{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigrj5q7izqrmluswfah6wfhil5hk3czmy23fwvyqrdw43gqjmfw7e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmzsmyiixt42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidk23dxxwpd73fhj4p4o3eydpqz4jndzs4mu3j2ubpa53zy5judhy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 61614
  },
  "path": "/node/186083",
  "publishedAt": "2026-05-29T05:44:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "برازیل",
    "فٹ بال",
    "فٹ بال ورلڈ کپ",
    "نیمار",
    "روئٹرز",
    "news"
  ],
  "textContent": "**برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار اپنی قومی ٹیم کے آئندہ دوستانہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور انجری کے باعث ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔**\n\nبرازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (CBF) نے جمعرات کو تصدیق کی کہ سکین میں ان کے پنڈلی کے پٹھے میں گریڈ ٹو انجری سامنے آئی ہے۔\n\nفیڈریشن کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے پریس کانفرنس سے قبل بتایا کہ 34 سالہ فارورڈ کو مزید دو سے تین ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔\n\nان کے مطابق نیمار بدھ کو ٹیم کے کیمپ گرنجہ کوماری پہنچے جہاں ان کے مکمل طبی معائنے کیے گئے، اور ایم آر آئی سکین میں صرف سوجن نہیں بلکہ پنڈلی کے پٹھے میں درمیانی نوعیت کی چوٹ کی تصدیق ہوئی۔\n\nیہ انجری اس سے زیادہ سنگین ہے جو اس سے قبل کلب سانتوس کی جانب سے بتائی گئی تھی۔ سانتوس کے ڈاکٹر روڈریگو زوگائب نے کہا تھا کہ نیمار کو صرف معمولی سوجن ہے اور وہ ٹریننگ کے لیے فٹ ہوں گے، تاہم بعد کے ٹیسٹس نے اس کی تردید کر دی۔\n\nنیمار نے منگل کو ٹیم جوائن کی تھی مگر بدھ کی پہلی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ پنڈلی میں سوجن کی شکایت کے بعد انہیں ٹیسٹ کے لیے ایک نجی کلینک بھیجا گیا۔\n\nڈاکٹر لاسمار کے مطابق یہ گریڈ ٹو انجری ہے، جس میں پٹھوں کے ریشوں کا جزوی نقصان ہوتا ہے اور مکمل آرام اور بحالی ضروری ہوتی ہے۔\n\nچوٹ کے باعث نیمار اتوار کو ماراکانا سٹیڈیم میں پاناما کے خلاف میچ اور اس کے بعد کلیولینڈ میں مصر کے خلاف مقابلہ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس کے علاوہ 13 جون کو نیوزی جرسی میں مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھی ان کی شرکت تقریباً ناممکن نظر آتی ہے۔\n\nبرازیل گروپ سی میں شامل ہے جہاں اس کے ساتھ ہیٹی اور سکاٹ لینڈ بھی ہیں۔ کوچ کارلو اینچلوتی کو پہلے ہی دفاعی کھلاڑی گیبریل میگالہیس، مارکینہوس اور فارورڈ گیبریل مارٹینیلی کی کمی کا سامنا ہے۔\n\nنیمار کی حالیہ واپسی سے شائقین میں جوش پیدا ہوا تھا، تاہم وہ طویل عرصے سے انجریز کا شکار رہے ہیں۔\n\nاینچلوتی نے واضح کیا ہے کہ ٹیم میں جگہ صرف فٹنس اور فارم کی بنیاد پر دی جائے گی۔\n\nبرازیل فٹ بال فیڈریشن کے بیان کے بعد یہ تو صاف ہے کہ فی الحال برازیل کو نیمار کے بغیر ہی حکمت عملی بنانا ہوگی۔\n\nبرازیل\n\nفٹ بال\n\nفٹ بال ورلڈ کپ\n\nنیمار\n\nبرازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار اپنی قومی ٹیم کے آئندہ دوستانہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور انجری کے باعث ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔\n\nروئٹرز\n\nجمعہ, مئی 29, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">سانتوس کے فارورڈ نمبر 10 نیمار 12 فروری 2025 کو ساؤ پاؤلو کے ایرینا کورنتھیانس میں کورنتھیانس اور سانتوس کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران گرنے کے بعد ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے(تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nنیمار کا برازیل کے کلب سانتوس کے ساتھ مزید چھ ماہ کا معاہدہ\n\nفٹ بال: نیمار کی برازیل کے کلب سانتوس میں واپسی\n\nبرازیلین سٹار نیمار سعودی کلب الہلال سے کھیلنے کے قریب: رپورٹ\n\nماحولیاتی خلاف ورزیاں: فٹ بال سٹار نیمار پر 33 لاکھ ڈالر جرمانہ\n\nSEO Title:\n\nورلڈ کپ 2026: برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ورلڈ کپ: سٹار فٹ بالر نیمار کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک"
}