{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicv3pbawhw7mgqvjiomqoiicn6w46ijrzg5iiedqm5ytk645nuu7i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnlcnoleyep2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihqc23jl3ykcposl4b42xs2cmqi7hn33lo3ttcchbqrmhc5mpztxi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 59283
  },
  "path": "/node/186190",
  "publishedAt": "2026-06-05T13:17:31.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "وزیر خزانہ",
    "معیشت",
    "ٹیکس",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وفاقی اور وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں وسعت لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس لیے چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔**\n\nاسلام میں آباد میں نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں وسعت لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔\n\nان کے ساتھ موجود وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اس موقعے پر میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان پر فکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\n**چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ**\n\nوزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ ‘اس سکیم کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ جو دکاندار اس میں شامل ہوں گے، ان کے جمع کرائے گئے فارم کی بنیاد پر عام طور پر انہیں آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ تاہم، اگر کسی کیس میں بڑا مسئلہ سامنے آئے تو آڈٹ تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اور اس کے لیے باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔‘\n\nبلال اظہر کیانی کے مطابق ’اس سکیم کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ شامل ہونے والے دکانداروں کو ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم اور اس سے متعلق پیچیدہ مشینری کی شرط سے بھی استثنیٰ مل جائے گا۔ مزید یہ کہ انہیں وِدہولڈنگ ایجنٹ بننے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔‘\n\nان کے مطابق اس سکیم میں نہ صرف نان فائلرز بلکہ موجودہ فائلرز بھی شامل ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ پچھلے تین سالوں میں کسی ایک سال میں ان کی آمدن 20 کروڑ روپے سے زیادہ نہ ہو۔ مزید شرط یہ ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کم از کم گذشتہ سال کے برابر ہو۔‘\n\nاانہوں نے بتایا کہ ’گر کوئی شخص اس سکیم یا عام ٹیکس نظام، دونوں میں شامل نہ ہو تو اس پر جرمانہ عائد ہوگا: پہلے مہینے 10 ہزار، دوسرے میں 25 ہزار اور تیسرے میں 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہو گا۔‘\n\n**حکومت ٹیکس نیٹ میں وسعت لانے کے اقدامات کر رہی ہے: وفاقی وزیر خزانہ**\n\nاس موقعے پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’جب یہ ریفارمز متعارف کروائی گئیں تو ہمارا مقصد یہ تھا کہ بڑھتے ہوئے درآمدی اخراجات کو اپنے وسائل سے پورا کیا جائے تاکہ ہمیں بیرونی مدد پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ ‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کے مطابق ’یہ خودانحصاری کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔ اس سلسلے میں ٹیکس نظام کو منصفانہ، متوازن اور پائیدار بنانا ضروری ہے، جس کے لیے حکومت اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور وزیراعظم خود اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ ’اب توجہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر ہے، کیونکہ شرح بڑھانے کے بجائے اس کو کم کرنا ضروری ہے۔ اسی لیے چھوٹے دکانداروں کو اس نظام میں شامل کیا جا رہا ہے، جو تقریباً 30 سے 40 لاکھ افراد پر مشتمل ایک بڑا طبقہ ہیں۔‘\n\nان کے مطابق: ’یہ سکیم تاجروں کی مشاورت اور ان کے مطالبے پر تیار کی گئی ہے، تاکہ نظام کو آسان اور سہل بنایا جا سکے۔ ہم ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس عمل میں تعاون کیا اور امید ہے کہ یہ اقدام معیشت کو مضبوط کرے گا۔‘\n\nپاکستان\n\nوزیر خزانہ\n\nمعیشت\n\nٹیکس\n\nپاکستان کے وفاقی اور وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں وسعت لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس لیے چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 5, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">5 جون، 2026 کی اس تصویر میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران(سکرین گریب: پی ٹی وی)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\nWyZFgLlQ\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nایف بی آر آئندہ مالی سال کا بجٹ نہیں بنائے گا: وزیر خزانہ\n\nبجٹ سے آگے: معیشت کے بنیادی مسائل کب حل ہوں گے؟\n\nبجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات شامل ہوں گے: وزیر اعظم\n\nپاکستان میں سیلاب، بجٹ میں گنجائش پر غور کریں گے: آئی ایم ایف\n\nSEO Title:\n\nحکومت پاکستان کا فائلر، نان فائلر چھوٹے کاروباروں کے لیے فکس ٹیکس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "حکومت پاکستان کا فائلر، نان فائلر چھوٹے کاروباروں کے لیے فکس ٹیکس"
}