{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreia56ydodk5t4gjqpsrfhpbskneceoswx56zt43mdeweh27okm2yzi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mn27zcbutpi2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigfmkzbsw4s3u2km6hb67pjfuzjk5e7lijxdecag532dvoll24w4q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 77131
  },
  "path": "/node/186095",
  "publishedAt": "2026-05-30T02:24:16.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "وائٹ ہاؤس",
    "امن معاہدہ",
    "اے ایف پی",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعے کو کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ امن معاہدہ صرف اسی صورت میں کریں گے جب وہ ان کی تمام شرائط پر پورا اترے گا۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’سچویشن روم کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور یہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ صدر ٹرمپ صرف ایسا معاہدہ کریں گے جو امریکہ کے لیے بہتر ہو اور ان کی طے شدہ حدود کو پورا کرتا ہو۔ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔‘\n\nقبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کے ساتھ ایران سے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nوائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا تھا کہ ٹرمپ ایک ممکنہ معاہدے کے حوالے سے فیصلے کے قریب ہیں جب کہ تہران نے اس بات پر اصرار کیا کہ مشرق وسطی کے تنازعے کے خاتمے پر ابھی تک کوئی ’حتمی معاہدہ‘ نہیں ہوا۔\n\nایران کے سرکاری میڈیا کی ایک رپورٹ نے معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کی وضاحت کے کئی اہم پہلوؤں کو بھی مسترد کر دیا اور ٹرمپ کے ریمارکس کو ’سچ اور جھوٹ کا آمیزہ‘ قرار دیا۔\n\nامریکی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لینے اور عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دینے والے تنازعے پر کئی ہفتوں کے تعطل کا شکار مذاکرات کے بعد، معاہدہ ٹرمپ کی منظوری کا منتظر تھا۔\n\nٹرمپ نے جمعے کو وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں دو گھنٹے کے اجلاس میں شرکت کی لیکن وہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچے۔\n\nٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اجلاس کا اعلان کیا تھا، جس میں ان دیرینہ مطالبات کا اعادہ کیا گیا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر راضی ہو اور جہاز رانی کے اہم راستے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے۔\n\nایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ایران نے ’47 سال قبل حکم کی زبان کو خیرباد کہہ دیا تھا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، لیکن ’ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔‘\n\nسرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، قطر کے امیر کے ساتھ فون پر بات چیت میں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ’باقار فریم ورک‘ کے لیے تیار ہے۔\n\nاپنی پوسٹ میں، ٹرمپ نے کہا کہ تہران آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹائے اور ’بغیر کسی محصول‘ کے آبی راستے کی ناکہ بندی ختم کرے جب کہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی اپنی متوازی ناکہ بندی اٹھا لے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایران کے افزودہ یورینیم کو ہٹانے اور تلف کرنے پر بھی ہم آہنگی پیدا کریں گے، اور انہوں نے مزید کہا کہ ’اگلے نوٹس تک، کسی رقم کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔‘\n\nتاہم، ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تہران مذاکرات کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے سے پہلے ’منجمد ایرانی اثاثوں کے 12 ارب ڈالر کے فوری اجرا‘ کا مطالبہ کیا\n\nآبنائے ہرمز کو بغیر محصول کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں، ذرائع نے کہا کہ ’معاہدے کے متن میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے۔‘ جب کہ ایران کے ایٹمی مواد کو تباہ کرنے کے حوالے سے ٹرمپ کا تبصرہ ’بنیادی طور پر بے بنیاد ہے۔‘\n\nاسماعیل بقائی نے سرکاری ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ فی الحال ایران کے ایٹمی پروگرام پر ’کوئی مذاکرات‘ نہیں ہو رہے ہیں، کیوں کہ ایران کے اعلی سفارت کار نے اشارہ دیا کہ امریکہ مذاکرات کے حوالے سے اپنے طرز عمل کے ذریعے معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ\n\nایران\n\nوائٹ ہاؤس\n\nامن معاہدہ\n\nسچویشن روم اجلاس کے بعد وائٹ ہاؤس عہدیدار نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ صرف ایسا معاہدہ کریں گے جو امریکہ کے لیے بہتر ہو اور ان کی طے شدہ حدود کو پورا کرتا ہو۔‘\n\nاے ایف پی\n\nہفتہ, مئی 30, 2026 - 07:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 27 مئی 2026 کو وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمعاہدے سے متعلق ٹرمپ کا بیان ’سچ اور جھوٹ کا مکسچر‘: ایران\n\nبنگلہ دیش: غیر معمولی مقبولیت نے ’ٹرمپ‘ کو قربانی سے بچا لیا\n\nمذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ\n\nصدر ٹرمپ کی گفتگو میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیوں بڑھ گیا؟\n\nSEO Title:\n\nایران نے شرائط پوری کیں تو ہی ٹرمپ معاہدہ کریں گے: عہدیدار وائٹ ہاؤس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران نے شرائط پوری کیں تو ہی ٹرمپ معاہدہ کریں گے: عہدیدار وائٹ ہاؤس"
}