{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreic2zh26dr2ror2uoyrfnhto4c7m356l4kjcdanzu2imnq2ihcqmqu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn32vjqyiwt2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia2nt6alf7swzmohmytigssibhov3pc5tshzav77x2ifhswfmlkvm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 119075
  },
  "path": "/node/186101",
  "publishedAt": "2026-05-30T10:40:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "افغانستان",
    "بس حادثہ",
    "افغان پناہ گزین",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں ہفتے کو پاکستان سے واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کو لے جانے والا ایک ٹرک ہفتے کو بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد جان سے گئے اور 36 زخمی ہو گئے۔**\n\nافغانستان کے صوبائی گورنر کے ترجمان عبد المالک نیازی نے بتایا کہ حادثہ کابل اور صوبہ ننگرہار کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔\n\nان کا کہنا ہے کہ جان سے جانے والوں میں 10 بچے اور پانچ خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ننگرہار کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔\n\nصوبائی محکمہ صحت کے سربراہ امین اللہ شریف نے خبر رساں ادارے اے پی کو اموات اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرک حادثے کا شکار ہوا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحادثے کا شکار ہونے والے مسافر ان ہزاروں افغان پناہ گزینوں میں شامل تھے جو حالیہ مہینوں میں پاکستان سے واپس افغانستان آئے ہیں۔\n\nپاکستان نے 2023 میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ملک چھوڑنا پڑا یا انہیں واپس بھیجا گیا۔\n\nاسی دوران ایران نے بھی افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کی مہم تیز کر دی تھی۔\n\nدوسری جانب مشرقی صوبے نورستان میں ایک الگ حادثے میں جمعے کی شب ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس میں ڈرائیور زخمی ہو گیا جبکہ چار مسافر لاپتہ ہیں۔\n\nصوبائی حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔\n\nافغانستان\n\nبس حادثہ\n\nافغان پناہ گزین\n\nصوبائی محکمہ صحت کے سربراہ امین اللہ شریف نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرک حادثے کا شکار ہوا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 30, 2026 - 15:30\n\nMain image:\n\n> <p>30 مئی 2026 کو جلال آباد میں افغان خاندانوں کو لے جانے والے ٹرک حادثے کے بعد ایک زخمی بچی کو علاج کے لیے ہسپتال لے جا رہا ہے (ایمل ظاہر / اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان میں پھنسے افغان پناہ گزینوں کی عید بھی سڑکوں پر\n\nافغان سفیر کی پناہ گزینوں پر وزیر اعلیٰ کے پی سے فون پر بات\n\n’پاکستان گاڑیوں کی کلیئرنس میں تیزی لائے:‘ افغان پناہ گزینوں کی عید پر اپیل\n\nپاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے سرحد کھول دی\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سے واپس افغانستان آنے والے پناہ گزینوں کے ٹرک کو حادثہ، کم از کم 22 افراد جان سے گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان سے واپس افغانستان آنے والے پناہ گزینوں کے ٹرک کو حادثہ، کم از کم 22 افراد جان سے گئے"
}