{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreic5fvl2qhfyx7kq7jcqhizevvic6s4gau2iwb5t22havoiv2xeuxq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn2nhqgmuah2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreib7h4xg4c32sxpai45tmwmo5c7q5ct6ucnbh7w5v457uyg4kc65ta"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 93794
},
"path": "/node/186099",
"publishedAt": "2026-05-30T07:02:59.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"انڈیا",
"معرکہ حق",
"بنیان مرصوص",
"آپریشن سندور",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈین آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے ہفتے کو کہا ہے کہ انڈیا آپریشن سندور 2.0 کی تیاری کر رہا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ حالیہ صورت حال کے باوجود فوجی تیاری برقرار ہے۔**\n\nانڈین آن لائن اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انہوں نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن سندور اب بھی جاری ہے‘۔ انہوں نے موجودہ صورت حال کو ’عارضی جنگ بندی‘ قرار دیا۔\n\nجنرل دویدی نے براہِ راست پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈین فوج مکمل طور پر تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو نیا آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ صرف فوج ہی نہیں بلکہ فضائیہ اور بحریہ بھی مکمل تیاری میں ہیں۔ ان کے مطابق تینوں افواج کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل کی جنگی صورت حال کے لیے ہر وقت تیار رہا جا سکے۔\n\nجنرل دویدی کا کہنا تھا کہ ’انڈین فوج اور تینوں مسلح افواج آپریشن سندور 2.0 کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں، اگر یہ ہوتا ہے۔ اس وقت ہم تینوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، 24 گھنٹے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ جدید جنگی میدان انتہائی شفاف ہو چکا ہے جہاں ہر حرکت مخالف کو نظر آ سکتی ہے، اس لیے فوج کو اپنی تعیناتی، کارروائی اور سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں فوجیوں اور شہریوں دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحالیہ برسوں میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی اپریل 2025 میں اس وقت شروع ہوئی جب انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ایک مہلک حملے کا الزام نئی دہلی نے بغیر ثبوت کے اسلام آباد پر لگایا گیا تھا، جب کہ پاکستان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔\n\nتاہم انڈیا نے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں حملے کرنا شروع کر دیے۔\n\nانڈیا نے اس کارروئی کو آپریشن سندور کا نام دیا تھا۔ انڈیا کی اس کارروائی میں پاکستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں درجنوں اموات ہوئی تھیں۔\n\nجس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے نام سے کارروائی کرتے ہوئے انڈین ایئربیسز، انڈیا کے جنگی طیاروں سمیت ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا تھا۔\n\nپاکستان کی جانب سے ابتدا میں انڈیا کے سات طیارے گرائے جانے کا بیان سامنے آیا تھا تاہم بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر جاری تفصیلات میں یہ تعداد آٹھ بتائی گئی ہے۔\n\nپاکستان\n\nانڈیا\n\nمعرکہ حق\n\nبنیان مرصوص\n\nآپریشن سندور\n\nانڈین آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے ہفتے کو کہا ہے کہ انڈیا آپریشن سندور 2.0 کی تیاری کر رہا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ حالیہ صورت حال کے باوجود فوجی تیاری برقرار ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مئی 30, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">انڈیا کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی (درمیان) 11 اگست 2025 کو نئی دہلی میں وزارتِ دفاع میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل سائمن اینڈریو سٹیورٹ کے سرکاری استقبال کے لیے ان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں(تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکیا پاکستان میں کبھی ’بنیان مرصوص‘ پر فلم بنے گی؟\n\nبنیان مرصوص میں بیرونی مدد کا الزام بےبنیاد: فیلڈ مارشل\n\nبنیان مرصوص میں شاہین میزائل داغنے کی خبریں ’بے بنیاد‘: پاکستان\n\nپاکستان نے انڈیا کے خلاف فوجی آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کیوں رکھا؟\n\nSEO Title:\n\nآپریشن سندور 2 کی تیاری کر رہے ہیں:انڈین آرمی چیف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "آپریشن سندور 2 کی تیاری کر رہے ہیں:انڈین آرمی چیف"
}