{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifeqwqssdp6q3hgoxzxxiuiriops52pa4bzw27ex7gj2wveapcngy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmx3gefx2zn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreickzjykk22yakaonedhjbyvwif3kgb5xzoolw7wv4r7efzgjbh5h4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 90123
},
"path": "/node/186077",
"publishedAt": "2026-05-28T13:03:26.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سعودی عرب",
"محسن نقوی",
"ایران",
"امریکہ",
"آبنائے ہرمز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود** **سے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔**\n\nیہ پیش رفت ایک ایسے پر وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔\n\nاس سے قبل واشنگٹن نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی ڈرون آپریشن کو نشانہ بنانے کے لیے حملے کا دعویٰ کیا تھا۔\n\nتازہ حملوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان اپریل کے اوائل میں نافذ ہونے والی عارضی جنگ بندی کی خطرے میں ڈال دیا ہے، جس سے امن معاہدے کی امیدیں مدہم پڑ گئی ہیں اور تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔\n\nمحسن نقوی نے سعودی شہزادے عبدالعزیز بن سعود کے ساتھ ملاقات کے دوران سکیورٹی اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی۔\n\nپاکستانی وزارت داخلہ نے بتایا ’دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔\n\n’سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔‘\n\nپاکستان، جو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ایک اہم ثالث ہے، اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے جو 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ساتھ شروع ہوا تھا اور جس کے جواب میں تہران نے خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں۔\n\nسعودی عرب، چین، قطر، ترکی اور کئی دوسرے ممالک نے اس بحران کو ختم کرنے کے لیے اسلام آباد کی کوششوں کی حمایت کی ہے، جس نے آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی کارگو اور توانائی کی فراہمی کو معطل کر دیا ہے۔\n\nپاکستان نے اپریل میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے پہلے دور کے مذاکرات کی میزبانی کی تھی اور حالیہ ہفتوں میں تعطل کے شکار مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔\n\nاگرچہ ٹرمپ نے ایرانی سرکاری ٹی وی کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسے ایک غیر سرکاری معاہدے کا مسودہ موصول ہوا ہے جس کے تحت ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے گا اور ایران اور عمان مشترکہ طور پر ٹریفک کا انتظام سنبھالیں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nٹرمپ نے کہا کہ کسی ایک ملک کا اس آبی گزرگاہ پر کنٹرول نہیں ہوگا اور انہوں نے بظاہر عمان کو دھمکی بھی دی، جس کے ساتھ امریکہ کے کئی دہائیوں پر محیط فوجی اور اقتصادی تعلقات ہیں۔\n\nٹرمپ نے کہا، ’کوئی بھی اس (آبنائے) پر کنٹرول نہیں کرنے جا رہا۔ یہ بین الاقوامی سمندری حدود ہے اور عمان کو بھی باقی سب کی طرح ہی رویہ رکھنا ہوگا ورنہ ہمیں انہیں اڑانا پڑے گا۔ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں، وہ ٹھیک رہیں گے۔‘\n\nایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات کو ایک بیان میں بندر عباس پر امریکی حملے کی مذمت کی۔\n\nبقائی نے کہا ایران نے ’امریکی حکام کی دھمکیوں‘ کے بعد عمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔\n\nٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر مطمئن نہیں اور امریکہ اس ملک پر سے پابندیاں نرم کرنے پر بات چیت نہیں کر رہا۔\n\nایک فریم ورک معاہدے کے بارے میں ایرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کر دے گا اور ایران کے ارد گرد کے علاقوں سے اپنی افواج کو واپس بلا لے گا۔\n\nاس رپورٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی ذکر نہیں تھا، جسے امریکہ ختم کرنا چاہتا ہے۔\n\nسعودی عرب\n\nمحسن نقوی\n\nایران\n\nامریکہ\n\nآبنائے ہرمز\n\nپاکستانی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سعودی وزیر داخلہ نے کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مئی 28, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی 28 مئی، 2026 کو سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کر رہے ہیں (محسن نقوی/ ایکس) </p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nfn55Mdld\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسحاق ڈار آج مارکو روبیو سے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بات کریں گے: دفتر خارجہ\n\nشہباز شریف کی ایرانی صدر سے گفتگو: امن کوششوں، پائیدار معاہدے پر زور\n\nامریکہ اور چین کے درمیان پاکستان کا نازک توازن\n\nایران امریکہ مذاکرات یا ’تاروف‘\n\nSEO Title:\n\nپاکستان اور سعودی وزرائے داخلہ کا علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان اور سعودی وزرائے داخلہ کا علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال"
}