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ملزم کی عدم گرفتاری پر ہسپتالوں میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور طبی سروسز کے بائیکاٹ کے بیانات دیے تھے۔\n\nوارڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی دوپہر ایک نوجوان نے سرجیکل وارڈ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور جیسے ہی پی جی ڈاکٹر ماہ نور ناصر باہر آئیں، اس نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔\n\nفوکل پرسن ٹراما سینٹر عین الدین قریشی کے مطابق وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کی ہدایت پر ڈاکٹر کو فوری طور پر آریا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم کے معائنے کے بعد کراچی منتقلی کا فیصلہ ہوا اور ائیر ایمبولینس کو تیار رکھا گیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عبدالہادی کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کے جسم کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔\n\nواقعے میں خاتون ڈاکٹر کا چہرہ اور جسم شدید متاثر ہوا، جبکہ انہیں بچانے کی کوشش کرنے والا ایک اور شخص بھی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔\n\nوزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند نے میڈیا کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت ہمایوں شاہ کے نام سے کی گئی اور پولیس نے وائرلیس اور سوشل میڈیا گروپس پر ملزم کی گرفتاری کے پیغامات نشر کر دیے گئے۔\n\nسول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالہادی نے پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعے کے فوری بعد ہسپتال کے دیگر ملازمین نے ملزم کو قابو کرنے کی پوری کوشش کی تھی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا۔\n\nبلوچستان\n\nکوئٹہ\n\nہسپتال\n\nڈاکٹر\n\nتیزاب گردی\n\nکوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ سینڈیمن سول ہسپتال میں ہفتے کو لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ہمایوں شاہ ’ہتھیار ڈالنے کے حکم پر فائرنگ کرنے‘ کے بعد مارا گیا۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nہفتہ, جون 6, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 فروری، 2024 کی اس تصویر میں کوئٹہ پولیس کے اہلکار ایک سڑک پر سکیورٹی کے لیے کھڑے دکھائی دیتے ہیں(اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nتیزاب سے حملہ کرنے والے نے کہا ’تم میری نہیں تو کسی کی نہیں‘\n\nپنجاب: بغیر لائسنس تیزاب کا کاروبار ناقابل ضمانت جرم، بل منظور\n\nنابالغ لڑکی کے شادی سے انکار پر تیزاب پلانے والا گرفتار: ساہیوال پولیس\n\nتیزاب حملہ: شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی\n\nSEO Title:\n\nخاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جان سے گیا: ڈی آئی جی کوئٹہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جان سے گیا: ڈی آئی جی کوئٹہ"
}