{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiecqsxjcykmgk4n2saotsoelgqat3prtpfoa3ertrucafnz62ozhm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmzsm3szxow2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidjud7njkmqwgr3b6f5lecjihzlstt35tswtfljbewixg7dbzviim"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 87561
  },
  "path": "/node/186092",
  "publishedAt": "2026-05-29T15:27:27.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "@MIshaqDar50",
    "pic.twitter.com/AavTAxBvAd",
    "May 29, 2026",
    "@SecRubio",
    "pic.twitter.com/s3n4bCeQjh",
    "امریکہ",
    "اسحاق ڈار",
    "ایران",
    "کوئٹہ",
    "بی ایل اے",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video",
    "@ForeignOfficePk"
  ],
  "textContent": "**امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو پاکستانی ہم منصب اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں ایران کے ساتھ ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا ہے۔**\n\nسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کے بعد امریکی ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایک بیان میں کہا ’وزیر خارجہ روبیو نے کوئٹہ میں بلوچستان لبریشن آرمی کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔‘\n\nبیان کے مطابق ’وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور ایران کے ساتھ ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے مسلسل تعمیری کردار پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔\n\n> Met with Pakistani Deputy Prime Minister and Foreign Minister @MIshaqDar50 and thanked him for the role Pakistan continues to play in advancing peace in the Middle East. We agreed upon the importance of working together to further strengthen a meaningful partnership for better… pic.twitter.com/AavTAxBvAd\n>\n> — Secretary Marco Rubio (@SecRubio) May 29, 2026\n\n’وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم نے ایک ایسی معنی خیز شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا جو امریکیوں اور پاکستانیوں دونوں کے لیے امن و سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دے۔‘\n\nپاکستانی دفتر خارجہ نے ایکس پر ایک علیحدہ بیان جاری کیا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ روبیو نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کا اعتراف کیا۔\n\n> The Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a bilateral meeting today with the U.S. Secretary of State, Marco Rubio @SecRubio in Washington D.C.\n>\n>  The two leaders expressed satisfaction over the positive momentum in the Pak-U.S.… pic.twitter.com/s3n4bCeQjh\n>\n> — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 29, 2026\n\n’دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول تجارت و سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خاتمے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔\n\n’انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کے تحت پاک-امریکہ شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nیہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے مقصد سے جاری مذاکرات طویل ہوتے جا رہے ہیں۔\n\nملاقات روبیو کے پاکستان کے روایتی حریف انڈیا کے دورے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔\n\nنائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کی رات دیر گئے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی سمت میں پیش رفت ہوئی ہے۔\n\nدوسری جانب، جمعے کو ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے کے متن کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور ممکنہ مفاہمت کی یادداشت کے الفاظ میں ’حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں۔‘\n\nامریکہ\n\nاسحاق ڈار\n\nایران\n\nکوئٹہ\n\nبی ایل اے\n\nامریکی بیان کے مطابق روبیو نے اسحاق ڈار سے ملاقات میں کوئٹہ بم حملے پر تعزیت کی اور ایران کے معاملے میں ثالثی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مئی 29, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 29 مئی، 2026 کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے (وائٹ ہاؤس/سکرین گریب)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nh7y51S7Q\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسحاق ڈار اور نیٹلی بیکر کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال\n\nمعاہدے سے متعلق ٹرمپ کا بیان ’سچ اور جھوٹ کا مکسچر‘: ایران\n\nامریکہ اور چین کے درمیان پاکستان کا نازک توازن\n\nشراکت دار چننا امریکہ کا فیصلہ: پاکستانی ثالثی پر انڈیا کا ردعمل\n\nSEO Title:\n\nواشنگٹن میں ڈار - روبیو ملاقات: ’شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "واشنگٹن میں ڈار - روبیو ملاقات: ’شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق‘"
}