{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic75bplomhrnquckj3aonwtteciuof3dr4urozfurskauod7nrn5q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnbe3uqooiq2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreid57gzidukpreepcwwpd2z5wmq4rl5mkw3vmohmh5zx3erakuv3xm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 127783
  },
  "path": "/node/186125",
  "publishedAt": "2026-06-01T07:02:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آئی پی ایل",
    "انڈیا",
    "کرکٹ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں نوجوان ویبھو سوریا ونشی نے جس طرح سے چوکے چھکوں کی بارش کی اسی طرح ان پر انعامات کی بھی بارش ہوئی ہے۔**\n\nویبھو سوریا ونشی کی راجستھان رائلز تو فائنل میں نہیں پہنچ سکی مگر وہ خود اتوار کو ہوئے آئی پی ایل فائنل میں موجود تھے جہاں اختتامی تقریب میں ان کی سیزن میں شاندار بیٹنگ پر ڈھیروں ایوارڈ ان کا انتظار کر رہے تھے۔\n\nان انعامات میں انہیں ایک ایس یو وی گاڑی بھی ملی مگر 15 سالہ کرکٹ کے اس ابھرتے ستارے کو اسے چلانے کے لیے ابھی تین سال انتظار کرنا ہوگا۔\n\nویبھو نے آئی پی ایل 2026 کے 16 میچوں میں 48.50 کی اوسط سے کل 776 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 237.30 رہا۔\n\nویراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بینگلور نے اتوار کو گجرات ٹائٹنز کو فائنل میں شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا۔\n\nفائنل کے بعد اختتامی تقریب میں جب انعامات تقسیم کرنے کی باری آئی تو تقریباً ہر کیٹیگری میں ویبھو سوریا ونشی کا نام دکھائی دیا۔\n\nایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر سوریا ونشی کو اورنج کیپ دی گئی جبکہ انہیں ’سب سے اہم کھلاڑی‘ کا ایوارڈ بھی ملا۔\n\nاس کے علاوہ انہیں ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس طرح وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک ہی سیزن میں موسٹ ویلیوایبل پلیئر اور ایمرجنگ پلیئر دونوں ایوارڈ جیتے۔\n\nنوجوان کھلاڑی کو انعام میں ٹاٹا سیارا گاڑی دی گئی، جس کی قیمت تقریباً 21 لاکھ انڈین روپے (تقریباً 22 ہزار ڈالر) ہے۔\n\nتاہم وہ فی الحال یہ گاڑی خود نہیں چلا سکیں گے کیونکہ انڈیا میں ڈرائیونگ کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہے۔\n\nانہیں مجموعی طور پر 57 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم سے زائد ملی۔\n\nایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’اچھا محسوس ہو رہا ہے، لیکن تھوڑا دباؤ بھی ہے کیونکہ میں یہاں انٹرویو دے رہا ہوں۔\n\nلیکن یہ یقیناً فخر کا لمحہ ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے، اور میں اگلے سیزن میں اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔‘\n\nسوریاونشی نے اس آئی پی ایل کے اپنے آخری دو میچوں میں 97 اور 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں، جس کے بعد انہیں انڈین قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا مطالبہ مزید زور پکڑ گیا ہے۔\n\nانہوں نے آئی پی ایل 2026 میں 72 چھکے لگائے، جو ایک سیزن میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کرس گیل کا 59 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔\n\nوہ 2011 کے بعد پہلے کھلاڑی بھی بنے جنہوں نے ایک ہی سیزن میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ دونوں میں سب کو پیچھے چھوڑا۔\n\nآئی پی ایل\n\nانڈیا\n\nکرکٹ\n\nویبھو سوریا ونشی کی راجستھان رائلز تو فائنل میں نہیں پہنچ مگر وہ خود فائنل میں موجود تھے جہاں سیزن میں شاندار بیٹنگ پر ڈھیروں ایوارڈ ان کا انتظار کر رہے تھے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 1, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p>آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے ویبھو سوریا ونشی 31 مئی 2026 کو ملنے والے انعامات کے ساتھ گراؤنڈ میں بیٹھے ہیں (آئی پی ایل)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nرائل چیلنجرز بنگلورو کا مسلسل دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل\n\nویبھو سوریاونشی ’چھکے مارنے والی نئی مشین‘\n\nسوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان\n\nسوریا ونشی کو شہرت سے دور رہتے ہوئے طویل سفر طے کرنا ہے: ڈریوڈ\n\nSEO Title:\n\nسوریا ونشی پر چوکوں، چھکوں کے بعد انعامات کی بارش\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سوریا ونشی پر چوکوں، چھکوں کے بعد انعامات کی بارش"
}