{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidqipglwrumzcabnmakxgpcpqlblwuc4oe2rpe6ltpprjaoik5wzy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnilirfmmt42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihbaaohyybvzsfhl5zqeu2e4ao7634r4fdx6fgjjvug6noqfufldy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 72050
  },
  "path": "/node/186167",
  "publishedAt": "2026-06-04T08:00:46.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکہ",
    "وزیر خارجہ",
    "وائٹ ہاؤس",
    "جوش مارکس",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بار بار اس بات سے انکار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اجلاسوں اور تقریبات کے دوران سو جاتے ہیں، حالاں کہ انہیں ایسی ویڈیوز دکھائی گئیں جن میں صدر ان کے بالکل ساتھ بیٹھے اونگھتے دکھائی دے رہے تھے۔**\n\nکانگریس میں ایک گواہی کے دوران کیلی فورنیا کے ڈیموکریٹ رکن ٹیڈ لیو نے ٹرمپ پر سرکاری مصروفیات کے دوران اونگھنے کا الزام لگایا تو مارکو روبیو نے کہا: ’میں نے انہیں کبھی سوتے نہیں دیکھا۔ اس کے برعکس، وہ آدمی سوتا ہی نہیں اور یہی بڑا مسئلہ ہے کیوں کہ وہ مجھے رات دو بجے فون کر دیتے ہیں۔‘\n\nروبیو نے مزید کہا: ’وہ مجھے صبح پانچ بجے فون کرتے ہیں اور آپ جانتے ہیں، مجھے بھی تھوڑی نیند چاہیے ہوتی ہے، شاید 12 گھنٹے نہیں، لیکن کم از کم چھ گھنٹے۔ تو وہ کام کرتے ہیں۔ چند روز پہلے وہ رات ساڑھے 12 بجے تک اوول آفس میں تھے۔ مجھے نہیں پتہ آپ کس بارے میں بات کر رہے ہیں۔‘\n\nاس کے بعد ڈیموکریٹ رکن ٹیڈ لیو نے روبیو پر کانگریس سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور مئی میں کابینہ کے ایک اجلاس کی ویڈیو چلائی، جس میں ٹرمپ روبیو کے ساتھ بیٹھے کرسی پر ڈھلکے ہوئے اور سوئے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔\n\nلیو نے ویڈیو کے بارے میں کہا: ’آپ جنگ اور امن جیسے معاملات پر بات کر رہے ہیں، اور ڈونلڈ ٹرمپ آپ کے بالکل ساتھ سو رہے ہیں۔‘ اسی دوران روبیو نے ٹوکتے ہوئے کہا، ’نہیں، وہ نہیں سو رہے۔‘\n\nکیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن نے معاملہ آگے بڑھاتے ہوئے ایک نیوز چینل کا کلپ چلایا، جس میں میموریل ڈے کی تقریب میں ٹرمپ کے بظاہر سونے پر آن لائن ردعمل کا ذکر تھا۔ لیو نے دعویٰ کیا کہ ایسے واقعات سے امریکہ کمزور دکھائی دیتا ہے اور کہا کہ ممکن ہے صدر نجی طور پر اس سے بھی زیادہ خراب حالت میں ہوں اور ان کی صحت گرتی جا رہی ہو۔\n\nدی انڈپینڈنٹ نے اس بارے میں تبصرے کے لیے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا ہے۔\n\nروبیو نے اس بات کی تردید کی کہ صدر کبھی ’کسی بھی اجلاس‘ میں سوئے ہیں اور اس سوال پر سخت تنقید کی۔\n\nانہوں نے کہا: ’میرے خیال میں یہ انتہائی نامناسب ہے کہ میں امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے موجود ہوں اور مجھ سے نیند کے بارے میں سوالات کیے جا رہے ہیں۔ یہ مذاق ہے۔‘\n\nنیند سے متعلق یہ تکرار سماعت کا واحد تلخ لمحہ نہیں تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاپنی گواہی کے دوران روبیو نے انتظامیہ کی اس مہم کا اشارہ دیا جس کے تحت گرین لینڈ پر ممکنہ قبضے کی بات کی جاتی رہی ہے، اور کہا کہ وہ ’فی الحال‘ سرکاری طور پر ڈنمارک کا حصہ ہے۔\n\nفلوریڈا سے تعلق رکھنے والے رپبلکن رہنما نے کمیٹی میں ڈیموکریٹس کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سماعت ’سرکس‘ بن چکی ہے، کیوں کہ ان سے یہ سوالات بھی کیے گئے کہ 2020 کا الیکشن کس نے جیتا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں کون سے جوتے تحفے میں دیے تھے۔\n\nصدر کے حالیہ طبی معائنے میں کہا گیا کہ وہ ’بہترین صحت‘ میں ہیں، حالاں کہ ٹرمپ کی ذہنی کارکردگی اور جسمانی مسائل کے بارے میں عوامی خدشات مسلسل موجود ہیں۔\n\nٹرمپ، جو 78 سال کی عمر میں صدارت سنبھالنے والے سب سے معمر شخص تھے، اکثر اپنے ہاتھوں پر نیل کے نشانوں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، جس کی وجہ مسلسل سپرین کا استعمال بتائی جاتی ہے۔ ان کی ٹانگوں میں سوجن بھی رہتی ہے، جو مزمن وینس انسفیشنسی کی تشخیص کا نتیجہ ہے اور حال ہی میں ان کی جلد پر خارش بھی دیکھی گئی ہے۔\n\nصدر جو بائیڈن کی صحت اور ذہنی فٹنس سے متعلق خدشات نے ڈیموکریٹس کی 2024 کی دوبارہ انتخابی مہم کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nوزیر خارجہ\n\nوائٹ ہاؤس\n\nکانگریس میں امریکی صدر پر سرکاری مصروفیات کے دوران سونے کے الزام پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کبھی سوتے نہیں دیکھا۔‘\n\nجوش مارکس\n\nجمعرات, جون 4, 2026 - 13:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کیپیٹل ہل، واشنگٹن ڈی سی میں 3 جون 2026 کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی سال 2027 کے بجٹ سے متعلق امریکی محکمۂ خارجہ کی درخواست پر ہونے والی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کی سماعت کے دوران ایک ویڈیو دیکھ رہے ہیں، جس میں وہ خود اور صدر ٹرمپ دکھائی دے رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک گفتگو میں نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہنے کا اعتراف\n\nامریکہ نے پروجیکٹ فریڈم پاکستان کے کہنے پر روکا: مارکو روبیو\n\nامریکہ اور ایران میں دوبارہ کشیدگی، مذاکرات تعطل کا شکار\n\nایران نے شرائط پوری کیں تو ہی ٹرمپ معاہدہ کریں گے: عہدیدار وائٹ ہاؤس\n\nSEO Title:\n\n’ٹرمپ کبھی نہیں سوتے‘: مارکو روبیو کا ویڈیوز دیکھ کر بھی انکار\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/news/world/americas/us-politics/marco-rubio-trump-sleep-testimony-video-b2989093.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "’ٹرمپ کبھی نہیں سوتے‘: مارکو روبیو کا ویڈیوز دیکھ کر بھی انکار"
}