{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiamnncrfuokputnemtnyiuwiycyo73e7utlizh6dccjdtrfu66hga",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnc3l2seisp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihsczk5mru4sdhtwbilmk5zeevqznmzyhpd76y2agx26rq4vbxufm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 71120
  },
  "path": "/node/186136",
  "publishedAt": "2026-06-02T05:45:34.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "رپورٹ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "بن یامین نتن یاہو",
    "اسرائیل",
    "لبنان",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ نے منگل کو تین ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت پر پیر کو ایک سخت اور نامناسب الفاظ پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔**\n\nرپورٹ کے مطابق دو امریکی حکام اور فون کال سے آگاہ ایک تیسرے ذریعے نے ایکسیوس کو بتایا کہ اس دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ’پاگل‘ قرار دیا اور ان پر ناشکری کا الزام لگایا۔ انہوں نے بیروت پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کو بھی روک دیا۔\n\nایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ اگر وہ لبنانی دارالحکومت پر بمباری کی اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہیں تو اس سے اسرائیل دنیا بھر میں مزید تنہائی کا شکار ہو جائے گا۔\n\nدو ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو جیل جانے سے بچایا ہے، جس سے ان کی مراد کرپشن کے مقدمے کے دوران ان کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت تھی۔\n\nامریکی عہدیدار نے نیتن یاہو سے ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو کا خلاصہ کچھ یوں بیان کیا۔\n\n’تم بالکل پاگل ہو۔ اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔ میں تمہیں بچا رہا ہوں۔ اب سب لوگ تم سے نفرت کرتے ہیں۔ اس سب کی وجہ سے سب اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں۔‘\n\nکال سے آگاہ ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ ٹرمپ ’شدید غصے‘ میں تھے اور ایک موقعے پر انہوں نے نیتن یاہو پر چیختے ہوئے کہا: ’تم آخر کر کیا رہے ہو؟‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیروت پر حملے کی دھمکیوں کے علاوہ اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بھی وسعت دے رہا ہے۔\n\nایک اور امریکی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ اس بات پر بھی تشویش میں مبتلا تھے کہ اسرائیل نے لبنان میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کو مارا ہے، اور وہ اس بات پر معترض تھے کہ اسرائیل ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کے لیے پوری عمارتیں گرا رہا تھا۔\n\nایک عہدیدار نے کہا کہ اقتدار میں واپسی کے بعد نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ کی یہ ٹیلفونک گفتگو ’بدترین بات چیت‘ میں سے ایک تھی۔\n\nدوسری جانب نیتن یاہو نے کال کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو بتایا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں اہداف کو نشانہ بنائے گا، جبکہ اس دوران اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔\n\nنیتن یاہو نے لکھا: ’ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔‘\n\nتاہم ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ حقیقت میں کال کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو سے مکمل طور پر اپنی بات منوا لی تھی۔\n\nعہدیدار کے مطابق: ’بی بی (نیتن یاہو) نے کہا، ’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، بس یہ یقینی بنائیں کہ سب معاملات سنبھال لیے جائیں۔‘\n\nایکسیوس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nبن یامین نتن یاہو\n\nاسرائیل\n\nلبنان\n\nامریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ کے مطابق لبنان سے متعلق ٹیلیفونک گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے سختی سے بات کی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 2, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\"> امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (دائیں) 29 دسمبر 2025 کو فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع اپنے مار-اے-لاگو ریزیڈنس پر آمد کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو (بائیں) کا استقبال کرتے ہوئے (جم واٹسن / اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکی جنگی مشین ٹرمپ کے کنٹرول میں یا نتن یاہو کے؟\n\nجیرڈ کشنر: نتن یاہو جن کے گھر میں ٹھہرا کرتے تھے\n\nاسرائیل کوئی فوج بیروت نہیں بھیجے گا: ٹرمپ\n\nنتن یاہو ہماری سیاست سے باہر رہیں: سابق وزیر اعظم آسٹریلیا\n\nSEO Title:\n\nلبنان سے متعلق فون کال کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہہ دیا: رپورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برہم، فون کال پر نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہہ دیا: رپورٹ"
}