{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidtpozuc7fwsxm3qdvu7lpmqqrzvu24t2cvlbp7xt3les36k5da6i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn2gq5jtiqi2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidpnq4wcbhcr3yxjukl3agrr3dksdekttuuvjyd5tbut6fvhlc5ay"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 107577
  },
  "path": "/node/186098",
  "publishedAt": "2026-05-30T05:18:10.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "انٹرنیشنل کرکٹ",
    "ون ڈے میچ",
    "ون ڈے سیریز",
    "آسٹریلیا",
    "راولپنڈی",
    "اے ایف پی",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان اور ’کمزور‘ آسٹریلوی ٹیم کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہفتے کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔**\n\nآسٹریلیا اور پاکستان اگلے سال کے ورلڈ کپ کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔\n\nآسٹریلیا اپنے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ ساتھ ان کے فاسٹ بولنگ پارٹنرز مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کے بغیر میدان میں اترے گا۔\n\nان سب کو انڈیا کی آئی پی ایل میں شرکت کے بعد ان کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے لیے آرام دیا گیا ہے۔\n\nدورے کے لیے ابتدائی طور پر کپتان مقرر کیے گئے مچل مارش بھی ٹخنے کی چوٹ کے باعث باہر ہو گئے، جس کے بعد اب جوش انگلس سیریز میں قیادت کریں گے جس کے آخری دو میچ دو اور چار جون کو لاہور میں ہوں گے۔\n\nاہم کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود، انگلس نے سکواڈ کو اتنا باصلاحیت قرار دیا کہ وہ ایک اچھا مقابلہ کر سکے۔\n\nشاہین شاہ آفریدی 29 مئی 2026 کو راول پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال سن رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nانگلس نے جمعے کو کہا کہ 'ظاہر ہے، مچ سے محروم ہونا مایوس کن ہے اور بدقسمتی سے ہم کچھ اور کھلاڑیوں کی بھی کمی محسوس کر رہے ہیں لیکن ہمارے سکواڈ میں کچھ شاندار کھلاڑی موجود ہیں۔‘\n\nآسٹریلیا 19 سالہ بلے باز اولی پیک اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر لیام سکاٹ کو شامل کرنے پر غور کرے گا جبکہ دراز قد فاسٹ بالر بلی سٹین لیک کی سات سال کے وقفے کے بعد واپسی ہو رہی ہے۔\n\nانگلس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جائے گا۔\n\nقائم مقام کپتان نے کہا: ’پاکستان کرکٹ کی ایک انتہائی بہترین ٹیم ہے اور انہیں ہلکا نہیں لیا جا سکتا اور ہمیں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔‘\n\nپاکستان کو بھی باقاعدہ اوپنرز فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی جو دونوں انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں ہیں جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔\n\nدو سال قبل، رضوان نے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پاکستان کو پہلی ون ڈے سیریز جتوائی تھی۔\n\nآسٹریلوی کپتان جوش انگلس 29 مئی 2026 کو راول پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس بریفنگ کے دوران سوالوں کا جواب دے رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nدو ماہ قبل بنگلہ دیش میں پاکستان کی 1-2 کی ون ڈے سیریز میں شکست کے دوران غیر حاضر رہنے والے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم، فاسٹ بالر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر شاداب خان واپس آ رہے ہیں۔\n\nکپتان شاہین شاہ آفریدی نے امید ظاہر کی کہ ان کی ٹیم بہتری دکھائے گی اور اپنا ایک ہزارواں ون ڈے یادگار بنائے گی۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے اسی ہدف کی طرف کام کر رہے ہیں اور جب آپ اس ایونٹ کے لیے ٹیم تیار کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو کچھ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا پڑتا ہے اور ہم وہی کر رہے ہیں۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک ہزارویں میچ کا خاص موقع ہے اس لیے ہم اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآسٹریلیا (1019) اور انڈیا (1075) وہ دو دیگر ٹیمیں ہیں جنہوں نے ایک ہزار ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔\n\nموسم گرما میں پاکستان ہیٹ ویو کی زد میں ہے اور شدید گرم موسم کے اثرات کو کم کرنے کے لیے میچز تاخیر سے مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے (11:30 جی ایم ٹی) شروع ہوں گے۔\n\nانگلس نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا میں سردیوں کے موسم سے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے گرم موسم ایک چیلنج ہوگا۔\n\nدو سال قبل ایک ون ڈے میں آسٹریلیا کی قیادت کرنے والے انگلس نے کہا کہ ’بہت زیادہ گرمی اور مشکل رہی ہے، لیکن شکر ہے کہ یہ تاخیر سے شروع ہو رہا ہے اس لیے جب ہم شروع کریں گے تو موسم ٹھنڈا ہو جائے گا۔‘\n\nانٹرنیشنل کرکٹ\n\nون ڈے میچ\n\nون ڈے سیریز\n\nآسٹریلیا\n\nراولپنڈی\n\nآسٹریلیا باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز سمیت فاسٹ بولنگ پارٹنرز مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کے بغیر میدان میں اترے گا۔\n\nاے ایف پی\n\nہفتہ, مئی 30, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی 29 مئی 2026 کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں\n\nمارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر، انگلس نئے کپتان\n\nٹی ٹوئنٹی سیریز اور ون ڈے میچوں کے شیڈول تبدیل، پی سی بی\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nپاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز: پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا"
}