{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaijlsvkauw2oiz3tdxkzwqwx2hpzcy5qat637lnxatl3qpzznn7m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmuebsvtszt2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidepsu747hcmumjjzgtgns7dx7ahm5q4ncsc7ydctpadpfg7eluxq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 119152
},
"path": "/node/186059",
"publishedAt": "2026-05-27T03:24:13.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"حج 2026",
"عید الاضحیٰ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان سمیت بیشتر ملکوں میں آج (بروز بدھ) عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ حج کے حوالے سے سعودی عرب میں موجود لاکھوں مسلمان رمی کے لیے منیٰ پہنچ رہے ہیں۔**\n\nدنیا بھر کے مسلمان ہر سال 10 ذوالحجہ کو عید الاضحی مناتے ہیں جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے۔\n\nاس موقعے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’قربانی کا جذبہ دراصل ہمیں خود غرضی، تنگ نظری اور ذاتی مفادات سے بلند ہو کر انسانیت کے لیے ہمدردی، ایثار اور احساس ذمہ داری اپنانے کا درس دیتا ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا آج کے دن میں پوری قوم کی جانب سے اپنے فلسطینی اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔\n\nصدر آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ’آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم اختلافات کے باوجود قومی وحدت کو مقدم رکھیں گے۔\n\n’ہم نفرت اور تقسیم کی بجائے محبت، برداشت اور مکالمے کو فروغ دیں گے۔\n\n’ہم کمزور طبقوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، قانون کا احترام کریں گے، اپنے ماحول کو صاف رکھیں گے اور اپنے عمل سے پاکستان کو ایک مہذب، پرامن اور باوقار ملک بنانے میں کردار ادا کریں گے۔‘\n\nعیدالاضحیٰ کے موقعے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی ’پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد‘ پیش کی۔\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ’پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے مقدس فریضے میں ثابت قدم ہیں اور امن و استحکام کے حصول میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔‘\n\nدوسری جانب سعودی عرب میں موجود 17 لاکھ سے زائد عازمین حج بھی آج صبح سے پہلے منیٰ میں جمع ہوئے تاکہ رمی کا رکن ادا کریں جو عید الاضحیٰ کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسعودی پریس ایجنسی کے مطابوق عرفات سے آنے والے حجاج نے منگل کو رات گئے مزدلفہ میں کنکریاں جمع کیں۔\n\nمیدان عرفات سے مزدلفہ تک رات بھر کی نقل و حرکت وسیع سکیورٹی، صحت اور ٹرانسپورٹ آپریشنز کے تحت انجام پائی۔\n\nنو ذوالحجہ کو غروب آفتاب کے بعد حجاج مزدلفة پہنچتے ہیں جو عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ہے۔ وہ رات یہیں گزارتے ہیں اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔\n\nاس کے بعد 10 ذوالحجہ یعنی آج حجاج فجر کے بعد دوبارہ منیٰ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے ہیں، جسے رمی کہا جاتا ہے۔\n\nرمی کے بعد حجاج مکہ مکرمہ واپس جا کر مسجد الحرام میں طوافِ افاضہ کریں گے، یعنی خانہ کعبہ کا طواف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی ادا کریں گے۔\n\nمنیٰ میں حجاج کی دوبارہ آمد 11 ذوالحجہ کو ہو گی جہاں وہ قیام کریں گے اور تینوں جمرات- جمرہ اولیٰ، وسطیٰ اور عقبہ کو کنکریاں ماریں گے اور یہ عمل تین دن تک جاری رہے گا۔\n\nحج 2026\n\nعید الاضحیٰ\n\nدوسری جانب سعودی عرب میں موجود لاکھوں مسلمان رمی کے لیے منیٰ پہنچ رہے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 27, 2026 - 08:15\n\nMain image:\n\n> <p>کراچی میں سات جون، 2025 کو عید الاضحیٰ پر قربانی کی تیاری کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\njYQykMTi\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nخطبہ حج: امام کا ہم آہنگی، تعاون اور اتحاد پر زور\n\n’پاکستان گاڑیوں کی کلیئرنس میں تیزی لائے:‘ افغان پناہ گزینوں کی عید پر اپیل\n\nعید قرباں پر پاکستانی فلموں میں ایکشن، رومانس اور خوف کا راج\n\nعید الاضحیٰ: افغان بارڈر کی بندش سے مویشیوں کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nبیشتر ملکوں میں آج عید الاضحیٰ، پاکستان کا فلسطین اور کشمیر سے اظہار یکجہتی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "بیشتر ملکوں میں آج عید الاضحیٰ، پاکستان کا فلسطین اور کشمیر سے اظہار یکجہتی"
}