{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigzapipeifoazuhk5tb76bgarxd7w5ls4zx6yp64wardb4put4aqy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnbe4hm5huj2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigkoiukftgtuy6ardgpmvuta3wzyqhuv2pxd4m4mceox5t2ljwthq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 146945
},
"path": "/node/186121",
"publishedAt": "2026-06-01T03:12:35.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"اسرائیل",
"لبنان",
"امریکہ",
"ایران اسرائیل کشیدگی",
"ایران جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکہ نے اسرائیل اور لبنان میں کشیدگی کو بتدریج کم کرنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ اسرائیل پر تمام حملے روک دے گی، اور اس کے بدلے میں اسرائیل بیروت میں مزید کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے گا۔\n\nامریکی اہلکار کے مطابق اس اقدام سے بتدریج کشیدگی کم کرنے اور مؤثر جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ صدر جوزف عون نے اس تجویز کو آگے بڑھانے اور اس پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری، جنہوں نے حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی یقین دہانی کرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے ذمہ داری اسرائیل پر ڈال دی کہ پہلے وہ حملے بند کرے۔\n\nادھر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے دوران اپنی فوج کو لبنان کے اندر مزید پیش قدمی کا حکم دیا ہے، حالانکہ چھ ہفتے سے زیادہ پہلے ایک جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتازہ پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تاریخی قلعے شقيف پر قبضہ کر لیا ہے۔\n\nفرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اتوار کو فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔\n\nانہوں نے کہا ’لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل اور لبنانی علاقے پر اس کے بڑھتے ہوئے قبضے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔‘\n\nبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اب تک کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,412 ہو گئی جبکہ 10,269 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔\n\nوزارت کے مطابق یہ مجموعی اعداد و شمار دو مارچ سے 31 مئی کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔\n\nاسرائیل\n\nلبنان\n\nامریکہ\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\nایران جنگ\n\nنئے حملوں میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تاریخی قلعے شقيف پر قبضہ کر لیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 1, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p>31 مئی 2026 کو لبنان کے جنوبی شہر صور میں شہری دفاع کے اہلکار اسرائیلی حملے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبارہویں صدی میں تعمیر ہونے والا لبنان کا قلعہ شقیف آج بھی اہم کیوں ہے؟\n\nلبنان میں حضرت عیسیٰ کا مجمسہ توڑنے والا ہمارا فوجی ہے: اسرائیل\n\nلبنان کا اسرائیلی حملوں کو فوری ختم کروانے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب\n\nمڈٹرم الیکشن کا خوف، ٹرمپ ایران سے معاہدے پر مجبور\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل، لبنان کشیدگی میں بتدریج کمی کے لیے امریکہ نے نئی تجاویز پیش کر دیں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "اسرائیل، لبنان کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ کی نئی تجاویز"
}