{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreib7625qf5446whuccb5qhb57by62f7q3qtd4yyeypwer3ei3nru5q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmx3gnonnou2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreid4o7pcnepxgwyjbbyrorhbrjure4xjzho5k4r5oc6ugpft25iyzy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 67699
  },
  "path": "/node/186075",
  "publishedAt": "2026-05-28T11:42:23.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ہالی وڈ",
    "مصنوعی ذہانت",
    "پیئرا ولکس",
    "فلم",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سٹیون سپیلبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی تخلیقی کام میں مصنوعی ذہانت کو متبادل یا آخری فیصلے کے طور پر استعمال نہیں کرتے۔**\n\nلیجنڈری ڈائریکٹر، جنہوں نے 2001 میں سائنس فکشن ڈراما فلم ’اے آئی: آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘بھی بنائی تھی، نے فلم سازی میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔\n\nمشیل اوباما اور کریگ رابنسن کے ساتھ ’آئی ایم او‘ پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے سپیلبرگ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہالی وڈ میں تخلیقی عمل پر اے آئی قابض ہو جائے۔\n\nاگرچہ ان کا ماننا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کو ’طبی مسائل کے حل تلاش کرنے‘ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن وہ اپنی انڈسٹری (فلم سازی) پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں فکر مند تھے۔\n\nانہوں نے کہا ’جہاں مجھے اے آئی پسند نہیں، وہ یہ کہ جب یہ کوئی پوزیشن سنبھال لے یا کسی مصنف کی میز پر اس کی خالی کرسی پر بیٹھ جائے۔‘\n\n’میں متبادل لانے کے لیے تیار نہیں کیونکہ میں واقعی (مشینوں کے) ذی شعور ہونے پر یقین نہیں رکھتا۔ میرا نہیں خیال کہ روح کا کوئی متبادل ہو سکتا ہے۔‘\n\n’میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی ایسا الگورتھم ہے جسے ایجاد کیا جا سکے... ایک کمپیوٹر جو یہ سمجھے کہ وہ ہمارے مقابلے میں زیادہ محسوس کرتا ہے، یہ اس طریقے کے بالکل خلاف ہے جس ماحول میں میں پلا بڑھا ہوں اور جس طرح میں مستقبل میں فلمیں بنانے اور ڈائریکٹ کرنے کے اپنے پیشے پر عمل کروں گا۔‘\n\nتاہم 79 سالہ ڈائریکٹر نے اعتراف کیا کہ وہ ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتے ہیں جہاں اے آئی لوکیشن سکاؤٹنگ (فلم بندی کے لیے جگہیں تلاش کرنے) جیسے کام سرانجام دے کر ’ہماری بہت سی بھاگ دوڑ بچا سکتی ہے۔‘\n\nلیکن ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے کہ یہ (اے آئی) اس سے ایک قدم آگے بڑھے اور یہ مشورہ دے کہ فلمیں اصل میں کیسے بنائی جائیں۔\n\n’مجھے یہ مت بتاؤ کہ اس کردار کے لیے مکالمے کیسے لکھنے ہیں۔ مجھے یہ مت بتاؤ کہ کیمرہ کہاں لگنا چاہیے اور یہ بھی مت بتاؤ کہ سیٹ کیسا لگنا چاہیے، الا یہ کہ اے آئی پروڈکشن ڈیزائنر کے ٹولز کے بڑے ڈبے میں محض ایک ٹول کے طور پر استعمال ہو رہی ہو۔‘\n\n’اے آئی کو ایک آلے کے طور پر استعمال کریں لیکن کسی بھی تخلیقی چیز پر اے آئی کو حتمی فیصلہ نہ بنائیں۔ میں یہیں پر حد قائم کرتا ہوں۔‘\n\nاس انٹرویو میں سپیلبرگ نے اپنی آنے والی بلاک بسٹر فلم ’ڈسکلوژر ڈے‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے خلائی مخلوق پر یقین رکھنے کا اعتراف بھی کیا، جو اس نظریے پر مبنی ہے کہ خلائی مخلوق پہلے ہی زمین پر موجود ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا ’میرے خیال میں یہ ریاضیاتی اور سائنسی طور پر ناممکن ہے کہ کائنات میں کہیں اور زندگی موجود نہ ہو۔‘\n\nانہوں نے مارچ میں ’سوتھ بائی ساؤتھ ویسٹ‘ فلم اینڈ ٹی وی فیسٹیول میں بات کرتے ہوئے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ اس وقت زمین پر ’ہم اکیلے نہیں۔‘\n\nفلم ’ڈسکلوژر ڈے‘ کی کہانی کا خلاصہ کچھ یوں ہے ’اگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ ہم اکیلے نہیں، اگر کوئی آپ کو یہ دکھا دے، آپ پر ثابت کر دے تو کیا یہ چیز آپ کو خوف زدہ کر دے گی؟‘\n\nجب پوڈ کاسٹر شان فینیسی نے خود ان سے اس نظریے پر سوال کیا تو سپیلبرگ نے کہا ’میں آپ لوگوں سے زیادہ نہیں جانتا لیکن مجھے پکا شبہ ہے کہ ہم اس وقت یہاں زمین پر اکیلے نہیں ہیں – اور میں نے اسی بارے میں ایک فلم بنائی ہے۔‘\n\nاسی تقریب میں ڈائریکٹر نے اے آئی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اگرچہ وہ اس پر \"پوری بحث یا تنقید\" نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ \"کئی مختلف شعبوں میں اے آئی کے حق میں ہیں\"، لیکن وہ \"اے آئی کے حق میں تب نہیں ہیں جب یہ کسی تخلیقی انسان کی جگہ لے لے\"۔\n\nہالی وڈ\n\nمصنوعی ذہانت\n\nنامور پروڈیوسر اور ہدایت کار سٹیون سپیلبرگ کے مطابق وہ نہیں چاہتے کہ ہالی وڈ میں تخلیقی عمل پر اے آئی قابض ہو جائے۔\n\nپیئرا ولکس\n\nجمعرات, مئی 28, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>سپیلبرگ 15 اپریل، 2026 کو نیواڈا میں ایم پی اے 250 ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سٹیج پر گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفلم\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاے آئی کی دنیا میں خوش رہنے کا راز کیا ہے؟\n\nٹام کروز اور بریڈ پٹ کی اے آئی ویڈیو، ہالی وڈ تباہی کے دہانے پر؟\n\nمصنوعی ذہانت کو خلا میں بھیجنے کا منصوبہ، جو خطرناک ہو سکتا ہے\n\nجنریشن زی مصنوعی ذہانت سے بیزار کیوں ہو رہی ہے؟\n\nSEO Title:\n\nمنصوعی ذہانت روح کا متبادل نہیں: سپیلبرگ\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/tech/steven-spielberg-craig-robinson-michelle-obama-south-by-southwest-b2985105.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "منصوعی ذہانت روح کا متبادل نہیں: سپیلبرگ"
}