{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicpgpzgiw3tk5bns3n3akiespydoxnbmo7omlb4x5lxefo44tcz6q",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmq64acmoeg2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibx4ozezlwgdjdiurcoov4n75ev3a2hwu6xlb5b3iybunecpz336i"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 222989
},
"path": "/node/186048",
"publishedAt": "2026-05-26T03:49:34.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سعودی عرب",
"حج 2026",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**دنیا بھر سے سعودی عرب آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج منیٰ میں رات قیام کے بعد منگل کو میدان عرفات میں حج کے سب سے مقدس اور مرکزی رکن وقوفِ عرفہ کے لیے روانہ ہو گئے۔**\n\nاس موقعے پر عبادت، دعاؤں اور روحانی کیفیت کے مناظر دیکھنے میں آئے۔\n\nنو ذوالحجہ کی صبح ہی حجاج منیٰ سے عرفات پہنچنا شروع ہو گئے تھے، جہاں وہ دن بھر عبادت، تلاوت قرآن، ذکر و اذکار اور دعاؤں میں وقت گزاریں گے۔\n\nعازمین حج غروب آفتاب تک میدان عرفات کی حدود میں قیام کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں وقوف عرفہ کو حج کا سب سے اہم رکن قرار دیا جاتا ہے۔\n\nدوپہر کے وقت مسجد نمرہ میں خطبۂ عرفہ دیا جائے گا۔\n\nاس کے بعد حجاج پیغمبر اسلام حضرت محمد (ﷺ) کی سنت کے مطابق ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nعرفات مکہ مکرمہ سے تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک وسیع میدان ہے، جہاں جبل الرحمہ بھی موجود ہے۔\n\nبہت سے حجاج اسی مقام پر خصوصی دعا اور عبادت کرتے ہیں۔\n\nعرفات روانگی سے قبل حجاج نے پیر کا دن منیٰ میں گزارا، جسے یوم الترویہ کہا جاتا ہے، جہاں انہوں نے حج کے اہم ترین مرحلے کے لیے روحانی اور جسمانی تیاری کی۔\n\nعرب نیوز کے مطابق سعودی حکام نے حجاج کی نقل و حرکت اور حفاظت کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں، جن میں ہجوم کو منظم رکھنے کے نظام، طبی سہولیات، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور ہنگامی امدادی ٹیمیں شامل تھیں۔\n\nشدید گرمی کے باعث محکمہ صحت بھی الرٹ رہا۔ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے پر حجاج کو پانی زیادہ پینے اور دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہنے کی ہدایت کی گئی۔\n\nغروب آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے جبکہ اگلے مرحلے میں منیٰ میں رمی جمرات ادا کی جائے گی۔\n\nسعودی عرب\n\nحج 2026\n\nنو ذوالحجہ کی صبح سویرے ہی حجاج منیٰ سے عرفات پہنچنا شروع ہو گئے تھے، جہاں وہ دن بھر عبادت، تلاوت قرآن، ذکر و اذکار اور دعاؤں میں وقت گزاریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مئی 26, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p>لاکھوں عازمین حج 26 مئی، 2026 کو میدان عرفات میں جمع ہو ر ہے ہیں (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمناسک حج کا آغاز، عازمین حج منیٰ پہنچنے لگے\n\nخطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا\n\nتوکلنا ایپ: عازمینِ حج کے لیے روانگی سے قبل ڈیجیٹل پرمٹ\n\nSEO Title:\n\nلاکھوں عازمین حج منیٰ سے میدان عرفات پہنچنے لگے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "لاکھوں عازمین حج منیٰ سے میدان عرفات پہنچنے لگے"
}