{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidpr3bqajlvlcyjchqfqnc4neap53ghn6olnpxdu7vsvbcijwygui",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnbe3guur6f2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigyrlakp22oyeg6hqswflqn3xlxrwdiieucsb3vikwelza6sjy7fm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 113180
},
"path": "/node/186130",
"publishedAt": "2026-06-01T16:37:30.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"امریکہ",
"ثالثی",
"پاکستان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔**\n\nدفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عراقچی نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جن میں لبنان میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ حملوں سے متعلق اسرائیلی حکومت کے احکامات شامل ہیں۔\n\n’عباس عراقچی نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں میں سہولت کاری کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے۔‘\n\nبیان کے مطابق ’اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کو ہر صورت برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ موجودہ مفاہمت اور سمجھوتوں کو نقصان پہنچنے سے روکا جا سکے۔‘\n\nدونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔\n\nایرانی سرکاری ٹی وی نے پیر کو کہا کہ اگر لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رہے تو اپریل کے اوائل میں ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔\n\nاس سے قبل ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے اپنی فوج کو لبنان میں مزید پیش قدمی کا حکم دینے کے بعد تہران نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات معطل کر دیے۔\n\nایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی کے ایک رپورٹر سے گفتگو میں کہا کہ انہیں ایران کی جانب سے مذاکرات معطل کیے جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔\n\nٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بہت زیادہ عوامی بیانات دیے جا چکے ہیں اور ’میرے خیال میں خاموشی اختیار کرنا بہتر ہوگا۔‘\n\nتسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم نے لبنان پر حملوں کے باعث ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ پیش رفت بحران کے جلد خاتمے کی امیدوں کے لیے ایک اور رکاوٹ بن گئی ہے، خاص طور پر جب ایران نے کہا کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔\n\nہفتے کو امریکہ نے ایران کے فوجی اہداف پر حملے کیے تھے، جس سے پہلے ہی نازک جنگ بندی مزید دباؤ کا شکار ہو گئی۔\n\nتسنیم کی رپورٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں چھ ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔\n\n**لبنان میں اسرائیلی حملے**\n\nاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے پیر کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں، جو حزب اللہ کے زیر اثر سمجھے جاتے ہیں، پر حملوں کا حکم دیا۔\n\nاس کے نتیجے میں ایک بار پھر لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی جبکہ اس تنازعے کے باعث لبنان میں پہلے ہی 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔\n\nایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے بھی لبنان کی موجودہ صورتحال کو ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ’ایک محاذ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔\n\n’امریکہ اور اسرائیل کسی بھی خلاف ورزی کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nثالثی\n\nپاکستان\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ میں رابطہ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران کی پاکستان سے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کی درخواست۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 1, 2026 - 21:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار 5 مئی 2025 کو اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ پہنچنے پر اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا استقبال کرتے ہوئے مصافحہ کر رہے ہیں (وزارتِ خارجہ پاکستان / اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کی ثالثی ناکام نہیں ہوئی بلکہ ’مشکلات‘ کا شکار ہے: عباس عراقچی\n\nعباس عراقچی اہم ملاقاتوں کے بعد پاکستان سے روانہ ہو گئے: ایرانی سرکاری میڈیا\n\nعباس عراقچی کا عمان کے بعد پاکستان کے دوبارہ دورے کا امکان: ایرانی میڈیا\n\nایران، امریکہ 12 اپریل کو عمان میں بالواسطہ بات چیت کریں گے: وزیر خارجہ عراقچی\n\nSEO Title:\n\n’جنگ بندی برقرار رکھنا ضروری:‘ پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "’جنگ بندی برقرار رکھنا ضروری:‘ پاکستانی اور ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو"
}