{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif4xdjis4e32lflefb7oeiubyrkpa4wci4esfzidpqxbcheg5nz5a",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmueaw42oqf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihdm5kdoo37lcgux7zgnj5hzqdxzuzhuithlhnp636uzfjdd4wgkq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 151272
},
"path": "/node/186066",
"publishedAt": "2026-05-27T13:48:48.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"غزہ پر اسرائیلی حملہ",
"اسرائیلی جارحیت",
"حماس",
"فضائی حملے",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"video"
],
"textContent": "**حماس نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ محمد عودہ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔**\n\nاسرائیل کے مطابق یہ حملہ منگل کے روز غزہ کے علاقے رمال میں ایک رہائشی عمارت میں کیا گیا۔\n\nمحمد عودہ نے یہ عہدہ اس وقت سنبھالا تھا جب تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی ان کے پیشرو عزالدین الحداد 15 مئی کو اسرائیلی کارروائی میں قتل کر دیے گئے تھے۔\n\nاہل خانہ کے مطابق اس حملے میں محمد عودہ کی اہلیہ اور بیٹا بھی جان سے گئے۔\n\nروئٹرز کے مطابق سینکڑوں فلسطینیوں نے بدھ کو غزہ شہر میں محمد عودہ اور ان کے خاندان کے جنازے میں شرکت کی۔\n\nجنازے میں تینوں کی میتیں سفید کفن میں لپٹی ہوئی تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان سے گزاری گئیں، جو گذشتہ دو برسوں سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کا منظر پیش کر رہی تھیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمحمد عودہ کے ایک رشتہ دار ابو العبد عودہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں فلسطینیوں کی مزاحمت کو نہیں روک سکتیں۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’یہ جدوجہد جاری رہے گی اور فلسطینی عوام ہر سطح پر اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔‘\n\nغزہ کے طبی حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم تین مزید افراد جان سے گئے اور 20 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ غزہ سٹی کے رِمال علاقے میں ایک عمارت کی بالائی منزل اس حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔\n\nامدادی کارکن ملبے تلے مزید افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔\n\nاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے الزام لگایا تھا کہ محمد عودہ سات اکتوبر 2023 کے حملے کے وقت حماس کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ تھے۔\n\nذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ حماس کی عسکری قیادت کے چند باقی ماندہ ارکان میں سے ایک تھے۔\n\nغزہ پر اسرائیلی حملہ\n\nاسرائیلی جارحیت\n\nحماس\n\nفضائی حملے\n\nمحمد عودہ نے یہ عہدہ اس وقت سنبھالا تھا جب ان کے پیشرو عزالدین الحداد 15 مئی کو اسرائیلی کارروائی میں قتل کر دیے گئے تھے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, مئی 27, 2026 - 18:45\n\nMain image:\n\n> <p>سینکڑوں فلسطینیوں نے 27 مئی 2026 کو غزہ شہر میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد عودہ کے جنازے میں شرکت کی (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\n0r5jLuim\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nغزہ پر فضائی حملے میں حماس ملٹری ونگ کے سربراہ عزالدين الحداد جان سے گئے\n\nغیر مسلح ہوں گے نہ غیر ملکی تسلط قبول: حماس\n\nپاکستان سمیت 10 ممالک کی غزہ امدادی بیڑے پر اسرائیلی کارروائی کی مذمت\n\n’کوئی ماں جگر کا ٹکڑا دفن نہ کرے‘: جنگ نے غزہ کی خواتین کی زندگی کیسے بدلی؟\n\nSEO Title:\n\nغزہ: القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ محمد عودہ کی اسرائیلی حملے میں موت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "غزہ: القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ محمد عودہ کی اسرائیلی حملے میں موت"
}