{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif5vw6kfasz36nlholnuujqtfginbcizj534ztp2guvgt6g3mu5k4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnbe3maiucp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifezhdgy3txcdqh6zdctojrthsjykog65bvablvoqsfozl3pb2nki"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 128536
  },
  "path": "/node/186129",
  "publishedAt": "2026-06-01T15:49:47.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "چمن",
    "محمود خان اچکزئی",
    "جلسہ",
    "مقدمہ",
    "محمد عیسیٰ",
    "سیاست",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام پر چمن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔**\n\nاچکزئی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں ایک جلسے سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، سرحدی معاملات اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔\n\nمقدمہ چمن کے سٹی تھانے میں عبدالولی خان غیبزئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔\n\nایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ اچکزئی نے خطاب کے دوران عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی۔\n\nایف آئی آر کے متن کے مطابق اچکزئی نے بلوچستان میں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو عوام کے تحفظ میں ناکام قرار دیا اور موجودہ حکومت کو ’فارم 47 کی جعلی حکومت‘ کہا۔\n\nایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ جلسے کے شرکا نے مرکزی شاہراہ بند کر کے آمدورفت معطل کی۔\n\nپولیس نے محمود خان اچکزئی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 153 اے، 505، 131، 341، 147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔\n\nسٹی تھانہ چمن کے ایس ایچ او نے اے ایس آئی غلام محمد کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اور ترجمان کبیر افغان نے مقدمے کو ’جعلی، بوگس اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔\n\nانہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیاسی انتقام، جمہوری اقدار کی نفی اور عوامی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔\n\nکبیر افغان کے مطابق اچکزئی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، پشتون قوم کے حقوق، وسائل پر اختیار، امن، روزگار، کاروبار اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بات کی۔\n\nانہوں نے کہا کہ جب بھی اچکزئی مظلوم اقوام کے آئینی اور جمہوری حقوق کی آواز بلند کرتے ہیں تو بعض عناصر جھوٹے مقدمات، بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے ان کی سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔\n\nپارٹی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ یہ مقدمہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کیا جائے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور جھوٹے مقدمات یا من گھڑت الزامات کے ذریعے سیاسی قیادت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔\n\nچمن\n\nمحمود خان اچکزئی\n\nجلسہ\n\nمقدمہ\n\nقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اچکزئی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز چمن میں جلسے سے خطاب میں سیاسی صورتحال، سرحدی معاملات اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nسوموار, جون 1, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>محمود خان اچکزئی 29 مئی، 2026 کو چمن میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں (پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میڈیا ونگ)</p>\n\nسیاست\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nحکومت کو گرانا ہے ورنہ پاکستان ڈوب جائے گا: محمود خان اچکزئی\n\nمحمود خان اچکزئی کی زیر قیادت وفد افغانستان بھیجنا کتنا مؤثر؟\n\n’الیکٹورل کالج نامکمل‘، صدارتی انتخاب ملتوی کیا جائے: اچکزئی\n\nمنظور پشتین کو حراست میں لے کر صوبہ بدر کر دیا گیا ہے: جان اچکزئی\n\nSEO Title:\n\n’ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی‘، محمود اچکزئی پر چمن میں مقدمہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "’ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی‘، محمود اچکزئی پر چمن میں مقدمہ"
}