{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifdu52tqpgocjfzlca2ity5xe67d4wwzy5xrt65pcmdavqsirum4a",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmq64iyr2f72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiftf5ic4sajcrpudr2sx6nxupl7gvmw3bjlt2no2eitzvomfuokgy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 86677
  },
  "path": "/node/186046",
  "publishedAt": "2026-05-26T02:47:58.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فہد مصطفیٰ",
    "عید قرباں",
    "سفیان خان",
    "فلم",
    "video"
  ],
  "textContent": "**اسے اتفاق ہی کہا جا سکتا ہے کہ اس عید قربان پر بھی جن پاکستانی فلموں کے درمیان اصل مقابلہ ہے وہ شان شاہد اور فہد مصطفیٰ کی ہیں۔**\n\nدونوں میٹھی عید پر بھی اپنی فلموں کے ساتھ مدمقابل آئے تھے لیکن فہد نے اپنی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کے ذریعے شان کی ’بلھا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔\n\nمیڈیا رپورٹس کے مطابق ’آگ لگے بستی میں‘ نے 90 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ ’بلھا‘ صرف 22 کروڑ روپے کا کاروبار کر سکی۔\n\nاس مرتبہ شان فلم ’سائیکو‘ کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہتے ہیں تو دوسری جانب فہد کی ’زومبیڈ‘ ہے۔\n\nبظاہر دونوں فلموں کا موضوع مختلف ہے لیکن ایکشن مناظر کی دونوں میں بھرمار ہے۔ فہد کی فلم میں سائنس فکشن ہی نہیں میک اپ کے بہترین استعمال کا نظارہ مل رہا ہے۔\n\nبہرحال ایسا نظر آ رہا ہے کہ اس مرتبہ بھی کراچی اور لاہور کی فلم پروڈکشن آمنے سامنے ہیں۔\n\nشان کا شکوہ ہے کہ جب بھی وہ کسی نئی فلم کا اعلان کرتے ہیں تو ان کی فلم کی تشہیر اور حوصلہ افزائی کے لیے کراچی کے فنکار آگے بڑھ کر تعاون نہیں کرتے۔\n\nوہ جب اس بات کی شکایت کر رہے تھے تو ان کے ساتھ سیٹج پر کراچی سے تعلق رکھنے والے شبیر جان اور سونیا حسین موجود تھیں۔\n\nممکن ہے شان کا اشارہ ہمایوں سعید، اعجاز اسلم یا دیگر اداکاروں کی طرف ہو۔\n\nفہد کی فلم ’زومبیڈ‘ میں وہ آٹھ سال بعد مہوش حیات کے ساتھ نظر آئیں گے۔ ہدایت کار نبیل قریشی کی یہ تخلیق ہارر قرار دی جا رہی ہے۔\n\nعموماً پاکستان میں ہارر فلموں کا تجربہ اس قدر خوشگوار نہیں رہا۔ ماضی قریب میں ’سرکٹا انسان‘ اور ’طلسمی جزیرہ‘ جیسی فلمیں فلم بینوں کو خوف زدہ یا سہما نہیں سکی تھیں بلکہ ان کی پروڈکشن پر کئی سوال کھڑے ہوئے تھے۔\n\nاس حقیقت سے انکار نہیں کہ ہارر فلمیں بنانا عام تخلیق سے کہیں گنا محنت طلب ہے۔ اب نبیل قریشی اس آزمائش میں کہاں تک پورے اترے یہ تو فلم کی نمائش پر ہی علم ہو گا۔\n\n’سائیکو‘ کو ممکن ہے کہ اتنی توجہ نہ ملتی اگر فلم کی ہیروئن میرا کے ساتھ ایک اینکر کے ناروا سلوک اور غیر ضروری سوالات کی بوچھاڑ پر تنقید نہ ہوتی۔\n\nفلم کو لکھا اور ڈائریکٹ بھی خود شان نے کیا ہے جبکہ نمایاں ستاروں میں سونیا حسین، جاوید شیخ، نیر اعجاز اور شبیر جان شامل ہیں۔\n\nفلم کے بارے میں میرا کا یہی کہنا ہے کہ اس تخلیق کے ذریعے دکھایا گیا ہے کہ اصل دشمن انسان کے ذہن میں رہتا ہے اور اس ایک جملے کے ذریعے فلم کی کہانی کو آگے بڑھایا گیا۔\n\nمیرا کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے فلم میں اپنی زندگی کی بہترین اداکاری دکھائی ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں ایکشن سے بھرے مناظر ہیں جو فلم بینوں کو سینیما گھروں کی نشست پر چپکائے رکھیں گے کہ نہیں اس کا بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس عید پر ایک اور فلم ’لو دی سو‘ ہر ایک کی توجہ حاصل کر سکتی ہے۔ گلوکار اور اداکار فرحان سعید ہیرو بن کر جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ ان کی ہیروئن کے لیے مامیا شجعفر کا انتخاب کیا گیا ہے۔\n\nمامیا آرٹ فلم ’لالی‘ سے ثابت کر چکی ہیں کہ وہ غیر معمولی اداکارہ ہیں لیکن اب وہ اپنی قسمت کا ستارہ اور بلند کرنے کے لیے کمرشل فلم کا رخ کر رہی ہیں۔\n\nدیکھا جائے تو ان کو اس فلم میں اداکاری دکھانے کا وسیع موقع ملا ہے۔ ٹریلر کے ذریعے معلوم ہوتا ہے کہ جہاں انہوں نے رومانس کیا ہے اور رقص میں بھی اپنی صلاحیتوں کا امتحان لیا ہے وہیں جذباتی مناظر میں بھی وہ کسی سے کم تر نظر نہیں آئیں۔\n\nفرحان اور مامیا اس سے پہلے ڈراما سیریل ’جھوک سرکار‘ میں کام کر چکے ہیں اور پہلی بار بڑے پردے پر جلوہ افروز ہونے جا رہے ہیں۔\n\nیہ روایتی رومانوی کہانی ہے جس میں یقینی طور پر دو پیار کرنے والوں کے درمیان سماج کی دیوار بھی حائل ہو گی اور پھر فرحان سعید روایتی ہیرو کی طرح ہر رکاوٹ کو ڈھاتے ہوئے اپنی محبت کو پالیں گے۔\n\nرومانی فلمیں پسند کرنے والوں کے لیے اس بار عید پر ایک اور تحفہ ’خان تمہارا‘ کی صورت میں ملنے والا ہے، جس میں بلال اشرف اور مایا علی چمکتے دمکتے ستارے ہیں۔\n\nیہ فلم کئی ماہ سے تعطل کا شکار رہی اور اب اسے عید قربان پر نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔\n\nلگتا یہی ہے کہ اس عید پر پاکستانی سینیما صرف تفریح نہیں بلکہ مقابلے، جذبات، خوف، پیار اور ستاروں کی چمک کا ایک ایسا میلہ سجانے جا رہا ہے جہاں ہر فلم اپنی مختلف داستان سنا رہی ہو گی۔\n\nناظرین کے دلوں پر کون سی کہانی راج کرتی ہے، کون سا ہیرو بازی لے جاتا ہے اور کون سی فلم عید کے بعد بھی یادوں کے دریچوں میں قید رہے گی اس کا علم بس چند دنوں بعد ہو جائے گا۔\n\nفہد مصطفیٰ\n\nعید قرباں\n\nاس عید پر بھی جن پاکستانی فلموں کے درمیان اصل مقابلہ ہے وہ شان اور فہد مصطفیٰ کی ہیں۔\n\nسفیان خان\n\nمنگل, مئی 26, 2026 - 07:45\n\nMain image:\n\nفلم\n\njw id:\n\n5DUOIl3U\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nلاہور کی گلیوں سے بڑی سکرین تک: فلم ’لو دی سوں‘ عید پر ریلیز کے لیے تیار\n\nکیا ’میرا لیاری‘ اس چہرے کو سامنے لائے گی جسے نظر انداز کیا گیا؟\n\nکانز فلم فیسٹیول میں روما ریاض کا انداز پاکستان کی نئی پہچان؟\n\nقاتل کا ہیرو ازم اور مقتول کی بے بسی: جب فلموں میں تاریخ بولتی ہے\n\nSEO Title:\n\nعید قرباں پر پاکستانی فلموں میں ایکشن، رومانس اور خوف کا راج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "عید قرباں پر پاکستانی فلموں میں ایکشن، رومانس اور خوف کا راج"
}