{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicmmd6moktcny67iuvj6teevciy3kvsrp26ujxnzilo6a6qpmvoge",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmx3hfjwcsh2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidi5jmmidyv3hvrre4cbeeretrkk2fgnudhdxlgqkuav53yqya4ua"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 83744
},
"path": "/node/186071",
"publishedAt": "2026-05-28T05:02:18.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آئی پی ایل",
"کرکٹ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**انڈین نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی تو جیسے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور ان کے مدمقابل بولرز کے پاس تو جیسے ان کا جواب ہے ہی نہیں۔**\n\nکوئی کہہ رہا ہے کہ انہیں اب انڈین قوم ٹیم میں شامل کر دیا جانا چاہیے تو کوئی انہیں ’چھکے مارنے والی مشین‘ قرار دے رہا ہے۔\n\nیہ سب تو پہلے بھی سوریاونشی کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے مگر بدھ کی شب جو اننگز انہوں نے کھیلی اس کے بعد ان کی تعریفوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔\n\nاور ایسا ہونا بھی چاہیے کیوں کہ سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ کے کسی ایک سیزن میں اب تک 65 چھکے لگا چکے ہیں۔\n\nنہ تو وہ رکتے ہیں، نہ تھمتے ہیں اور نہ ہی سوچتے ہیں بس سیدھا چھکوں کی بارش۔ اس کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ 15 سالہ ویبھو سوریاونشی شاید آئی پی ایل کی تاریخ کا بہترین سیزنز پہلے ہی کھیل چکے ہیں۔\n\nآئی پی ایل کے رواں سیزن میں ویبھو سوریاونشی اب تک 680 رنز (سب سے زیادہ)، 242.85 کا سٹرائیک ریٹ (سب سے بہتر)، اور 65 چھکے (ایک ہی سیزن میں سب سے زیادہ) لگا چکے ہیں۔\n\nویبھو سوریا ونشی نے بدھ کی رات راجھستان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ایلیمینیٹر میچ کے دوران صرف 29 گیندوں پر 97 رن سکور کیے جس میں کپتان پیٹ کمنز کے ایک ہی اوور میں لگاتار تین چھکے بھی شامل تھے۔\n\nاس اننگز میں انہوں نے کل 12 چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nصرف 16 گیندوں پر نصف سنچری سکور کرنے کے بعد ویبھو تیزی سے سینچری کی طرف بڑھے مگر صرف تین رنز کی دوری پر وہ آئی پی ایل کی تیز ترین سینچری سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور ان کی مایوسی کا اندازہ ان کے پویلین کی جانب بڑھتے سست قدموں سے لگایا جا سکتا ہے۔\n\nآئی پی ایل کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے اور ویبھو کی یہ اننگز دیکھ کر خود کرس گیل بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔\n\nایکس پر کرس گیل نے کچھ اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ویبھو کیا شاندار کھلاڑی ہیں۔ نوجوان نے بہترین انٹرٹینمٹ دی۔ نئی سکس مشین۔‘\n\nویبھو اس سے پہلے آئی پی ایل کے اپنے پہلے سیزن میں لیگ کی دوسری تیز ترین سینچری سکور کر چکے ہیں جب انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 35 گیندوں پر سینچری بنائی۔\n\nانڈین پریمیئر لیگ میں دنیا کے بہترین بولرز جن میں مچل سٹارک اور پیٹ کمنز، جسپریت بمراہ شامل ہیں اس 15 سالہ نوجوان کے سامنے سب کچھ آزما چکے ہیں لیکن فی الحال ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی کے پاس بھی ان کی بلے بازی کا جواب نہیں۔\n\nآئی پی ایل\n\nکرکٹ\n\nسوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ کے کسی ایک سیزن میں اب تک 65 چھکے لگا چکے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 28, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p>انڈین پریمیئر لیگ میں ویبھو سوریاونشی 30 مارچ 2026 کو چنئی سپر کنگز کے خلاف سکور بیٹنگ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ روئٹرز)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسوریاونشی: والد کے ادھورے خواب کو پورا کرنے کی داستان\n\nسوریا ونشی کو شہرت سے دور رہتے ہوئے طویل سفر طے کرنا ہے: ڈریوڈ\n\nآئی پی ایل: ایک دن میں تقریباً ایک ہزار رنز\n\nSEO Title:\n\nویبھو سوریاونشی ’چھکے مارنے والی نئی مشین‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ویبھو سوریاونشی ’چھکے مارنے والی نئی مشین‘"
}