{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaplvhgvffpl7mfumbcqmib3rlamorxgvwanuzsdnydmirldz2fom",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnilhq7eibk2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibrum4yvvqgqhvbtmi2lhcizkqiatjnnzo3bp3uemv3f557iqtk4e"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77535
},
"path": "/node/186175",
"publishedAt": "2026-06-04T17:31:52.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آسٹریلیا",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان نے جمعرات کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ چار وکٹوں سے جیت کر سیریز دو - ایک سے اپنے نام کر لی۔**\n\nقذافی سٹیدیم میں سلو پچ کی وجہ سے میچ میں سکور انتہائی کم بنا۔ آسٹریلیا کی کم تجربے کار ٹیم 42 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔\n\nکپتان اور وکٹ کیپر جاش انگلس نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے جبکہ مارنس لبوشین اورالیکس کیری نے 19، 19 رنز بنائے۔\n\nکپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں لیں۔\n\nتوقع کی جا رہی تھی کہ پاکستان کے بیٹرز آسانی سے 158 رنز کا ہدف حاصل کر لیں گے۔\n\nآسٹریلیا کے بیٹر کیری چار جون، 2026 کو لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nلیکن پاکستان کو ہدف تک پہنچتے پہنچتے 42 اوورز لگ گئے۔ میزبان بیٹرز آسٹریلیا کی نسبتا کمزور بولنگ کے سامنے مشکلات کا شکار رہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبابر اعظم نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے جبکہ معاذ صداقت 27 رنز بنا سکے۔\n\n112 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد میچ پھنس چکا تھا لیکن شاداب اور عبدالصمد نے پاکستان کو فنشگ لائن پار کرنے کو یقینی بنایا۔\n\nآسٹریلیا کے میتھیو کانمین تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔\n\nپاکستان اب جولائی کے آخر میں ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔\n\nآسٹریلیا\n\nآسٹریلیا نے آخری ون ڈے میچ میں 157 رنز بنائے جسے میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, جون 4, 2026 - 23:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستانی کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چار جون، 2026 کو لاہور میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے میتھیوز کو آؤٹ کرنے کے بعد خوش ہو رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسوریا ونشی پر چوکوں، چھکوں کے بعد انعامات کی بارش\n\nبگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nآئی پی ایل: ایک دن میں تقریباً ایک ہزار رنز\n\nSEO Title:\n\nپاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی"
}