{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibtgxkarhio3nsoaxj22qz4y6fobjjkdyzlgcib7y4vtciosusfny",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnbe3z66uhj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif2u523nndsrbwxyoajs5j6dmieblgtz5mbeekllndsyn45pzi76a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 42974
  },
  "path": "/node/186124",
  "publishedAt": "2026-06-01T05:29:48.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "ٹرمپ",
    "صحت",
    "آریانا بائیو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ طبی معائنے کے نتائج کے مطابق، اگرچہ 79 سالہ صدر کا وزن بڑھا ہے، لیکن وہ ’بہترین صحت‘ میں ہیں۔ تاہم رپورٹ میں ان کے گلے پر حالیہ خارش (ریش) کا ذکر نہیں کیا گیا۔**\n\nپچھلے میڈیکل معائنوں کی طرح، وائٹ ہاؤس کے معالج ڈاکٹر شان باربیبیلا نے بھی ٹرمپ کی مجموعی صحت کے بارے میں مثبت رائے دی اور کہا کہ وہ ’مکمل طور پر فٹ‘ ہیں اور ان کی دل، پھیپھڑوں، اعصابی نظام اور جسمانی کارکردگی مضبوط ہے۔\n\nٹرمپ کا وزن 238 پاؤنڈ ہے، جو اپریل 2025 کے آخری معائنے کے مقابلے میں تقریباً 14 پاؤنڈ زیادہ ہے۔ ڈاکٹر باربیبیلا نے انہیں وزن کم کرنے کے لیے زیادہ جسمانی سرگرمی اور خوراک میں تبدیلی کی تلقین کی ہے۔\n\nاس کے باوجود رپورٹ میں صدر کی مجموعی صحت کو بہت اچھا قرار دیا گیا ہے۔ حالانکہ عوام میں ان کی ذہنی اور جسمانی حالت کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔\n\nصدر اکثر ہاتھوں پر نیل (چوٹ کے نشانات) کے ساتھ نظر آتے ہیں، جو مسلسل اسپرین لینے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ان کی ٹانگوں میں سوجن بھی رہتی ہے، جو دائمی وینس ناکافی (خون کی رگوں کی بیماری) کا نتیجہ ہے، اور حال ہی میں جِلد پر خارش کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔\n\nرپورٹ میں اگرچہ ان کی رگوں کی بیماری اور اسپرین کے استعمال کا ذکر کیا گیا، لیکن مارچ میں ان کے گلے پر ظاہر ہونے والی خارش کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ اس وقت ڈاکٹر باربیبیلا نے اسے ایک ’عام کریم‘ کے استعمال کا ضمنی اثر قرار دیا تھا، جو جلد کی حفاظت کے لیے لگائی جاتی ہے۔\n\nصدر کے جلد کے معائنے والے حصے میں بھی نہ تو اس خارش کا ذکر ہے اور نہ ہی اس کریم کا۔\n\nڈاکٹر باربیبیلا نے ایک بار پھر کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں پر آنے والے نیل زیادہ ہاتھ ملانے اور اسپرین لینے کے باعث معمولی ٹشو پر اثر کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ااسپرین کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے اس کی خوراک کم کرنے کی سفارش کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nرپورٹ میں حالیہ خارش یا اس کے علاج کا ذکر نہ ہونا اس بات پر مزید بحث کو جنم دیتا ہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی اپنی صحت کے مسائل کو عوام کے سامنے کم ظاہر کرتے رہے ہیں۔\n\nماضی میں بھی ٹرمپ اپنی میڈیکل معلومات شیئر کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ 2024 کے انتخابی مہم کے دوران انہوں نے اپنے طبی ریکارڈ جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔\n\n2015 میں جب وہ صدارتی امیدوار تھے تو ان کے سابق ڈاکٹر ہیرالڈ بورنسٹین نے ایک خط جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ ’اب تک کے سب سے صحت مند صدر‘ ہوں گے۔ تاہم بعد میں ڈاکٹر بورنسٹین نے کہا کہ یہ خط خود ٹرمپ کے کہنے پر لکھا گیا تھا۔\n\n2020 میں جب ٹرمپ کو کووڈ-19 کے دوران ہسپتال میں داخل کیا گیا تو ان کے ڈاکٹروں پر یہ الزام لگا کہ انہوں نے ان کی حالت کے بارے میں مکمل شفافیت نہیں دکھائی۔ ان کے سابق معالج شان کونلی نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے صورتحال کو ’مثبت انداز‘ میں پیش کرنے کی کوشش کی۔\n\nاب بھی، ہاتھوں پر نیل کی وضاحت ہونے کے باوجود، ٹرمپ اکثر انہیں چھپانے کے لیے میک اپ یا بینڈ ایڈ استعمال کرتے ہیں، جس سے ان کی مجموعی صحت کے حوالے سے مزید سوالات اٹھتے ہیں۔\n\nٹرمپ کے ذہنی توازن کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ وہ کابینہ اجلاسوں اور اوول آفس میں پریس کانفرنسز کے دوران اونگھتے نظر آتے ہیں، تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صرف بوریت کی وجہ سے آنکھیں بند کرتے ہیں۔\n\nواشنگٹن پوسٹ/اے بی سی نیوز/ایپسوس کے ایک سروے کے مطابق، 59 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ میں صدر کے طور پر کام کرنے کی ذہنی صلاحیت نہیں ہے، جبکہ تقریباً 55 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی طور پر بھی اس ذمہ داری کے لیے کافی صحت مند نہیں ہیں۔\n\nامریکہ\n\nٹرمپ\n\nصحت\n\nٹرمپ کا وزن 238 پاؤنڈ ہے، جو اپریل 2025 کے آخری معائنے کے مقابلے میں تقریباً 14 پاؤنڈ زیادہ ہے۔\n\nآریانا بائیو\n\nسوموار, جون 1, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک میں 22 مئی 2026 کو ایک تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران ان کی جانب اشارہ کر رہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ کا بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ: رپورٹ\n\nبنگلہ دیش: غیر معمولی مقبولیت نے ’ٹرمپ‘ کو قربانی سے بچا لیا\n\nصدر ٹرمپ کا نئی دریافت شدہ یو ایف او فائلز ریلیز کرنے کا اشارہ\n\nSEO Title:\n\nصدر ٹرمپ کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے: ہیلتھ رپورٹ\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/news/world/americas/us-politics/trump-health-report-weight-gain-skin-rash-b2986658.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "صدر ٹرمپ کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے: ہیلتھ رپورٹ"
}