{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiab5rkq54t2cn3np5l5btlnpwtfhzr5eggfsjifymhstw6kc6emdq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmzsmdeq4m22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie2xsa5iyyue3qlr6vc6mao4xji25ufgnvbw7fl2ykjj3xcjhvlrq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 192055
  },
  "path": "/node/186091",
  "publishedAt": "2026-05-29T14:46:52.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "سری لنکا",
    "ویزہ",
    "امیلیا نیتھ",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سری لنکا نے برطانیہ سمیت درجنوں دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کر دی ہے۔**\n\nاب 40 ممالک کے شہری سری لنکا کے لیے مفت الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جس کے تحت وہ 30 دن تک سفر کر سکیں گے۔\n\nسری لنکا کے محکمہ امیگریشن نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ اب کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی، تاہم ان ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کے لیے اب بھی ای ٹی اے کے لیے درخواست دینا اور اسے حاصل کرنا ضروری ہوگا۔\n\nمحکمے نے مزید کہا کہ 25 مئی سے قبل، جب یہ تبدیلیاں نافذ ہوئیں، درخواست دہندگان کی جانب سے ادا کی گئی کوئی بھی فیس واپس نہیں کی جائے گی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nجو افراد مقررہ 30 دن سے زیادہ قیام کے لیے ویزہ میں توسیع چاہتے ہیں، وہ ایسا کر سکتے ہیں، تاہم انہیں اس کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔\n\nجن 40 ممالک کے شہریوں کو اب فیس ادا نہیں کرنا ہوگی، ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، بحرین، بیلاروس، بیلجیئم، کینیڈا، چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، ایران، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، ملائیشیا، نیپال، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، پاکستان، پولینڈ، قطر، روس، سعودی عرب، جنوبی کوریا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔\n\nان ممالک کے وہ شہری جو سفارتی، سرکاری، سروس یا عام پاسپورٹ رکھتے ہیں، نئی سکیم کے تحت مفت ای ٹی اے حاصل کر سکتے ہیں۔\n\nجب گذشتہ سال وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے اس سکیم کا اعلان کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ ویزہ فیس ختم کرنے سے سری لنکن حکومت کو سالانہ 50 ملین پاؤنڈ تک نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔\n\nتاہم وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس سے دیگر شعبوں میں معاشی فوائد حاصل ہوں گے اور یہ نقصان پورا ہو جائے گا۔\n\nگذشتہ سال جولائی میں وجیتھا ہیراتھ نے کہا تھا کہ سری لنکا کی سیاحت کی صنعت دن بہ دن مسلسل ترقی کر رہی ہے اور توقع ہے کہ سیاحت کا شعبہ قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔\n\nانہوں نے کہا: ’ہم نے معیشت کو مستحکم کر لیا ہے اور سیاحت میں پالیسی تبدیلیوں کے ذریعے ہم سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ ‘\n\nسری لنکا ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس سال اب تک سری لنکا میں 990,032 سیاح آ چکے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں تنازعے کے آغاز کے باعث مارچ کے اوائل میں پروازیں منسوخ ہونے کے بعد سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔\n\nمارچ میں سیاحوں کی تعداد تقریباً 20 فیصد کم ہو کر 184,000 رہ گئی، جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 229,000 تھی۔\n\nسری لنکا\n\nویزہ\n\nاب 40 ممالک کے شہری سری لنکا کے لیے مفت الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، جس کے تحت وہ 30 دن تک سفر کر سکیں گے۔\n\nامیلیا نیتھ\n\nجمعہ, مئی 29, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">31 مارچ 2025 کو لی گئی اس تصویر میں وسطی سری لنکا کے علاقے کینڈالاما میں واقع ہوٹل امبا یاالو میں سیاحوں کی آمد دکھائی گئی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکراچی: بغیر ویزا رہائش پر جرمانہ، سری لنکن خاتون کی واپسی مشکل\n\nپاکستانیوں کو سری لنکن ویزے کے حصول میں مسئلہ نہیں: دفتر خارجہ\n\nکویت کی یقین دہانی کے بعد ہنرمند پاکستانی ویزوں کے لیے پرامید\n\nپاکستانی ویزا آسان بنایا جائے، ایجنٹس لاکھوں لیتے ہیں: افغان شہری\n\nSEO Title:\n\nسری لنکا میں 40 ملکوں کے لیے ویزہ فیس ختم، کیا پاکستان بھی ان میں شامل ہے؟\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/travel/news-and-advice/sri-lanka-tourist-visa-free-b2985771.html\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "سری لنکا میں 40 ملکوں کے لیے ویزہ فیس ختم، کیا پاکستان بھی شامل ہے؟"
}