{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreih4gjat7sicoi3hnliisq6mi4vtqjitccxrsijy2ae6rrxrt366uu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnfuc5gi3ww2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibhe6ttwq77jofz7vzibgu3qjoweetb7ze4hj3gvur4i4oznyxfd4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 67326
  },
  "path": "/node/186160",
  "publishedAt": "2026-06-03T13:33:37.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "ایران",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "بن یامین نتن یاہو",
    "روئٹرز",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ’پاگل‘ کہا تھا، جب کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف تھا۔**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ آیا انہوں نے نیتن یاہو کو سخت الفاظ میں ’انتہائی غیر ذمہ دار‘ قرار دیا تھا۔\n\nاس پر ٹرمپ نے جواب دیا، ’ہاں، میں نے کہا تھا۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں غصے میں تھا، لیکن مجھے لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی پر تشویش تھی۔‘\n\nٹرمپ نے گفتگو میں کہا کہ وہ اور نیتن یاہو باہمی طور پر اچھے تعلقات رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ لبنان کی صورت حال پر وہ ناخوش تھے۔\n\nمیڈیا رپورٹ کے مطابق، جس میں ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیا گیا، ٹرمپ نے پیر کے روز نیتن یاہو سے گفتگو میں سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لبنان کے حوالے سے ان کی پالیسی سے متفق نہیں اور اس کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔\n\nٹرمپ نے انٹرویو میں کہا: ’میں نے ایک موقع پر کہا: ’بیبی، ہمیں یہ سب روکنا ہوگا، ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا۔‘\n\nدوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی معاہدے پر اس وقت تک رضامند نہیں ہوگا جب تک جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر بھی نہ ہو۔\n\nاسرائیل نے مارچ میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے لبنان میں فوجی کارروائی کی تھی، جس کے بعد سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ امریکہ کی ثالثی میں پیر کے روز ایک معاہدے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت اسرائیل نے بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملے محدود کیے اور حزب اللہ نے سرحد پار کارروائیاں روکنے کا عندیہ دیا، تاہم زمینی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔\n\nبدھ کے روز لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں کم از کم چھ افراد جان سے گئے، جب کہ بیروت کے قریب ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔\n\nاسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک مشتبہ فضائی حملے کو ناکام بنایا جو غالباً حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔\n\nٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ نیتن یاہو نے انہیں ایران پر حملے کے لیے ’گمراہ‘ کیا۔ انہوں نے اپنے ناقدین کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والے ’دشمن‘ ہیں۔\n\nیہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے اسرائیل کے حوالے سے سخت زبان استعمال کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ اسرائیل اور ایران کے بارے میں سخت اور غیر سفارتی الفاظ استعمال کر چکے ہیں۔\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nایران\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nبن یامین نتن یاہو\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ’پاگل‘ کہا تھا۔\n\nروئٹرز\n\nبدھ, جون 3, 2026 - 18:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (دائیں) 29 دسمبر 2025 کو فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع اپنی رہائش گاہ مار ا لاگو پہنچنے پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو (بائیں) کا استقبال کر رہے ہیں۔ (تصویر: جم واٹسن / اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برہم، فون کال پر ’پاگل‘ کہہ دیا: رپورٹ\n\nٹرمپ کے ’ناتجربہ کار‘ انٹیلی جنس سربراہ بِل پلٹ کون ہیں؟\n\nاسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ\n\nصدر ٹرمپ کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے: ہیلتھ رپورٹ\n\nSEO Title:\n\nڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک گفتگو میں نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہنے کا اعتراف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک گفتگو میں نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہنے کا اعتراف"
}