{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigefwtizwcm7ykqt35ukcs6nrhdupz342gkzbbpdzyd57iuni4eaq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmq643ee2og2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicpwnmtgwymg6lbpsmhwnm3ydopb5cxvmexkcar7y4kh7lckhpsti"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 195620
  },
  "path": "/node/186049",
  "publishedAt": "2026-05-26T04:24:01.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "افغان پناہ گزین",
    "طورخم",
    "عید الاضحیٰ",
    "اظہار اللہ",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے مگر طورخم بارڈر پر سینکڑوں ٹرک اور سامان سے بھری گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔**\n\nپناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ عید الاضحی سر پر ہے لیکن وہ اب بھی سرحد پار کرنے کے انتظار میں سڑکوں پر دن رات گزار رہے ہیں۔\n\nشیر ولی، جنہوں نے اپنی زندگی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گزاری، اب گھر بار چھوڑ کر پاک افغان شاہراہ پر اپنی باری کے منتظر ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے یہاں کھڑے ہیں، جہاں نہ خوراک ہے اور نہ پینے کا پانی۔\n\nان کا کہنا تھا ’لگتا ہے عید ہمیں انہی سڑکوں پر گزارنا پڑے گی کیونکہ رش بہت زیادہ ہے۔‘\n\nشیر ولی نے بتایا ’ہمارے بچے اور خواتین افغانستان چلے گئے ہیں اور ہمارا انتظار کر رہے ہیں لیکن ہم یہاں پر پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ٹرک میں سامان پڑا ہے جس کو کلیئر کرنے میں وقت لگتا ہے۔‘\n\nانہوں نے اپیل کی کہ حکومت گاڑیوں کی کلیئرنس میں تیزی لائے تاکہ وہ واپس جا کر عید کر سکیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی طرح حاجی محمد بھی اپنی باری کے انتظار میں ہیں تاکہ افغانستان جا کر قربانی کر سکیں۔\n\nانہوں نے کہا ’جب ہم سڑک پر بیٹھے ہیں تو عید کی تیاری کیسے کریں؟‘\n\nان کے مطابق صرف ایک سماجی کارکن ان کے کھانے پینے کا انتظام کر رہا ہے۔\n\nیو این ایچ سی آر کے مطابق ستمبر 2023 سے نو مئی، 2026 تک 23 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین واپس جا چکے ہیں۔\n\n76 فیصد نے رضاکارانہ طور پر واپسی کی، 13 فیصد یو این ایچ سی آر کی مدد سے واپس گئے جبکہ 11 فیصد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔\n\nافغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل 2014 میں شروع ہوا اور 2023 میں اس میں مزید تیزی آئی، جب پروف آف رجسٹریشن کارڈ اور افغان سٹیزن کارڈ کی مدت میں توسیع نہیں دی گئی۔\n\nافغان پناہ گزین\n\nطورخم\n\nعید الاضحیٰ\n\nافغانستان واپس جانے والے پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ عید الاضحی سر پر ہے لیکن وہ اب بھی سرحد پار کرنے کے انتظار میں سڑکوں پر دن رات گزار رہے ہیں۔\n\nاظہار اللہ\n\nمنگل, مئی 26, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nv2LyGyMU\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nافغان سفیر کی پناہ گزینوں پر وزیر اعلیٰ کے پی سے فون پر بات\n\nپاکستان بھر میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند\n\nعید الاضحیٰ: افغان بارڈر کی بندش سے مویشیوں کی قیمتوں پر کیا اثر ہوا؟\n\nافغان پناہ گزین چلے گئے تو ’کچرا کون اٹھائے گا؟‘ پر سوشل میڈیا برہم\n\nSEO Title:\n\n’پاکستان گاڑیوں کی کلیئرنس میں تیزی لائے:‘ افغان پناہ گزینوں کی عید پر اپیل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "’پاکستان گاڑیوں کی کلیئرنس میں تیزی لائے:‘ افغان پناہ گزینوں کی عید پر اپیل"
}