{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidwygn4htvs7ursm6xmvbatymtkdubj3najrzkqhjtlgqfdkw24om",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmueb7hsw5h2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreig2xuzjhooaqmxtolfe3kh3fllspygkqg6yrnjd6zzu6uhphp2zpa"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 71352
  },
  "path": "/node/186063",
  "publishedAt": "2026-05-27T11:06:58.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کوئٹہ",
    "فیلڈ مارشل",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "بلوچستان",
    "انڈیا",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں ’انڈین حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان‘ کے حالیہ ٹرین حملے کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کو کہا ہے کہ ایسی ’غیر انسانی‘ اور ’سفاک کارروائیاں‘ پاکستان کی مسلح افواج یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔**\n\nپاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغربی سرحدوں پر تعینات اگلے مورچوں کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔\n\nبیان کے مطابق اس موقعے پر ’کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جو انڈیا کے حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں نے کروایا، فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسی غیر انسانی اور سفاک کارروائیاں پاکستان کی مسلح افواج یا قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔‘\n\nاتوار (24 مئی) کو کوئٹہ میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک ٹرین کے قریب دھماکے میں کم از کم 30 افراد جان سے گئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔\n\nپاکستانی حکام بلوچستان میں سرگرم کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں (جیسے کہ بی ایل اے اور بی ایل ایف) کو انڈین پراکسی یا ’فتنۃ الہندوستان‘ قرار دیتے ہیں، جو انڈیا کی معاونت سے یہ کارروائیاں کرتے ہیں، تاہم نئی دہلی ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدورہ ژوب کے دوران فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ’غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے دوران ان کی غیر معمولی جرات، غیر متزلزل عزم، آپریشنل تیاری اور مستقل چوکسی کو سراہا۔‘\n\nانہوں نے ’دہشت گردی کے ناسور اور دشمن قوتوں کے حمایت یافتہ خطرات کے خلاف وطن کے دفاع میں جوانوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔‘\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دیا کہ ’افواجِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا حوصلہ اور عزم بدستور مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلوچستان کے عوام کے قریبی تعاون سے دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، معاونین اور عناصر کا پوری قوت سے تعاقب جاری رکھیں گی۔‘\n\nکوئٹہ\n\nفیلڈ مارشل\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nبلوچستان\n\nانڈیا\n\nفیلڈ مارشل نے ژوب میں تعینات اگلے مورچوں کے جوانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ’غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی‘ کے دوران ان کی غیر معمولی جرات، عزم اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 27, 2026 - 16:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">فیلڈ مارشل عاصم منیر 27 مئی 2026 کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے  (سکرین گریب/ آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\n7ddtx1vC\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nکوئٹہ ٹرین بم حملے میں 30 اموات، کم از کم 50 زخمی: سرکاری عہدے دار\n\nاب تک صدمے میں ہیں، حکومت مدد کرے: کوئٹہ دھماکے سے متاثرہ شہری\n\n’کسی دہشت گرد کو نہیں بخشا جائے گا‘: فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ\n\nکیا ژوب حملے کے بعد پاکستان کی برداشت ختم ہو گئی؟\n\nSEO Title:\n\nکوئٹہ حملے جیسی ’سفاک کارروائیاں‘ حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں: فیلڈ مارشل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "کوئٹہ حملے جیسی ’سفاک کارروائیاں‘ حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں: فیلڈ مارشل"
}