{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih4vi5gxh57a45bw6urrohe6l5xef7ref44q2sa6a4tuj46oqtbmu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn6mvoyarxa2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreig2itpngrs65hh327pgvjx3t7lfebkqbdyavctwxuskjexezkb6le"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77981
},
"path": "/node/186119",
"publishedAt": "2026-05-31T16:14:38.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آئی پی ایل",
"انڈیا",
"وراٹ کوہلی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے فاتحانہ چھکا لگا کر دفاعی چیمپیئن رائل چیلنجرز بنگلورو کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح دلا کر مسلسل دوسری بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل جتوا دیا۔**\n\nبنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور گجرات کو 20 اوورز میں 155 رنز پر آٹھ وکٹوں تک محدود رکھا۔\n\nجواب میں بنگلورو نے 18 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 161 رنز بنا لیے۔ اوپنر کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 75 رنز بنائے، جس میں نو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔\n\nیہ رواں سیزن میں ان کی چھٹی نصف سینچری تھی۔ ان کے علاوہ ونکٹیش ایر نے 16 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔\n\nگجرات کی ٹیم بیٹنگ میں کوئی خاص رفتار حاصل نہ کر سکی اور 15ویں اوور کے آغاز تک اس کا سکور 99 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ تھا۔\n\nواشنگٹن سندر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی 37 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔\n\nگجرات ٹائٹنز کے واشنگٹن سندر 31 مئی، 2026 کو احمد آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل فائنل میں رائل چیلنجرز کے خلاف شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nگجرات کا کوئی بھی دوسرا بلے باز 20 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nفاسٹ بولر راشک سلام نے اپنے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔\n\nتجربہ کار فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ (2-37) اور بھوونیشور کمار (2-29) نے مجموعی طور پر چار وکٹیں حاصل کیں۔\n\n2025 میں اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد بنگلورو مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن بننے والی تاریخ کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔\n\nاس سے قبل چنئی سپر کنگز نے 2010 اور 2011 جبکہ ممبئی انڈینز نے 2019 اور 2020 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔\n\nکوہلی نے سیزن کے 16 میچوں میں مجموعی طور پر 675 رنز بنائے جبکہ بھوونیشور کمار نے 28 وکٹیں حاصل کیں۔\n\nیہ فائنل اسی پلے آف کا ری میچ ہے جو منگل کو ہوا تھا، جس میں بنگلورو نے دھرم شالہ میں گجرات کو 92 رنز سے شکست دی تھی۔\n\nگجرات نے 2022 میں آئی پی ایل جیتا تھا اور یہ اس کا تیسرا فائنل تھا۔\n\nآئی پی ایل\n\nانڈیا\n\nوراٹ کوہلی\n\nرائل چیلنجرز بنگلورو نے کوہلی کی عمدہ نصف سینچری کی مدد سے آئی پی ایل کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو باآسانی پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مئی 31, 2026 - 23:00\n\nMain image:\n\n> <p>رائل چیلنجرز کے وراٹ کوہلی 31 مئی، 2026 کو احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل فائنل جیتنے کے بعد بلا لہرا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nویبھو سوریاونشی ’چھکے مارنے والی نئی مشین‘\n\nبگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں\n\nپیٹ کمنز نے کن 2 بولرز کو کسی بھی ’کپتان کا خواب‘ قرار دیا\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nSEO Title:\n\nرائل چیلنجرز بنگلورو کا مسلسل دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "رائل چیلنجرز بنگلورو کا مسلسل دوسرا آئی پی ایل ٹائٹل"
}