{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiczswpx7xoepqhhvqqxz5vsgl67l7xm277mptio4ngfhzqxze4fza",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mmpvme4rxwy2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihukoslsbyqwualkm5pbnay6uf2aes4d277r5qr5zujwfmqzx4bpu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 122845
  },
  "path": "/node/186044",
  "publishedAt": "2026-05-26T01:46:20.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "ایران",
    "آبنائے ہرمز",
    "روئٹرز",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی افواج نے پیر کو بتایا کہ اس نے جنوبی ایران میں تازہ حملے کیے ہیں جن میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور میزائل لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔**\n\nامریکی فوج نے ان کارروائیوں کو دفاعی اقدامات قرار دیا۔\n\nیہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور وزیر خارجہ دوحہ میں قطر کے وزیراعظم کے ساتھ امریکہ سے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہے تھے۔\n\nتاہم واشنگٹن اور تہران دونوں نے فوری پیش رفت کے امکانات کو کم کر کے دکھایا۔\n\nامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ سفارت کاری کو ہر موقع دے گا اس سے پہلے کہ ایران سے ’کسی اور طریقے‘ سے نمٹا جائے۔\n\nانہوں نے کہا ’ہمارے سامنے ایک کافی ٹھوس تجویز ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولا جائے، ایک حقیقی، اہم اور وقت محدود مذاکراتی عمل شروع کیا جائے جو جوہری معاملے پر ہو اور امید ہے ہم اسے کامیاب بنا سکیں گے۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ’اچھی جا رہی ہے‘، لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ ناکام ہوئیں تو نئے حملے کیے جائیں گے۔\n\nانہوں نے لکھا ’یہ یا تو سب کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہوگا یا بالکل کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔‘\n\nچند گھنٹے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے تازہ حملے کیے ہیں تاکہ ’ایرانی افواج کے خطرات سے اپنے فوجیوں کو بچایا جا سکے۔‘\n\nترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا ’سینٹرل کمانڈ جنگ بندی کے دوران ضبط و تحمل کے ساتھ اپنے فوجیوں کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔‘\n\nاسی روز ایران نے اعلان کیا کہ اس نے ایک ’دشمن‘ سٹیلتھ ڈرون کو نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا ہے۔\n\nایرانی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ ڈرون کہاں سے آیا تھا۔\n\nفارس نیوز نے حکام کے حوالے سے کہا ’یہ ہماری جانب سے پیغام ہے کہ اب مزید سٹیلتھ ڈرون خلیج فارس کی فضاؤں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔‘\n\nخطے کی کشیدگی کے ایک اور اشارے میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے پیر کو کہا کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسرائیلی فوج نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ لبنان کی مشرقی بقاع وادی اور دیگر علاقوں میں حزب اللہ کے ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔\n\nاسرائیل اور لبنان نے اپریل کے وسط میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا لیکن اسرائیل نے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں وہ حزب اللہ کے خلاف دفاعی اقدامات قرار دیتا ہے اور جو اس جنگ بندی کا حصہ نہیں تھا۔\n\nدوحہ میں ایرانی وفد کی ملاقات کے بارے میں ایک عہدے دار نے روئٹرز کو بتایا کہ بات چیت کا محور آبنائے ہرمز اور ایران کے ذخیرے میں موجود انتہائی افزودہ یورینیم تھا جبکہ ایران کے مرکزی بینک کے گورنر بھی شریک تھے تاکہ منجمد ایرانی فنڈز کی ممکنہ بحالی پر بات کی جا سکے۔\n\nایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقا ئی نے پہلے کہا تھا کہ جوہری معاملات پر بات چیت صرف فریم ورک معاہدے کے بعد ہوگی۔\n\nٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ میں ان کا بنیادی مقصد ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کے ذریعے جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔\n\nتہران مسلسل اس کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کے ایسے کوئی منصوبے ہیں۔\n\nامریکہ\n\nایران\n\nآبنائے ہرمز\n\nامریکی فوج کے مطابق اس نے دفاعی اقدام کے طور پر ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور میزائل لانچ سائٹس پر حملے کیے ہیں۔\n\nروئٹرز\n\nمنگل, مئی 26, 2026 - 06:30\n\nMain image:\n\n> <p>12 مئی، 2026 کو امریکی بحریہ کی جانب سے فراہم کردہ اس تصویر میں یو ایس ایس ابراہم لنکن سے نو مئی، 2026 کو جنگی طیارے پرواز بھر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران امریکہ مذاکرات یا ’تاروف‘\n\nامریکہ کا ایران پر نئے حملے کرنے پر غور: امریکی میڈیا\n\nمذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں: صدر ٹرمپ\n\nایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nامریکہ کے ایران پر تازہ حملے، معاہدے کے لیے مذاکرات بھی جاری\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "امریکہ کے ایران پر تازہ حملے، معاہدے کے لیے مذاکرات بھی جاری"
}