{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig5xrx63rdjwnc7h2godaxf3rb5lxh6ku4spqejo2jxfszwtx6rh4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnlco4rumdp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigejautn4tacxj7zk34djy3r3ys4ryoieurgglxfnqpj77bfd7diq"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 775764
  },
  "path": "/node/186185",
  "publishedAt": "2026-06-05T10:33:15.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران",
    "پاکستان",
    "کرغزستان",
    "شنگھائی تعاون تنظیم",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آجکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ اور پبلک سکیورٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو اس وقت سنگین اور پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔**\n\nانہوں نے کہا کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔\n\nمحسن نقوی کے مطابق جرائم پیشہ نیٹ ورکس اب مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس سے خطرات کی نوعیت مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کے درمیان جدید خطوط پر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔\n\nوفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں یعنی باہمی اعتماد، مساوی شراکت اور خودمختاری پر مکمل طور پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں۔\n\nانہوں نے قومی ایکشن پلان کے تحت کیے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن، بارڈر مینجمنٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔\n\nمحسن نقوی نے ایس سی او کے آر اے ٹی ایس پلیٹ فارم کے تحت انٹیلیجنس شیئرنگ، مشترکہ خطرات کے تجزیے اور آن لائن انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے سائبر انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل فرانزکس میں علاقائی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ دہشت گردی کی مالی معاونت کا بڑا ذریعہ ہے، جس کے خلاف منظم اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔ پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس ایس سی او سطح پر انسداد منشیات اقدامات میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔\n\nوفاقی وزیر نے جعلی دستاویزات، واچ لسٹ ہم آہنگی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ دہشت گرد مالی نیٹ ورکس کو ختم کرنا پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے مضبوط علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔\n\nمحسن نقوی نے کہا کہ خطے کے چیلنجز مشترکہ ہیں، اس لیے ان کے حل کے لیے کوششیں بھی اجتماعی اور مربوط ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور محفوظ ایس سی او خطہ تمام رکن ممالک کا مشترکہ ہدف ہے۔\n\nآخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کی میزبانی کا منتظر ہے۔\n\nایران\n\nپاکستان\n\nکرغزستان\n\nشنگھائی تعاون تنظیم\n\nوفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں یعنی باہمی اعتماد، مساوی شراکت اور خودمختاری پر مکمل طور پر کاربند ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 5, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 05 جون 2026 کوکرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں  شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب کر رہے ہیں (سکرین گریب، ویڈیو، وزارت داخلہ)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات\n\nمحسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو\n\nترلائی مسجد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور چار سہولت کار پکڑے گئے: محسن نقوی\n\nسال 2025 میں 73 ہزار سے زائد افراد آف لوڈ کیے گئے: محسن نقوی\n\nSEO Title:\n\nمحسن نقوی کا شنگھائی اجلاس میں خطے میں مشترکہ سکیورٹی حکمت عملی پر زور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "محسن نقوی کا شنگھائی اجلاس میں خطے میں مشترکہ سکیورٹی حکمت عملی پر زور"
}