{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihgw62imeqarwlvsqs62xpu4r35ynzi5szsgffmdtqqstlzowaolm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnlcohhfik62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidfk6e2wzvkqnqtbykkztsahbf4npbppxxbd2gcuqmsc3ou5zh5km"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 57700
},
"path": "/node/186183",
"publishedAt": "2026-06-05T08:45:29.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Ch Saqib khan chadhar (@chsaqibkhanchadhar)",
"سائبر ہراسانی",
"ہراسانی سکینڈل",
"اداکارہ",
"فوجداری مقدمہ",
"ارشد چوہدری",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) نے ہراسانی کے الزامات کی تحقیق کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کر لیا، تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی گرفتاری روک دی۔**\n\nمومنہ اقبال نے کئی روز قبل رکن صوبائی اسمبلی پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ کئی دن میڈیا پر چلتا رہا۔ اداکارہ نے این سی سی آئی کو مقدمے کی درخواست دی تھی، جس پر ایجنسی نے ثاقب چدھڑ کو طلب کر کے بیانات ریکارڈ کیے۔\n\nاین سی سی اے کو دی گئی درخواست میں مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ، مجرمانہ دھمکیوں، ہتک عزت اور نجی ویڈیوز کے مبینہ غیر قانونی استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔\n\nدوسری جانب ثاقب چدھڑ نے بھی لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ مومنہ اقبال نے اپنے دوست کے ذریعے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔\n\nثاقب چدھڑ کے وکیل علی اشفاق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’مومنہ اقبال 2021 سے ثاقب کی دوست ہیں۔ دونوں نے نہ صرف ایک ساتھ وقت گزارا بلکہ بیرون ملک سفر بھی کیے۔ اتنے سال دوستی کے دوران انہیں ہراسانی کی شکایت نہیں ہوئی۔ اب وہ جھوٹے الزامات لگا کر ایم پی اے کی شہرت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوکیل نے مزید بتایا کہ ’این سی سی اے نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن عدالت میں الزام ثابت کرنا مشکل ہوگا۔ ہم نے ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کی عدالت سے 24 جون تک ضمانت منظور کروا لی ہے۔‘\n\nملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ پیکا کی متعلقہ دفعات اور پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ان دفعات کا تعلق سائبر ہراسانی، نجی معلومات کے غیر قانونی استعمال، دھمکیوں، ہتک عزت اور دیگر مبینہ جرائم سے ہے۔\n\nاین سی سی آئی حکام کے مطابق شکایت کنندہ مومنہ اقبال نے الزام لگایا کہ ملزم نے ان کی ایک نجی اور حساس ویڈیو غیر قانونی طور پر حاصل کی اور بعد ازاں اسے مختلف افراد کے ساتھ شیئر کیا۔ اس مواد کو انہیں دباؤ میں لانے، بلیک میل کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔\n\nاین سی سی اے کو شکایت کنندہ کی جانب سے فراہم کردہ بیان میں کہا گیا کہ انہیں مسلسل ذہنی دباؤ، دھمکیوں اور سماجی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ ان کے ذاتی اور خاندانی معاملات کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔\n\nتحقیقات کے دوران این سی سی اے نے شکایت کنندہ اور دیگر متعلقہ افراد سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کیے، جن میں موبائل فونز اور یو ایس بی ڈیوائسز شامل ہیں۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Ch Saqib khan chadhar (@chsaqibkhanchadhar)\n\nایف آئی آر کے مطابق یہ تمام مواد ضابطے کے مطابق قبضے میں لے کر تکنیکی اور فرانزک جانچ کے لیے بھجوایا گیا جبکہ تفتیش کے دوران موبائل نمبرز، کال ڈیٹا ریکارڈ اور متعلقہ موبائل ڈیوائسز کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا۔\n\nمزید کہا گیا کہ بعض شواہد سے مختلف موبائل نمبرز اور ڈیوائسز کے مشترکہ استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ بعض ڈیجیٹل مواد کے حذف کیے جانے کے پہلوؤں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔\n\nاین سی سی اے تحقیقات میں یہ الزام بھی سامنے آیا کہ شکایت کنندہ کی بعض ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کی گئی اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔\n\nحکام نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج ابتدائی شواہد اور شکایت کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف عائد الزامات کا حتمی فیصلہ عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد اور مکمل عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔\n\nسائبر ہراسانی\n\nہراسانی سکینڈل\n\nاداکارہ\n\nفوجداری مقدمہ\n\nتاہم عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔\n\nارشد چوہدری\n\nجمعہ, جون 5, 2026 - 13:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اداکارہ مومنہ اقبال نے کئی روز قبل رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا (مومنہ اقبال، ثاقب چدھڑ انسٹاگرام اکاؤنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\n’دو کنارے‘ کی شوٹنگ میں کئی بار جنید خان پر ترس آیا: مومنہ اقبال\n\nاداکارہ نرگس کا ’شہرت کو نقصان پہنچانے‘ پر صحافیوں، یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ\n\nبالی وڈ اداکار پر ہراسانی کا مقدمہ\n\nلاہور: گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ\n\nSEO Title:\n\nہراسانی کا الزام: مومنہ اقبال کی درخواست پر ایم پی اے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ہراسانی کا الزام: مومنہ اقبال کی درخواست پر ایم پی اے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ"
}