{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibqnmll3jnj5xkjb5whl5ggsy5k6vxjwvols5m5osuphocpehagb4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnfuddckpbe2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihgf7ph3towmilckbw57brdi22nwpxzsmti6mmlvyujylrp6lovoa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 125634
},
"path": "/node/186153",
"publishedAt": "2026-06-03T07:59:51.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"دہلی پولیس",
"انڈیا",
"نئی دہلی",
"آتشزدگی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"video"
],
"textContent": "**انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کے مطابق بدھ کو ایک عمارت میں واقع ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد چل بسے۔**\n\nایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جنوبی دہلی کے علاقے مالویہ نگر علاقے میں واقعے اس عمارت کی نچلی منزل پر ایک ریسٹورنٹ تھا جبکہ اوپر کی منزلوں پر رہائشی یونٹس قائم تھے۔\n\nانڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) جنوبی اننت متل نے بتایا کہ ’آج صبح 8 بج کر 48 منٹ پر مالویہ نگر میں واقع فلورش اسٹے بی اینڈ بی میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس فوری طور پر موقعے پر پہنچی اور ریسکیو، انخلا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاننت امتل کے مطابق فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا گیا اور پولیس، فائر سروسز اور دیگر ہنگامی امدادی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے 40 سے زائد افراد کو بچا کر قریبی ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔\n\nاے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ واقعے میں 21 اموات ہوئیں جبکہ ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔\n\nدہلی پولیس کے مطابق عمارت کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی اکثریت غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے۔\n\nمالویہ نگر کے حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ستیش اپادھیائے نے جائے حادثہ کے دورے کے موقعے پر بتایا کہ ’یہاں بنگلہ دیشی شہریوں سمیت سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد بھی مقیم تھے جو طبی علاج کے لیے دہلی آئے تھے اور بی اینڈ بی میں قیام پذیر تھے۔‘\n\nانڈیا\n\nنئی دہلی\n\nآتشزدگی\n\nپولیس کے مطابق عمارت کی نچلی منزل پر واقع ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی اکثریت غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 3, 2026 - 13:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">3 جون 2026 کو انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے بعد فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں (عدنان عابدی/ روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\n7yQbWqs4\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nانڈیا کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 مریضوں کی موت\n\nانڈیا بس حادثہ: سینکڑوں موبائل فونز نے آگ کو مزید بھڑکایا\n\n’بچا لو، میں آگ سے لڑ رہا ہوں‘: گل پلازہ میں پھنسے عارف کی کال\n\nہانگ کانگ: رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے 55 اموات، تین گرفتار\n\nSEO Title:\n\nنئی دہلی کی عمارت میں آتشزدگی سے غیر ملکیوں سمیت 21 اموات: پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "نئی دہلی کی عمارت میں آتشزدگی سے غیر ملکیوں سمیت 21 اموات: پولیس"
}