{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifiidsbto2y3lt7gf2p5sjrloxchsl23btg4xptsp5x2bcui44je4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn6mwitbtm62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiakqwygdmhuz6qg2akjzolddcsl3zmsu27krqzjtwjfsayaytrrjm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 85684
},
"path": "/node/186113",
"publishedAt": "2026-05-31T07:11:40.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"شہاب ثاقب",
"خلا",
"اے ایف پی",
"سائنس",
"news"
],
"textContent": "**زمین کی طرف بڑھتا ہوا ایک شہابِ ثاقب ہفتے کو امریکہ کے شمال مشرقی حصے کے اوپر فضا میں پھٹ گیا، جس سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز پورے علاقے میں سنی گئی۔**\n\nناسا کے مطابق اس دھماکے کی شدت تقریباً 300 ٹن دھماکہ خیز مواد ( TNT) کے برابر تھی۔\n\nامریکی خلائی ادارے ناسا کی نائب نیوز چیف جینیفر ڈورین نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ آتشیں گولا دوپہر 2 بج کر 6 منٹ پر شمال مشرقی میساچوسٹس اور جنوب مشرقی نیو ہیمپشائر کے اوپر فضا میں پھٹ کر بکھر گیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’یہ آتشیں گولا کسی فعال شہابی بارش کا حصہ نہیں تھا، بلکہ ایک قدرتی خلائی چیز تھی، نہ کہ خلا سے واپس آنے والا ملبہ یا کوئی سیٹلائٹ۔‘\n\nان کا مزید کہنا تھا ’اس کے ٹوٹنے سے خارج ہونے والی توانائی کا اندازہ تقریباً 300 ٹن TNT کے برابر لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اتنی زوردار آوازیں سنائی دیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nناسا کے مطابق یہ شہاب ثاقب تقریباً 75 ہزار میل فی گھنٹہ (یعنی 1 لاکھ 20 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) کی رفتار سے سفر کر رہا تھا اور تقریباً 40 میل کی بلندی پر جا کر پھٹ گیا۔\n\nعلاقے کے رہائشی اس اچانک دھماکے سے خوفزدہ ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے لکھا کہ آواز اتنی شدید تھی کہ گھروں تک میں لرزش محسوس ہوئی۔\n\nاس سے پہلے 2013 میں روس کے شہر چیلیابنسک کے اوپر بھی ایک بڑا شہاب ثاقب گزرا تھا۔ گھر کے سائز کا وہ خلائی پتھر زمین سے تقریباً 14 میل اوپر فضا میں پھٹ گیا تھا، اور ناسا کے مطابق اس دھماکے کی طاقت 4 لاکھ 40 ہزار ٹن TNT کے برابر تھی۔\n\nاس دھماکے سے تقریباً 200 مربع میل کے علاقے میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، اور ٹوٹے ہوئے شیشے کی وجہ سے 1,600 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔\n\nامریکہ\n\nشہاب ثاقب\n\nخلا\n\nناسا کے مطابق اس دھماکے کی شدت تقریباً 300 ٹن دھماکہ خیز مواد ( TNT) کے برابر تھی۔\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, مئی 31, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکہ میں 30 مئی 2026 کو جاری کی گئی اس تصویر میں فضا میں شہاب ثاقب کے پھٹنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nسائنس\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ میں گرنے والا شہاب ثاقب زمین سے بھی پرانا ہے: محققین\n\n’تباہی کا دیوتا‘ شہابیہ 2029 میں زمین کے قریب سے گزرے گا\n\nناسا کی جیمز ویب ٹیلی سکوپ شہاب ثاقب سے ٹکرا گئی\n\nگلگت بلتستان: تالیداس گاؤں میں ’پراسرار دھماکوں‘ کی آوازیں: معاملہ کیا ہے؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ: فضا میں 300 ٹن ٹی این ٹی کے برابر شہاب ثاقب پھٹ گیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "امریکہ: فضا میں 300 ٹن ٹی این ٹی کے برابر شہاب ثاقب پھٹ گیا"
}