{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihwgagrlczztgqciwkgilhaucuqkfzija63rfbkeevcclpsl3hrqi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmrn2uyn77i2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicov35paj2fwoau5ufizsa6ogiebydd6i2vuj35otjrfj6gwr5hwm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 77541
},
"path": "/node/186055",
"publishedAt": "2026-05-26T16:52:16.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/hgM40fOLAT",
"May 26, 2026",
"اقوام متحدہ",
"سلامتی کونسل",
"پاکستان",
"اسحاق ڈار",
"ایران جنگ",
"مشرق وسطیٰ",
"کشمیر",
"فلسطین",
"سندھ طاس معاہدہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"@PakistanUN_NY"
],
"textContent": "**پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو مشرق وسطیٰ کے موجودہ بحران میں کشیدگی کم کرنے اور سفارت کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تحمل اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔**\n\nاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ’پاکستان، ایران کا قریبی ہمسایہ، خلیجی ممالک کا برادر ملک اور امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات رکھنے کی حیثیت سے مسلسل کشیدگی میں کمی اور بات چیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ ان کے 31 مارچ کو بیجنگ کے دورے کے دوران ’پاکستان اور چین نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ ’پانچ نکاتی اقدام‘ کا اعلان بھی کیا تھا، جس کا مقصد خطے میں تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینا ہے۔‘\n\nاسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود تمام دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کو یکساں طور پر اپنایا جانا چاہیے، جبکہ مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔\n\n> The crisis of the international system today is not caused by the absence of principles. The principles are there and have been clearly spelt out and globally agreed. The crisis lies in their selective application. When sovereignty is defended in one case but disregarded in… pic.twitter.com/hgM40fOLAT\n>\n> — Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) May 26, 2026\n\nان کے بقول: ’جموں و کشمیر کا تنازع تقریباً آٹھ دہائیوں سے حل طلب ہے، حالانکہ سلامتی کونسل کی متعدد واضح قراردادیں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کی یقین دہانی کراتی ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن انکار، یکطرفہ اقدامات یا جبر کی بنیاد پر قائم نہیں ہو سکتا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کسی بھی کوشش کے ساتھ خطے میں امن قائم نہیں رہ سکتا، کیونکہ یہ معاہدہ پانی کے تعاون اور علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم فریم ورک ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسحاق ڈار نے زور دیا کہ پانی کو کبھی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، معاہدوں کا احترام ضروری ہے، اور تنازعات کا حل بین الاقوامی قانون، مذاکرات اور انصاف کے اصولوں کے تحت اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔\n\nفلسطین کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ جب تک قبضہ، جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کا قیام جاری رہے گا، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن ممکن نہیں۔ انہوں نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔\n\nوزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ کونسل کو زیادہ نمائندہ، شفاف اور مؤثر بنانا وقت کی ضرورت ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو مناسب نمائندگی دی جانی چاہیے۔\n\nانہوں نے کہا کہ عالمی امن صرف جنگ کے خاتمے کا نام نہیں بلکہ انصاف، مساوات، ترقی اور انسانی وقار کے تحفظ سے وابستہ ہے۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن، انصاف اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔\n\nاقوام متحدہ\n\nسلامتی کونسل\n\nپاکستان\n\nاسحاق ڈار\n\nایران جنگ\n\nمشرق وسطیٰ\n\nکشمیر\n\nفلسطین\n\nسندھ طاس معاہدہ\n\nوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ، کشمیر اور فلسطین سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل چاہتا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 26, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر خارجہ اسحاق ڈار 26 مئی 2026 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کر رہے ہیں (اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مشن/ایکس)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامید ہے پاکستان جلد امریکہ – ایران مذاکرات کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف\n\nمشرق وسطیٰ بحران: کیا پاکستان اثرات سے بچ سکتا ہے؟\n\nاسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، امن کے لیے امید کا اظہار\n\nسلامتی کونسل: خلیجی ممالک پر ایرانی حملے روکنے کی قرارداد منظور\n\nSEO Title:\n\nاسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ بحران میں کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ بحران میں کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری پر زور"
}