{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigxashdzbfczehbmtxnztm2jbbvxjifmiggcy6su7a44itvs6av5y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmx3gzk4p2h2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiadymgupqnvuo3uzatso7g6wmvrem5msx4ohkfoynxkiurnuvnudy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 74529
},
"path": "/node/186074",
"publishedAt": "2026-05-28T08:06:02.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"ایشیا",
"انڈیا",
"یوم تکبیر",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا کہ ’یوم تکبیر‘ پاکستان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے جب انڈیا کہ ’جنگی جنون اور انتہا پسند سوچ‘ پر مبنی جوہری تجربات کا جواب دانشمندی سے دیا گیا۔**\n\nپاکستان نے آج سے 28 سال قبل انڈیا کے ایٹمی تجربات کے جواب میں 28 مئی 1998 کو ایٹمی تجربہ کیا تھا۔ یہ ایک ایسا فیصلہ کیا تھا جس نے دنیا میں اس کا مقام بدل دیا۔\n\nاس دن کی مناسبت سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’انڈیا کے ایٹمی تجربات کے جواب میں پاکستان نے کامیابی سے اپنے ایٹمی تجربات کیے جس نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن بحال کیا بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی دفاعی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔‘\n\nوزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’انڈیا نے اپنے ایٹمی تجربات جنگی جنون، انتہا پسند سوچ اور توسیع پسند عزائم کے تحت کیے۔ پاکستان نے دانشمندی اور پختہ عزم کے ساتھ جواب دیا اور بروقت و فیصلہ کن اقدام سے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔‘\n\nان کا مزید کہنا ہے کہ ’شدید عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں کی دھمکیوں اور پاکستان کو روکنے کے لیے مالی ترغیبات کے باوجود نواز شریف ثابت قدم رہے اور پاکستان کی آزادی، وقار اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔‘\n\nپاکستانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’یومِ تکبیر صرف ایٹمی دھماکوں کی یاد نہیں بلکہ یہ قومی خودداری، اتحاد، قربانی اور وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس موقع پر پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی۔\n\nآئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ تکبیر 28 مئی 1998 کے اس تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اور جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن بحال کیا۔\n\nآج سے 28 سال قبل پاکستان نے جوہری تجربات اس وقت کیے تھے جب انڈیا نے 11 اور 13 مئی کو سلسلہ وار جوہری تجربات کیے۔\n\nصرف چند روز بعد 28 مئی کو پاکستان نے اس کا جواب دیا اور 28 مئی 1998 کو چاغی میں اپنے جوہری آلات کا تجربہ کیا۔\n\nپاکستان نے جوہری تجربات کیے تو اسے امریکی پابندیوں اور بین الاقوامی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔\n\nتاہم وقت کے ساتھ پاکستان کو اس کے جوہری پروگرام پر سزا دینے کے بجائے ایک جوہری حقیقت کے طور پر قبول کیا جانے لگا۔\n\nپاکستان\n\nایشیا\n\nانڈیا\n\nیوم تکبیر\n\nشہباز شریف کا کہنا ہے کہ انڈیا نے اپنے ایٹمی تجربات ’جنگی جنون اور انتہا پسند سوچ‘ کے تحت کیے جس کا جواب دانشمندی اور پختہ عزم کے ساتھ دیا گیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 28, 2026 - 13:00\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف 26 ستمبر 2025 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کر رہے تھے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’یوم تکبیر‘ کا نام تجویز کرنے والی ممتاز اظہر سے ملیے\n\nیوم تکبیر اور محسنوں کے ساتھ سلوک\n\nیوم تکبیر اور دیگچیوں سے برآمد ہونے والے بم\n\nSEO Title:\n\nانڈیا کے جوہری تجربات کا جواب دانش مندی سے دیا: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "انڈیا کے جوہری تجربات کا جواب دانش مندی سے دیا: پاکستان"
}